15/01/2025
Belgachia Muslim Library
This is an Social & Cultural Organisation to provid people, specially students the study materials for regular & competitive courses.
Our objective is to create a platform where students can groom their aesthetic & educational interest.
15/01/2025
07/05/2023
08/04/2023
Received with thanks the momento presented to me for being the one of the Judges of University & College level debate,Science News Reading and Essay Competition for IX and X students held on different days by Vigyan Mela O Pardashani Organized by Bigyan Manch and West Bengal Animal Husbandry and Fisheries University .
السلام علیکم
بیل گچھیا مسلم لائبریری کی ادبی نشست برائے مارچ 2023 نہیں ہوگی۔
شاعر و ادیب نیز سخن فہم حضرات نوٹ فرمالیں۔
اسد جاوید ترابی
کنوینر،
ادبی و ثقافتی ذیلی کمیٹی
بیلگچیا مسلم لائبریری
12/02/2023
निकल के दिल से तुमहे अब जिगर में रहना है
किसी भी तौर हमारे हि घर में रहना है
21/12/2022
09/12/2022
مغربی بنگال میں اردو شعر و ادب کا مستقبل تابناک ہے۔
بیل گچھیا مسلم لائبریری کی 19 ویں ادبی نشست میں نو خیز اور نئی نسل کے نوجوان شعراء و قلم کاروں کی شرکت مغربی بنگال کے شعر و ادب کے لئے اک خوش آئند بات ہے اور ان نوجوان نسل کے قلم کاروں کو سننے کے بعد یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ مغربی بنگال میں اردو شعر و ادب کا مستقبل روشن اور تابناک ہے بشرطیکہ یہ اسی طرح مشق ِ سخن جاری رکھتے ہوئے نشستوں اور ادبی محفلوں میں شریک ہوتے رہیں۔یہ نوجوان یقینی طور پر مغربی بنگال کیلئے فخر کا باعث بنیں گے۔ ان باتوں کا اظہار آج کی نشست کے صدر اسلام اختر نے اپنے صدارتی خطبے کے دوران کیا اور انہیں اپنے تعلیمی سفر کو مکمل کرنے کا بھی مشورہ دیا۔واضح ہو کہ حسبِ روایت بیل گچھیا مسلم لائبریری کی ١٩ویں ادبی نشست لائبریری کے وسیع ہال میں بعد نماز مغرب منعقد کی گئی جس کی صدارت جناب اسلام اختر نے فرمائی جبکہ نقابت کے فرائض اظہر الدین اظہر نے بحسن و خوبی انجام دئے ۔ نشست میں مہمانان کی حیثیت سے امر اعزازی،سمیع اللہ سحر ،مسلم نواز اور ماسٹر انور علی وغیرہ شریک بزم تھے ۔ نشست کا آغاز ماسٹر اسد جاوید ترابی نے تلاوتِ قرآن مجید سے کیا جبکہ بارگاہِ رسالت میں نعت پاک کا نذرانہ اسلم لکھنوی نے اپنی مترنم آواز میں پیش کیا ۔بعد ازاں نشست میں موجود شعراء کرام میں صدر نشست ماسٹر اسلام اختر کے علاوہ امر اعزازی, مرتضیٰ حسین مرتضیٰ، سمیع اللہ سحر ،ارشاد گوہر، مسلم نواز ، اسلم لکھنوی, اسلم اقبال ، ماسٹر انور علی ، یوسف اختر،شمیمساگر،پرویز رضا وغیرہ کے علاوہ نئی نسل کے شعراءظفر احمد ظفر ،اسد جاوید ترابی، شارق ریاض، اظہر الدین اظہر، شہنواز عالم عادل ، بلال صابر، فرحان قادری،حفیظ اشرف، مدثر حسن ، عرشیان علی وارثی، ابھیشیک چوبے،عمران شمیم ، غلام حزیں ،احمد عزیزاور توصیف آرزو وغیرہ نے اپنے کلام سے سامعین کے دلوں کو جیت لیا۔ان کے ایک اک شعر پر سامعین نے ان پہ داد و تحسین کی بارش کر ڈالی ۔اس نشست کے اہم شرکاء میں ماسٹر افسر حسین ، ماسٹر رجب علی،صالح محمد ، ڈاکٹر شاہد عالم نقیب وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں عطاء الرحمن ،نعمت حسین وغیرہ نے بھر پور ساتھ دیا اور آخر میں توصیف آرزو کے اظہار تشکر پر نشست کا اختتام رات 10 بجے ہوا اور ساتھ ہی ساتھ آئند ہ نشست ٢٤ دسمبربروز سنیچر انعقاد ہونے کا اعلان بھی کیا گیا۔
24/11/2022

27/10/2022
حسبِ روایت بیل گچھیا مسلم لائبریری کی ۱۸ویں ادبی نشست لائبریری کے وسیع ہال میں بعد نماز مغرب منعقد کی گئی جس کی صدارت کہنہ مشق شاعر جناب سمیع اللہ سحر نے فرمائی جبکہ نقابت کے فرائض توصیف آرزو نے بحس و خوبی انجام دئے ۔ نشست میں مہمانان کی حیثیت سے فصیح احمد ساحر ، امر اعزازی،پرویز اختر وغیرہ شریک بزم تھے ۔ نشست کا آغاز ماسٹر رجب علی(لئب نے تلاوتِ قرآن مجید سے کیا جبکہ بارگاہِ رسالت میں نعت پاک کا نذرانہ اسلم لکھنوی نے اپنی مترنم آواز میں پیش کیا ۔اسکے بعد افتتاحی کلمات میں لائبریری کے صدر اسلام اختر نے تمام ہی شرکاء و سامعین کا خیر مقدم کرتے ہوۓ کہا کہ بیل گچھیا مسلم لائبریری کی ادبی نشستوں میں نئی نسل کے نوجوان قلمکار وں کی بڑی تعداد میں شرکت مغربی بنگال کے اردو ادب کیلئے یہ خوش آئند بات ہے۔ان کی ادبی صلاحیتوں کے اعتراف کے باوجود ان سے درخواست ہے کہ پہلے وہ اپنے تعلیمی سفر دل جمعی کے ساتھ مکمل اور اپنے کیرئیر کو بنانے کے بعد ہی اادبی سرگرمیوں میں حصہ لیں ۔ وگرنہ تلاشِ معاش کی فکر ان کے خاندان کے ساتھ ان کے ادب کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔لہذا ان باتوں پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔
بعد ازاں نشست میں موجود شعراء کرام میں صدر نشست سمیع اللہ سحر کے علاوہ فصیح احمد ساحر، امر اعزازی, مرتضیٰ حسین مرتضیٰ، ارشاد گوہر، پرویز اختر ، اسلام اختر ، اسلم لکھنوی, اسلم اقبال، ایاز خان ، ظفر احمد ظفر ،اسد جاوید ترابی، شہنواز عالم عادل ، توصیف آرزو وغیرہ نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ۔اس نشست کے اہم شرکاء میں ماسٹر افسر حسین ، صالح محمد، اعجاز الحق، محمد ارمان غلام، اشرف علی خان ، عطاء الرحمن وغیرہ قابلِ ذکر ہیں ۔ ارشاد گوہر نے اس موقع پر اپنا افسانہ بعنوان پیش کیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں آذہان علی ، شمس تبریز وغیرہ نے بھر پور ساتھ دیا اور آخر میں شہنواز عالم عادل کے اظہار تشکر پر نشست کا اختتام ہوا اور ساتھ ہی ساتھ آئند ہ نشست ١٩ نومبر بروز سنیچر انعقاد ہونے کا اعلان کیا۔
22/10/2022
بیلگچھیا مسلم لاںٔبریری کی ادبی نشست کی جھلکیاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
83A/H/16, Khudi Ram Bose Sarani, Belgachia Road
Kolkata
700037
Opening Hours
| Monday | 6:30pm - 9:29pm |
| Tuesday | 6:30pm - 9:30pm |
| Wednesday | 6:30pm - 9:30pm |
| Friday | 6:29pm - 9:30pm |
| Saturday | 6:29pm - 9:30pm |
| Sunday | 10:30am - 1pm |