24/03/2026
تربت (گدروشیا پوائنٹ) سب انسپکٹر حاجی منصور احمد نے جوسک پولیس اسٹیشن کا چارج سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج لیتے ہوئے ذمہ داریاں شروع کر دی ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور عوام کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔
10/03/2026
اگر بلوچستان کی تمام معدنیات کو ایک طرف رکھ دیا جائے اور صرف گوادر پورٹ کی آمدنی بلوچستان پر خرچ کی جائے تو بلوچستان یورپ سے بھی زیادہ امیر خطہ بن سکتا ہے۔ کیونکہ گوادر ایک ایسا عالمی بندرگاہی مرکز ہے جو ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور دنیا کی بڑی تجارتی راہداریوں کو آپس میں جوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے
05/01/2026
تربت (Balochistan دَروَر) بلوچستان بار کونسل کے نئے عہدیداروں کا انتخاب، ایڈووکیٹ جاڈین دشتی وائس چیئرمین، ایاز مندوخیل چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نامزد
بلوچستان بار کونسل کے نئے عہدیداروں کا انتخاب مکمل کر لیا گیا جس کے مطابق ایڈووکیٹ جاڈین دشتی کو وائس چیئرمین اور ایاز خان مندوخیل کو چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی مقرر کر دیا گیا ہے۔
بلوچستان بار کونسل کا پہلا اہم اجلاس پیر کے روز ایڈووکیٹ جنرل و چیئرمین بلوچستان بار کونسل عدنان بشارت کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کونسل کے تمام معزز اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران متفقہ طور پر ایڈوکیٹ جاڈین دشتی کو ایک سال (5 جنوری 2026 سے 31 دسمبر 2026) کی مدت کے لیے وائس چیئرمین بلوچستان بار کونسل منتخب کر لیا گیا۔
اسی طرح ایاز خان مندوخیل کو مذکورہ مدت کے لیے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل عدنان بشارت کے دستخطوں سے جاری ہونے والے باضابطہ نوٹیفکیشن کی نقول سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار، چیف جسٹس آف پاکستان کے پرسنل سیکریٹری، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ، چیف سیکریٹری بلوچستان، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اور تمام صوبائی و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کو معلومات اور ضروری کارروائی کے لیے ارسال کر دی گئی ہیں۔
نئے منتخب عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ وکلاء برادری کے مسائل کے حل اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔