Hamara Buner

Call Directions Contact the organization

Hamara Buner ہمارا بونیر ( HAMARA BUNER ) لائیک کرنے کا شکریہ۔۔۔


۔hamara buner پر نہ صرف بونیر بلکہ دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں شائیع کی جاتی ہے۔۔

مارا بونیر ( HAMARA BUNER ) لائیک کرنے کا شکریہ۔۔۔

۔ Hamara Buner ضلع بونیر کا واحد سوشل میڈیا پیج ہے جہاں تمام لوگوں اور تمام سیاسی جماعتوں کو خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر موقعہ دیا جاتا ہے۔۔
۔hamara buner پر نہ صرف بونیر بلکہ دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں اور رپورٹس شائیع کئے جاتے ہیں۔۔ بلکہ سوشل مسائیل اور تفریح طبع کے پروگرامات بھی پیش کئے جاتے ہیں۔۔
عوامی مسائیل کو اُجاگر کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔۔
ضلع بونیر کے محتلف اداروں میں ہونے والی بے قاعدگیاں اور غیر قانونی کاموں کو حکام بالا کے نوٹس میں لانا بھی ہمارے مشن کا حصہ ہے۔۔۔ ۔hamara buner ایک عوام دوست سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔۔۔
جس پر ہمیشہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر عوام کے حقوق کیلئے اواز اٹھایا جاتا رہا ہے۔۔ اور انشاءاللہ بونیر کے عوام کے ہر حق کیلئے اواز اٹھانا مستقبل میں ہمارا شیوہ ہوگا۔۔
سوشل میڈیا پر عوامی مسائیل اجاگر کرنا اور عوامی مسائیل کو اعلیٰ حکام کے سامنے لانا ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہیں۔۔ اور اس میں ہم سب نے ایک دوسرے کا ہاتھ بٹانا ہوگا۔۔۔

۔ Hamara Buner خود بھی لائیک کیجئے اور دوستوں کو بھی انوائیٹ کیجئے۔۔۔

19/10/2026

ایاز پولٹری فارم پیر بابا، بونیر

مرغیاں خریدنے اور فروخت کرنے کا بہترین موقع!
مقام: پیر بابا، بونیر، بلو خان
📞 رابطہ نمبر:
📱 03401736017
📱 03161736983
مناسب قیمت، بہترین کاروبار!
آج ہی رابطہ کریں!

اطلاع عامایک لوڈر چلانے محنت کش سے  لوڈر کی سٹیپنی گر گئی ہے۔ اگر کسی کو ملے تو اس نمبر پر رابطہُ کریں03411949550
19/10/2026

اطلاع عام

ایک لوڈر چلانے محنت کش سے لوڈر کی سٹیپنی گر گئی ہے۔
اگر کسی کو ملے تو اس نمبر پر رابطہُ کریں

03411949550

19/10/2026

ایک ایمان افروز معجزہ

19
اکتوبر
2026

باپ نشے کی لت میں، تین معصوم بچے پیدائشی معذوری کا شکار، گھر میں راشن ختم اور دوائیوں کے لیے بھی پیسے نہیں تھے۔۔۔ لیکن پھر ملائیشیا سے ایک ایسی کال آئی کہ آنکھیں نم ہوگئیں!

بے شک! اللہ پاک جب کسی بے بس کی مدد کا فیصلہ فرماتے ہیں تو وہاں سے بھی وسیلہ پیدا کر دیتے ہیں جہاں انسان کا گمان بھی نہیں ہوتا!

پیربابا۔۔۔ ضلع بونیر

یہ کہانی ہے پیربابا کے ایک غریب محنت کش فاروق کی، جو بدقسمتی سے آئس جیسے خطرناک نشے کی لت میں مبتلا ہوگیا۔ تقریباً دو ماہ قبل فاروق کو علاج اور بحالی کے لیے ایک نشے سے بحالی مرکز بھیجا گیا تھا۔

لیکن اس خاندان کی آزمائش صرف یہیں ختم نہیں ہوتی۔۔۔

فاروق کے تین بچے پیدائشی طور پر معذوری کا شکار ہیں۔ ان معصوم بچوں کی زندگی پہلے ہی مشکلات سے بھری ہوئی ہے، اور ایسے میں گھر کے حالات نے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا۔

آج صبح جب میری ملاقات فاروق کے قوتِ گویائی سے محروم معصوم بچے سے سرِ راہ ہوئی تو اس نے اشاروں کی زبان میں مجھے بتایا کہ گھر میں راشن ختم ہوچکا ہے اور دوائیاں خریدنے کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔

ذرا تصور کریں! ایک ایسا معصوم بچہ جو اپنی بات زبان سے بیان نہیں کرسکتا، وہ اپنے گھر کی بھوک اور ضرورتوں کا درد اشاروں میں بیان کر رہا تھا۔

اس لمحے دل بھر آیا۔ میں نے بچے کو تسلی دی کہ ان شاء اللہ، آپ کی مدد کی کوشش کی جائے گی۔

چنانچہ میں نے علی موبائل زون کے مالک محترم عرفان علی صاحب سے اس بے سہارا خاندان کے لیے راشن اور ضروری دوائیاں خریدنے کی درخواست کی۔ عرفان علی صاحب نے بھی اس نیک کام میں تعاون کرنے کی حامی بھر لی۔ اللہ پاک انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین!

لیکن پھر جو ہوا، وہ میرے لیے ایک ناقابلِ فراموش لمحہ بن گیا!

اچانک ملائیشیا کے ایک نمبر سے کال موصول ہوئی۔ دوسری طرف ایک نرم، دھیمی اور دردِ دل سے بھری آواز تھی۔ اُس شخص نے پوچھا:

’‘کیا میں نیکی کے ایک کام میں آپ کی مدد حاصل کرسکتا ہوں؟’’

میں نے عرض کیا: جی بالکل!

پھر اُس دردِ دل رکھنے والے انسان نے جو بات بتائی، وہ سن کر میں چند لمحوں کے لیے حیران رہ گیا۔

اس نیک دل شخص نے ملائیشیا سے 30 ہزار روپے فاروق کے ان معصوم بچوں کی مدد کے لیے بھیجے تھے اور درخواست کی تھی کہ یہ رقم ان بچوں تک پہنچا دی جائے۔

سبحان اللہ!

ایک طرف پیربابا میں ایک مجبور خاندان اپنے بچوں کے راشن اور دوائیوں کے لیے پریشان تھا، اور دوسری طرف ہزاروں میل دور ملائیشیا میں بیٹھا ایک دردِ دل رکھنے والا انسان اُنہی بچوں کی مدد کے لیے اپنا ہاتھ بڑھا رہا تھا!

نہ اُس نے ان بچوں کو دیکھا تھا، نہ اُن کی بے بسی اپنی آنکھوں سے دیکھی تھی، مگر اللہ پاک نے اُس کے دل میں ان کے لیے مدد کا جذبہ پیدا فرما دیا۔

الحمدللہ! میں نے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر وہ 30 ہزار روپے فاروق کے معذوری کا شکار اور بے سہارا بچوں کے حوالے کر دیے، تاکہ اُن کی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکے۔

اے اللہ! اس نیک دل انسان کی روزی، رزق، صحت اور عمر میں برکت عطا فرما۔ اس کے والدین اور اہلِ خانہ پر اپنی رحمتیں نازل فرما، اور اسے دنیا و آخرت میں اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین!

یہ واقعہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ انسانیت آج بھی زندہ ہے۔ دنیا میں ایسے لوگ موجود ہیں جو دوسروں کے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لیے اپنے مال میں سے حصہ نکالتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ قرآنِ کریم میں فرماتے ہیں:

’‘اور جو کوئی ایک جان کو بچائے تو گویا اُس نے تمام انسانوں کو بچا لیا۔’’
(سورۃ المائدہ: 32، مفہوم)

میرے نزدیک یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کا ایک ایسا ایمان افروز مظہر ہے جس میں ایک بے بس خاندان کی مدد کا وسیلہ ہزاروں میل دور سے پیدا ہوگیا۔ ہم اسے اللہ کی رحمت اور اُس کے پیدا کردہ وسیلے کے طور پر دیکھتے ہیں۔ بے شک ہر بھلائی کی توفیق اللہ ہی کی طرف سے ہے۔

اگر آپ کے اردگرد بھی کوئی غریب، مجبور، یتیم یا معذوری کا شکار خاندان موجود ہے تو اپنی استطاعت کے مطابق اُس کا سہارا بنیں۔ ہوسکتا ہے آپ کی تھوڑی سی مدد کسی کے گھر کا چولہا جلا دے، کسی بچے کی دوا بن جائے اور کسی ماں کی آنکھوں میں سکون لے آئے۔

نیکی چھوٹی ہو یا بڑی، اخلاص کے ساتھ کی جائے تو کسی کی زندگی میں بڑی تبدیلی لا سکتی ہے۔

ہمارا بونیر — انسانیت، احساس اور خدمت کا پیغام!

19/10/2026

ایک بہترین منتظم کی پہچان اُس کے عہدے سے نہیں، بلکہ اُس کے کام اور عوام کے دلوں میں اُس کی عزت سے ہوتی ہے!

زما بونیر۔۔۔ صفا بونیر!

پیربابا، ضلع بونیر

الحمدللہ! ضلع بونیر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور صحت مند بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بونیر محمد انوار الحق کی خصوصی ہدایات پر تحصیل گدیزی / سلارزی میں ٹی ایم اے کے زیرِ نگرانی خصوصی صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

محمد انوار الحق صاحب؛ ایک ایسا نام جو انتظامی ذمہ داریوں کے ساتھ عوامی خدمت کے جذبے کی یاد دلاتا ہے!

ڈپٹی کمشنر بونیر محمد انوار الحق صاحب کی قیادت میں صفائی مہم کا آغاز اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ بونیر کے بازاروں، گلیوں اور محلوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور عوام میں صفائی کے حوالے سے شعور بیدار کیا جائے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ایک اچھے منتظم کی اصل پہچان اُس کے تبادلے یا عہدے تک محدود نہیں ہوتی، بلکہ اُس کے کام، رویے اور عوامی خدمت کے اثرات دیر تک یاد رکھے جاتے ہیں۔ محمد انوار الحق صاحب نے جن اضلاع میں اپنے فرائضِ منصبی ادا کیے ہیں، وہاں کے لوگوں کی جانب سے اُن کی انتظامی صلاحیتوں اور خدمات کو سراہا جانا اُن کے لیے ایک قابلِ قدر اعزاز ہے۔ عوام کے دلوں میں جگہ بنانا کسی بھی افسر کے لیے سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

اسی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ بونیر اور ٹی ایم اے گدیزی / سلارزی کے زیرِ اہتمام آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا، جس کا مقصد عوام کو صفائی کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور ایک صاف ستھرے معاشرے کے قیام کے لیے اجتماعی ذمہ داری کا احساس اجاگر کرنا تھا۔

ڈی سی بونیر محمد انوار الحق صاحب کی خصوصی توجہ اور انتظامی اقدامات کے ساتھ اب یہ ذمہ داری ہم سب کی بھی ہے کہ صفائی مہم کو کامیاب بنائیں۔

کیونکہ صاف بونیر صرف انتظامیہ کی کوششوں سے نہیں، بلکہ عوام کے تعاون سے ہی ایک حقیقت بن سکتا ہے۔

سلام اُن افسران کو جو جہاں بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں، وہاں خدمت، نظم و ضبط اور اچھی کارکردگی کی پہچان چھوڑ جائیں!

زما بونیر، زما فخر!
صاف بونیر، خوبصورت بونیر!

زما بونیر۔۔۔ صفا بونیر خصوصی صفائی مھم۔۔پیربابا ۔۔ بونیر ڈپٹی کمشنر بونیر محمد انوار الحق کے خصوصی ہدایات پر تحصیل گدیزی...
19/10/2026

زما بونیر۔۔۔ صفا بونیر

خصوصی صفائی مھم۔۔

پیربابا ۔۔ بونیر

ڈپٹی کمشنر بونیر محمد انوار الحق کے خصوصی ہدایات پر تحصیل گدیزی / سلارزی میں ٹی ایم اے کے زیر نگرانی خصوصی صفائی مھم کا آغاز۔۔

عوام میں صفائی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کئلئے ضلعی انتظامیہ بونیر اور ٹی ایم اے گدیزی / سلارزی کے زیر اہتمام ایک آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا
۔۔
آگاہی واک کا مقصد صفائی مھم کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا تھا

18/10/2026

سیاسی وابستگی نہ ہونے کے باجود صوبے میں غیر جمہوری اقدام کے خلاف محمود خان اچکزئی صاحب سردار احتر مینگل صاحب اور علامہ ناصر عباس کے ساتھ سنگین باچا درخواست دائر کر رہے ہیں

سپاس تشکربھائی کلے۔۔ پیربابا ۔۔ بونیر ہم اور ہمارا خاندان انُ تمام دوستوں ، رشتہ داروں اورُ جاننے والوں کے دل سے مشکور ہ...
18/10/2026

سپاس تشکر

بھائی کلے۔۔ پیربابا ۔۔ بونیر

ہم اور ہمارا خاندان انُ تمام دوستوں ، رشتہ داروں اورُ جاننے والوں کے دل سے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے مرحومُ چچا کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ فاتحہ خوانی کئلئے تشریفُ لائیں اور ہمارا غمُ بانٹنے کی کوشش کی۔۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائیں ۔۔ آمین

منجانب ۔۔۔ ڈاکٹر زاہد و جملہ خاندان

18/10/2026

علی موبائیل زون پیربابا۔۔
فری گفٹس

پاکستان تحریک انصاف ضلع بونیر کے جن کارکنوں پر 3 ایم پی او کے تحت مقدمے درج کئے گئے ہیں ۔ میں ہائی کورٹ میں ان کی مکمل ط...
18/10/2026

پاکستان تحریک انصاف ضلع بونیر کے جن کارکنوں پر 3 ایم پی او کے تحت مقدمے درج کئے گئے ہیں ۔
میں ہائی کورٹ میں ان کی مکمل طور پر مفت پیروی کرونگا۔۔
ایڈوکیٹ علیمُ الرحمان
03345695393

نو تعینات ڈپٹی کمشنر بونیر محمد انوار الحق کا پیربابا کا دورہ ۔۔ پیربابا کے مزار پر حاضری۔۔  پیربابا بازار کو سیلاب سے ب...
18/10/2026

نو تعینات ڈپٹی کمشنر بونیر محمد انوار الحق کا پیربابا کا دورہ ۔۔

پیربابا کے مزار پر حاضری۔۔ پیربابا بازار کو سیلاب سے بچانے والے حفاظتی پشتوں کا معائینہ۔۔
ڈپٹی کمشنر بونیر نے تحصیل کمپلیکس پاچا کلے کا بھی دورہُ کیا۔۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) بونیر قیصر خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف بلال نصیر ، اسسٹنٹ کمشنر گدیزی احمد شیر اور ٹی ایم او گدیزی افسر علی بھی ان کے ہمراہ تھے

Address

No 86, Jalan Mayang Pasir Bukit Gedung
George Town
10300

Telephone

+923442008558

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamara Buner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Hamara Buner:

Shortcuts

Share