21/05/2026
ظلم کے خلاف آواز بلند کریں✊🇵🇰
یہ صرف عمران خان کی رہائی کا نہیں، بلکہ آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کا سوال ہے! سیاسی انتقام کا خاتمہ اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
حقیقی آزادی اور قانون کی بالادستی کے لیے تحریکِ انصاف کے اس پُرامن احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت فرما کر اپنا جمہوری حق ادا کریں۔
📅 تاریخ: جمعہ، 22 مئی 2026
🕒 وقت: دوپہر 3:00 بجے
📍 بمقام: DDAC آفس، ایبٹ آباد
آئیں، مل کر حق اور سچ کا ساتھ دیں!
#پشاور #خیبرپختونخوا
08/05/2026
بڑی خوشخبری
وی سی باغ کی عوام کے لیے روشن مستقبل کا آغاز
چيئرمين عمران خان کے وژن اور وزيراعلىٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں یتیم بچوں کی کفالت کے لیے "روشن مستقبل کارڈ" کا انقلابی منصوبہ اب ہمارے گاؤں وی سی باغ تک پہنچ رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف وی سی باغ کی جانب سے ہم حکومتِ خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے یتیم بچوں اور بے سہارا خاندانوں کے لیے اس عظیم خدمت کا بیڑا اٹھایا۔ اِن شاء اللہ! اس منصوبے سے ہمارے وی سی باغ کے مستحق یتیم بچوں کو ماہانہ وظائف دیے جائیں گے تاکہ ان کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔
ہم اپنے مقامی ایم پی اے (MPA) اور ایم این اے (MNA) کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہزارہ کی عوام کا سوچا اور ان کے حقوق کی جنگ لڑی۔
منصوبے کی اہم خصوصیات:
✅ یتیم بچوں کے لیے 5,000 روپے ماہانہ وظیفہ۔
✅ مکمل طور پر شفاف اور ریکارڈ بیسڈ نظام۔
✅ تعلیم اور صحت کی بنیادی ضروریات کی فراہمی۔
آئیے مل کر ایک ایسے معاشرے کی بنیاد رکھیں جہاں کوئی بچہ بے سہارا نہ رہے۔
منجانب: پاکستان تحریک انصاف، وی سی باغ (ایبٹ آباد)
27/04/2026
الحمداللہ ! گلیات سے مری کو پانی کی غیر منصفانہ سپلائی کیخلاف سردار رجب علی خان عباسی کی اسمبلی میں اٹھائی جانے والی آواز پر کارروائی
کے پی کے نے معاملہ پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا ۔۔۔۔
شکریہ سردار رجب علی خان عباسی
26/04/2026
اہلیانِ باغ کے لیے بڑی خوشخبری – کھیلوں کے میدانوں کی منظوری
الحمدللہ! حلقہ PK-43 میں عوامی خدمت اور تعمیر و
ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔
ہم تہہِ دل سے مشکور ہیں ایم پی اے جناب رجب علی خان عباسی صاحب کے، جنہوں نے نوجوانوں کے روشن مستقبل اور صحت مند سرگرمیوں کے لیے " کنسٹرکشن آف پلے گراؤنڈ سکیمز " میں یو سی باغ کی اہم سکیموں کو شامل
کروایا۔
خاص طور پر:
✅ ویلج کونسل باغ
✅ ویلج کونسل ڈھیری کہال
میں ان تمام سکیموں کی شمولیت پر رجب علی خان عباسی صاحب اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ایبٹ آباد کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ یہ اقدامات ثابت کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی قیادت عوامی مسائل کے حل اور گراس روٹ لیول پر ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
ان شاء اللہ، یہ پلے گراؤنڈز ہمارے علاقے کے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔
منجانب:
ویلج کونسل (VC) باغ
پاکستان تحریک انصاف (باغ)
07/02/2026
8 فروری — عوام کی آواز، عوام کا حق
ملک گیر ہڑتال ✊
تمام کارکنان اور باشعور عوام سے گزارش ہے کہ
🗓 بروز اتوار، 8 فروری
⏰ صبح 10 بجے
📍 جی پی او اور ڈیڈک آفس، ایبٹ آباد
جمع ہوں اور وہاں سے پرامن ریلی کی صورت میں ایبٹ آباد بازار کی جانب مارچ کریں۔
یہ احتجاج
❌ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی
❌ عوامی مینڈیٹ کی چوری
❌ عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی غیر قانونی قید
کے خلاف ریکارڈ کروایا جائے گا۔
👉 یہ ایک پرامن، آئینی اور جمہوری احتجاج ہوگا
👉 اپنی شرکت سے ثابت کریں کہ قوم بیدار ہے
خاموشی جرم ہے — حق کے لیے نکلنا فرض ہے 🇵🇰
#8فروری
#جمہوریت
14/01/2026
وزیراعلی محمد سہیل آفریدی کا سٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں دورہ ہزارہ