Bhuttoism بھٹو ازم

Bhuttoism بھٹو ازم

Share

Bhuttoism 🇱🇾

25/05/2026

پاکستان پیپلز پارٹی ویلج کونسل باغ ایبٹ آباد

10/05/2026

🇱🇾 پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل باغ

میں یونین کونسل باغ کے تمام عوام، دوست احباب، کارکنان اور جیالوں کو
VC2 بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں

یہ کامیابی عوام کے اعتماد، محبت اور بھرپور حمایت کا نتیجہ ہے۔
ان شاء اللہ ہم سب مل کر علاقے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے سفر کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں عوام کی خدمت کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے۔

✍️
شوکت مغل
انفارمیشن سیکرٹری
پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل باغ 🇱🇾

24/04/2026

ایکٹو جیالہ پاکستان پیپلز پارٹی ایبٹ آباد
Mir Abid Abbasi

10/04/2026

پاکستان پیپلز پارٹی سرکل بکوٹ میں ایک عظیم الشان اور تاریخی جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت خصوصی شرکت فرمائے گی۔ یہ جلسہ نہ صرف عوامی طاقت کا مظہر ہوگا بلکہ پارٹی کے نظریات اور عوامی خدمت کے عزم کی تجدید بھی کرے گا۔

تمام جیالوں، کارکنان اور عوام الناس سے پُرزور اپیل ہے کہ اس جلسے میں بھرپور شرکت کرکے پارٹی کا ساتھ دیں اور اپنے اتحاد کا عملی مظاہرہ کریں۔

آئیں! مل کر اس جلسے کو کامیاب بنائیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پیغام کو ہر گھر تک پہنچائیں۔

سردار منظور ممتاز عباسی
سینئر نائب صدر
پاکستان پیپلز پارٹی، ضلع ایبٹ آباد

10/04/2026

‏شہید ذوالفقار علی بھٹو

آج 10 اپریل آئین پاکستان 1973 کی 53ویں سالگرہ

وہ شخص جس نے پاکستان کو پہلا متفقہ آئین دیا جس نے عوام کو آواز دی جس نے کہا:

"روٹی، کپڑا اور مکان"

97 فیصد پارلیمنٹ نے اس آئین کو منظور کیا یہ کوئی معمولی کارنامہ نہیں تھا

آئین 1973 کی تفصیل

آئین کیا ہے؟

‏آئین کسی ملک کا سب سے بڑا قانون ہوتا ہے حکومت کیسے چلے، عوام کے حقوق کیا ہوں، سب اس میں لکھا ہوتا ہے۔

آئین 1973 کی خاص باتیں:

اسلام پاکستان کا سرکاری مذہب اسلام قرار دیا گیا

پارلیمانی نظام وزیراعظم کو اصل اختیار، صدر کا کردار علامتی

دو ایوان — قومی اسمبلی + سینیٹ

‏بنیادی حقوق آزادی اظہار، مساوات، انصاف کی ضمانت

صوبائی خودمختاری چاروں صوبوں کو اپنے اختیارات

280 آرٹیکلز اور 7 شیڈولز پر مشتمل

اہم تاریخیں:

10 اپریل 1973 قومی اسمبلی میں منظور

12 اپریل 1973 بھٹو نے دستخط کیے

14 اگست 1973 مکمل نافذ ہوا

‏آج بھی یہی آئین نافذ ہے اس میں اب تک 26 ترامیم ہو چکی ہیں۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے پائیدار آئین ہے۔ 🇵🇰

08/04/2026
08/04/2026

آپ کو اور آپ کے توسط سے آپ کے گاؤں، برادری اور تمام عزیز و اقارب کو نہایت ادب و احترام کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان اور تاریخی کنونشن بروز 12 اپریل، بوقت 2 بجے دن بمقام گاؤں ترچھ، سرکل بکوٹ، ضلع ایبٹ آباد منعقد کیا جا رہا ہے۔

یہ کنونشن علاقے کی سیاسی، سماجی اور عوامی ترقی کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، جس میں آزاد کشمیر اور پاکستان بھر سے معزز صوبائی و مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔ بالخصوص بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن محترمہ روبینہ خالد صاحبہ کی خصوصی شرکت اس پروگرام کی اہمیت کو مزید بڑھا رہی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر قائدین کا یہ دورہ سرکل بکوٹ اور گرد و نواح کے علاقوں کے لیے بے حد اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا بلکہ علاقے کی ترقی، خوشحالی اور سیاسی شعور کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔

لہٰذا آپ تمام احباب، کارکنان، ہمدردان اور عوام الناس سے پُرزور اپیل ہے کہ اس تاریخی موقع پر بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں اور پروگرام کو کامیاب بنا کر اپنی سیاسی بصیرت، ملی یکجہتی اور پارٹی سے وابستگی کا عملی ثبوت دیں۔

آپ کی شرکت نہ صرف اس پروگرام کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی بلکہ یہ علاقے کی اجتماعی آواز کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بھی بنے گی۔

منجانب:
سردار منظور ممتاز عباسی
سابق ٹکٹ ہولڈر و سینئر نائب صدر
پاکستان پیپلز پارٹی، ضلع ایبٹ آباد

رابطہ نمبر:
0345-9480705

07/04/2026

شہید ذوالفقار علی بھٹو اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ❤️

04/04/2026

سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ایبٹ آباد
سرفراز خان جدون میڈیا سے بات کررہے ہے

04/04/2026

بانی پاکستان پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
کفایت شعاری پالیسی کے باعث گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام کا انعقاد نہیں کیا جائے گا تاہم ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
وطن عزیز کو پہلا متفقہ آئین دینے والے ذوالفقار علی بھٹو 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے، یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا اور آکسفورڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور وکالت کو پیشے کے طور پراختیار کیا۔
1967ء میں ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر عام انتخابات میں عوام کا بھرپور اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، بھٹو کے دور اقتدار میں پاکستان کا آئین بنایا گیا، جوہری پروگرام شروع ہوا، سٹیل مل اور قومی پیداواری ادارے بنے۔
صدارتی ریفرنس پر ذوالفقارعلی بھٹو کو ملک کی سب سے بڑی عدالت نے بے گناہ قرار دے دیا اور 23 مارچ 2025ء کو ان کو بعد از وفات نشان پاکستان عطا کیا گیا جو ان کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا
4 اپریل 1979ء کو ذوالفقار علی بھٹو کو عدالتی حکم پر تختہ دار پر لٹکا کر عوامی سیاست کی بساط کو لپیٹ دیا گیا تھا، کفایت شعاری پالیسی کے تحت جلسہ عام کا انعقاد نہیں کیا جارہا تاہم ملک بھک بھر کے ضلعی ہیڈ کواڑرز میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
چئیرمین بلاول بھٹو لاڑکانہ جبکہ آصفہ بھٹو بلاول ہاؤس کراچی میں قرآن خوانی میں شرکت کریں گی۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Abbottabad
22022