24/10/2025
اظہار افسوس
بلال حمید خان سابق ناظم یونین کونسل لورہ کا خالد منیر عباسی صاحب کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
بلا شبہ یہ ہمارا ایمان ہے کہ موت ہر ذی روح پر آ کر رہے گی۔ مگر کچھ شخصیات کی اموات ایسی ہوتی ہیں، جو دلوں کو گہرے زخم دے جاتی ہیں۔
آج صبح یہ افسوسناک خبر ملی کہ ہمارے بھائی ہمارے درینہ اور محلص ساتھی دوست علاقے کی ایک، خوش اخلاق، نیک سیرت اور باوقار شخصیت،خالد منیر عباسی صاحب،(سابق نائب ناظم یونین کونسل لورہ)، اس جہانِ فانی سے رخصت ہو گئے۔
آپ نہایت باکردار، معاملہ فہم، عاجز، زیرک اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے۔
خالد بھائی کے بزرگوں اور ہمارے بزرگوں کے وقت سے ہمارا ہمیشہ ساتھ رہا 2007 میں جب میں ناظم رہا تو میرے ساتھ خالد منیر بھائی نائب ناظم تھے با با خیدر زمان خان کے گروپ سے لے کر پاکستان تحریک انصاف تک ہمارا سیاسی سفر ہمیشہ ساتھ رہا سیاست سے ہٹ کر بھائیوں درینہ ساتھیوں قربت والا رشتہ تھاخالد منیر بھائی اپ کی ہمیشہ کمی رہے گے
ان کا دنیا سے چلے جانا ان کے خاندان کے لیے تو ایک بہت بڑا سانحہ ہے ھی، مگر ہمارا ہمارے علاقے ہماری یوسی لورہ کے لیے بھی ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ امین۔
منجانب بلال حمید خان سابق ناظم یونین کونسل لورہ
18/07/2025
نگری ورکرز کنونشن! بلال حمید خان کی عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل
لورہ (ایم نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے متحرک رہنما بلال حمید خان نے کہا ہے کہ عمران خان صرف ایک لیڈر نہیں، قوم کی امید ہیں۔ ان کی رہائی کیلئے نگری لورہ میں منعقد ہونے والے ورکرز کنونشن میں عوام الناس، کارکنان، نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین کو بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
بلال حمید خان کا کہنا تھا کہ "یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں، آواز اٹھانے کا ہے۔ عمران خان کو قید میں رکھ کر عوام کی آواز دبائی جا رہی ہے۔ اب ہر گھر سے ایک قدم نکلے گا، اور نگری لورہ سے ایک نئی تاریخ لکھی جائے گی!"
انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ کنونشن میں شریک ہوں تاکہ دنیا کو پیغام دیا جا سکے کہ
"عمران خان اکیلا نہیں، قوم اس کے ساتھ ہے!"
30/05/2025
اظہار افسوس و تعزیت
اللّٰہ پاک راجہ منیر اقبال صاحب اف بڑوھا کے درجات بلند فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائیں ,اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے،،آمین راجہ منیر اقبال صاحب کی وفات کا سن کر دل انتہائی رنجیدہ ہوا منیر صاحب انتہائی خوش مزاج اور نرم گو شخصیت کے مالک تھے ہمیشہ اخلاص پیار محبت اور حسن سلوک سے پیش انے والے اور انسانیت کا درد رکھنے والے انسان تھے اپنے علاقہ اور خاندان کا ایک قیمتی اثاثہ تھے
اللہ رب العزت ان کی کامل بخشش مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے اور ر اجگان آف بڑوھا کو ان کے تمام لواحقین صبر جمیل عطا فرمائے امین یا رب العالمین
منجانب سابق ناظم یونین کونسل لورہ بلال حمید خان
05/05/2025
گزشتہ دن پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی پبلک سیکرٹریٹ تحصیل لورا میں ایک ورکرز میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس اس میٹنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر ضلعی کونسل و ناظم لورہ رہنما پاکستان تحریک انصاف بلال حمید خان نے خصوصی شرکت کی اور پارٹی ورکرز اور قائدین سے محاطب ہوے
بلال حمید خان نے کہا کہ تحصیل لورا میں اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے منتخب نمائندے، سردار رجب علی خان اور ایم این اے علی اصغر خان، علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے انتھک کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں، ہماری پارٹی کے تمام کارکنان کا یہ اہم فریضہ ہے کہ ان تمام منصوبوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں۔ ان ترقیاتی کاموں کی تشہیر کی جائے اور ان کا مکمل کریڈٹ ہمارے عوامی ایم پی اے اور ایم این اے کو بجا طور پر دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل لورا کی 6 یونین کونسلز میں سے اس کارکن کو مادر ونگ میں منتخب کیا جائے جو پارٹی کے قائد عمران خان کے وژن پر ثابت قدم رہا ہے اور جس نے مشکل ترین حالات میں بھی پاکستان تحریک انصاف کا ہر قدم پر ساتھ دیا۔ مادر ونگ میں صدر جنرل سیکرٹری یا باقی عہدہ جس کا انتخاب ہوگا، چاہے وہ جس یوسی سے ہو سیر غربی سے لے کر پھلہ تک پارٹی کا حقیقی محلص ورکر جونیئر ورکر ہو یا سینئر۔ ذاتی طور پراس کو قبول کروں گا اور میں اور قائد عمران خان کے تمام کارکنان ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر پارٹی کے لیے بھرپور انداز میں کام کریں گے۔
اس کے علاوہ، بلال حمید خان نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے قائد عمران خان اس وقت بے گناہی کی حالت میں قید ہیں۔ ہماری تمام لیڈرشپ اور کارکنان کا اولین حق اور ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی رہائی کے لیے بھرپور جدوجہد کریں۔ یہ کوششیں اس وقت تک جاری رہنی چاہئیں جب تک کہ فارم 47 کی حکومت خان صاحب کو غیر مشروط طور پر رہا نہیں کر دیتی۔
انہوں نے ان تمام پارٹی ورکرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے مشکل حالات میں بھی پارٹی اور قائد عمران خان کا ساتھ دیا اور جنہوں نے جبر، ظلم اور بے گناہی کی قید کاٹی۔
اس کے علاوہ انہوں نے پارٹی ورکرز اور سینئر قیادت سے کہا کہ ہم سب کو مل کر اور اتفاق کے ساتھ اپنے پارٹی کے منتخب نمائندوں سردار رجب علی خان اور ایم این اے علی اصغر صاحب کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مزید ہم اپنی تحصیل کی تعمیر و ترقی کا کام لے سکیں۔
آخر میں انہوں نے تحصیل لورا میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کروانے اور زیر التواء منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر عوامی ایم پی اے سردار رجب علی خان عباسی اور ایم این اے علی اصغر خان کی شاندار کاوشوں کو بھی سراہا۔
03/05/2025
لورہ ٹائپ Dہسپتال کے سٹاف کی طرف سے انچارج ٹائپ ڈی ہسپتال ڈاکٹر فردوس صاحب کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب میں سابق ناظم یونین کونسل لورہ بلال حمید خان صاحب اور دیگر کو مدعو کیا گیا
اس موقع پر سابق ناظم یونین کونسل لورہ رہنما پاکستان تحریک انصاف بلال حمید خان صاحب سابق چیئرمین فاروق عباسی صاحب ڈاکٹر فردوس صاحب راجہ عقیل صاحب نعیم خان اور دیگر ایک ساتھ خوش گوار موڈ میں
22/04/2025
سابق ناظم یونین کونسل لورہ رہنما پاکستان تحریک انصاف بلال حمید خان صاحب کی ضلع ہری پور کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق ضلعی ناظم ہری پور اختر نواز خان جدون اف بگرہ کے جنازے کے موقع پر لی گئی تصویر محتلف سیاسی و سماجی شخصیت عمر ایوب خان. علی خان جدون اور دیگر سے ملاقات
اللّٰہ پاک اختر نواز خان جدون صاحب کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
18/02/2025
سابق ناظم یونین کونسل لورہ رہنما پاکستان تحریک انصاف بلال حمید خان صاحب راجہ عقیل صاحب کے ہمراہ ایم پی اے سردار راجب علی خان صاحب کے جاری کردہ فنڈ سے نور پور میں جاری کام کا وزٹ کیا ان کے ہمراہ اہلیان نورپور پاکستان تحریک کے رہنما سابق چیئرمین سردار فارس خان سردار طاہر حمید سردار جہانگیر صاحب سردار منیر اور دیگر اہلیانِ نورپور موجود.
اس موقع پر بلال حمید خان صاحب کا کہنا تھا اہلیان نورپور اتحاد و اتفاق سے سب مل کر اس کام کی نگرانی کریں تاکہ بہترین سے بہترین کام ہو
ہم ایک بار پھر پاکستان انصاف کے ایم این اے علی اصغر خان اور ایم پی اے سردار راجب علی خان کا بلال حمید خان اور اور اہلیان نورپور کی طرف شکریہ ادا کرتے ہیں انشاءاللہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں سب مل تحصیل لورہ کے مسائل کا حاتمہ کرے گے
گریٹ ورک سردار راجب علی خان صاحب بلال حمید خان صاحب اینڈ ٹیم
16/02/2025
گزشتہ دن سابق ناظم یونین کونسل لورہ رہنما پاکستان تحریک انصاف بلال حمید خان کے حجرے میں مہمانوں پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں کی امد
حویلیاں سے تحریک انصاف کے رہنما نبیل عباسی صاحب
تحصیل لورہ یونین کونسل گوورینی وسی سما کڑاگا کے نہایت قابل احترام وائس چیئرمین عبدالرحیم عباسی صاحب سابق ناظم یونین کونسل گوورینی بابو جمال خان مرحوم کے فرزند طاہر جمال عباسی صاحب طارق عباسی صاحب. پلیاں سے مسعود عباسی صاحب نمبردار صاحب اور لورہ سے فیصل عباسی سدیر عباسی اور اپنے بھائی نصیر عباسی صاحب اور دیگر لوگوں کی آمد
علاقائی مسائل اور سیاسی امور پر تفصیلی بات چیت
اس موقع پر بلال حمید خان صاحب کے کہنا تھا علاقے کی خدمت کرنا ہمیں وارثت میں ملی انشاءاللہ ہم اپنے تحصیل کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے
14/02/2025
سابقہ ناظم یونین کونسل لورہ رہنما پاکستان تحریک انصاف تحصیل لورہ بلال حمید خان صاحب صدر یوتھ ونگ تحصیل لورہ نعمان اکبر خان صاحب سابق ممبر یوسی لورہ راجہ عقیل صاحب کے ہمراہ نورپور امد
اہلیان نور پور جناب سابق چیئرمین سردار فارس خان صاحب سردار فخرزمان صاحب ایڈوکیٹ سردار قمر صاحب سردار شاہد صاحب سردار ساجد صاحب سردار شاندار صاحب سردار منیر صاحب. فرزند سردار عباس خان مرحوم گلویذ صاحب اور دیگر پاکستان تحریک انصاف نورپور کے معزز ورکر سے ملاقات
ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف اور ایم این اے علی اصغر خان اور حصوصی طور پر ایم پی اے سردار راجب علی خان صاحب کا نور پور گاؤں کے لیے فنڈ فراہم کرنے پر سابق ناظم یونین کونسل بلال حمید خان اور تحریک انصاف یوسی لورہ اور اہلیان سردار اف نور پور کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں
انشاءاللہ سردار راجب علی خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف تحصیل لورہ پوری تحصیل لورہ کی محرومیوں کا حاتمہ کرے گی
انشاءاللہ جلد مزید علاقہ تحصیل لورہ کے لیے اچھی خبر ائی گی
11/02/2025
احتجاج کے بجائے تحریک انصاف لورہ کی قیادت سے مل کر ایم پی اے صاحب سے ملاقات کریں اگر علاقے کے ساتھ کوئی محلص ہے تو ہمارے ساتھ مل کر علاقے کی خدمت کریں سیاست نہیں انشاءاللہ تحصیل لورہ کی ہر وسی میں ایم پی اے سردار راجب علی خان صاحب کی قیادت میں کام ہوگے پہلے بھی پاکستان تحریک انصاف نے تحصیل لورہ کی محرومیوں کا حاتمہ کیا آگے بھی انشاءاللہ کریں گے
منجانب سابق ناظم یونین کونسل لورہ رہنما پاکستان تحریک انصاف تحصیل لورہ بلال حمید خان
09/02/2025
سابقہ ناظم یونین کونسل لورہ رہنما پاکستان تحریک انصاف بلال حمید خان صاحب کی ایم پی اے سردار راجب علی خان صاحب کی قیادت میں ہمیشہ کی طرح عمران خان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد کے لیے آج صوابی جلسہ میں شرکت
ان کے ہمراہ صدر یوتھ ونگ تحصیل لورہ نعمان اکبر خان راجہ عقیل صاحب ماسٹر ارشد صاحب غفران صاحب اور دیگر تمام لوکل قیادت پاکستان تحریک انصاف لورہ بھی موجود