پاکستان پیپلزپارٹی ایبٹ آباد

پاکستان پیپلزپارٹی ایبٹ آباد

Share

ہماری منزل حقیقی اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے

03/04/2026

ملک کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اب کھل کر یہ اعتراف کرلینا ہی چائیے کہ وہ عوام کو ایک منظم نظام دینے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہے۔

Photos from ‎پاکستان پیپلزپارٹی ایبٹ آباد‎'s post 09/10/2025

اسلام آباد
پاکستان پیپلز پارٹی ایبٹ آباد کے سابق صدر سرفراز خان جدون اور سابق تحصیل صدر طاہر خان جدون کی پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مرکزی جنرل سیکریٹریز نیئر حسین بخاری اور ہمایوں خان سے پیپلز سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات ۔
ملاقات میں ہزارہ ڈویژن بالخصوص ضلع ایبٹ آباد کے تنظیمی امور پر تفصیل سے بات کی گئی، سرفراز خان جدون نے مرکزی لیڈرشپ کو ڈویژن و ضلع میں ورکرز کے ساتھ ہونے والی حالیہ ناانصافیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ جس پر مرکزی قیادت نے جلد حل کا عندیہ دیا اور حقیقی جیالوں کو متحد و متحرک رہنے کی تلقین کی۔

ناصر حسین
پاکستان پیپلز پارٹی ایبٹ آباد

Photos from ‎پاکستان پیپلزپارٹی ایبٹ آباد‎'s post 15/07/2025

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی ہزارہ ڈویژن کے بنیادی کارکنان کا اہم مشاورتی اجلاس سرفراز خان جدون کی زیرِ قیادت ایبٹ آباد میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ناصر حسین اعوان، طاہر خان جدون ،ایڈووکیٹ حسیب عباسی ، ڈاکٹر عبداللہ ، خالقداد خان، سردار رضا، ایاز خان، نذیر خان سواتی سعید گل، شاکر ستی، قاضی وسیم، قاضی عاصم ،حویلیاں سے اجمل خان، سردار اورنگزیب ، ہریپور سے سید چن شاہ، بٹگرام سے جاوید خان، مانسہرہ سے ملک فرید، جعفر خان سواتی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں خیبر پختونخواہ بالخصوص ہزارہ ڈویژن میں پیپلز پارٹی پارٹی کی موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں تمام بنیادی کارکنان نے ہزارہ ڈویژن میں پارٹی کی موجودہ صورتحال پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہزارہ ڈویژن میں تمام تمام بنیادی کارکنان کو دیوار سے لگانے کی مذموم سازشیں ہو رہی ہیں، ان سازشوں کے سرکردہ لوگوں میں ہزارہ ڈویژن کی موجودہ مفاد پرست قیادت سر فہرست ہے۔ اجلاس میں تمام کارکنان نےخیبرپختونخواہ میں ہونے والے سینٹ الیکشن کے لئے تمام نظریاتی خواتین جنہوں نے پارٹی کے لئے اپنی زندگی اور وسائل وقف کئے کو یکسر نظر انداز کر کے ایک ایسی خاتون کو سینٹ کا امیدوار چنا جس کا پارٹی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ پارٹی کی کوئی بنیادی رکن ہے۔اس معاملے میں نظریاتی کارکنان نے مفاد پرست ٹولے کو آڑے ہاتھوں لیا اور ہر سطح پر مزاحمت کرنے کرنے کا عندیہ دیا۔ہزارہ ڈویژن کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کارکنان نے اس بات پر زور دیا کہ ان مفاد پرست عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے ڈویژن بھر میں بنیادی کارکنان سے رابطوں کو تیز کیا جائے، جس کے لئے ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی جو اپنے اضلاع میں پارٹی کے تمام کارکنان کو اکٹھا کریں گی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا اور صوبائی و مرکزی راہنماؤں سے درخواست کی گئی کہ ہزارہ ڈویژن کی موجودہ تنظیم جس کا صدر فاروق تنولی ہے کو فی الفور تحلیل کیا جائے تاکہ کارکنان کو مفاد پرست ٹولے سے چھٹکارا حاصل ہو۔

Photos from ‎پاکستان پیپلزپارٹی ایبٹ آباد‎'s post 24/04/2025


پاکستان پیپلز پارٹی ایبٹ آباد کے نظریاتی جیالوں کی سرفراز خان جدون کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب سیکرٹری جنرل انجینئر ہمایوں خان سے پیپلز سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات ،
وفد نے نو منتخب سیکرٹری جنرل کو اہم زمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کے کا اظہار کیا ۔

14/04/2025
06/04/2025

#خبرغم
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے تحصیل ایبٹ آباد کے صدر عدنان خان کے دادا حاجی محبت خان اکاخیل بقضائے الٰہی وفات پاگئےہیں، جنکی نماز جنازہ آج شام 7 بجے چھوٹی شیخ البانڈی عید گاہ میں ادا کی جائے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی عدنان خان اور انکے خاندان غم میں برابر کی شریک ہے ۔ دعا ہیکہ اللّٰہ پاک مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین

05/04/2025

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی پاکستان پیپلز پارٹی بچاؤ تحریک ایبٹ آباد کے زیرِ اہتمام انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ پریس کلب ایبٹ آباد میں منائی گئی۔ جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ نظریاتی کارکنان سمیت پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن، پیلیز لائرز فورم اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
جلسے کی صدارت سابقہ ضلعی صدر سرفراز خان جدون نے کی اور مقررین نے قائدِ عوام کے نظرئے اور فلسفے پر روشنی ڈالی اور انکی ملکی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ۔
مقررین نے پیپلز پارٹی ہزارہ ڈویژن اور ایبٹ آباد کے متنازعہ صدور کی پارٹی کے عہدوں کو دو گھرانوں تک محدود کرکے پارٹی کی ساخت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچانے کی کوششوں کی مذمت کی اور واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بچاؤ تحریک پارٹی کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا ناصرف بھرپور مقابلہ کرے گی بلکہ انکے مذموم مقاصد کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
مقررین نے مزید کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سیاست کو سرمایہ داروں ،جاگیرداروں کے محلات سے نکال کر مزدوروں ،کسانوں،طلبہ اور نوجوانوں کی دہلیز تک پہنچایا مگر بدقسمتی سے پارٹی کی صوبائی نااہل قیادت نے دولت کی چمک پر اور اپنے ذاتی مفادات کے لئے پارٹی کو پیراشوٹرز اور انویسٹرز کے حوالے کر دیا اور صوبہ بھر کے اضلاع میں پارٹی کو گروپوں میں تقسیم کر دیا ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو زمینی حقائق سے بیخبر رکھ کر پارٹی کے دیرینہ و نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کرنے کی پالیسی روا رکھی ہؤئی ہے ۔
جلسے سےسرفراز خان جدون ، ناصر حسین اعوان ، فخرالاسلام فخر ایڈوکیٹ ،طاہر خان جدون، سابقہ صدر کینٹ سردار عابد علی، سردار حسیب عباسی ایڈوکیٹ ،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے سردار عثمان، وسیم قاضی، گوگا خان جدون، سردار اورنگزیب، گل خان چنگیزی ایڈوکیٹ ، نائب صدر پیپلز لائرز فورم ہزارہ ڈویژن علی افضل خان ایڈووکیٹ ،نزیر خان سواتی، حق نواز خان و دیگر نے خطاب کیا ۔

05/04/2025

04/04/2025

ایبٹ آباد (صادق نیوز)میٹرک امتحانات میں صوبے بھر میں لاکھوں طلبہ کے امتحانی ہالز اور رول نمبرز میں آخری لمحات پر کی جانے والی اچانک تبدیلی بچوں کے مستقبل کے ساتھ ناقابل قبول کھلواڑ اور تعلیمی نظام پر ایک بدنما داغ ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیبرپختونخوا نے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو شدید بدانتظامی قرار دیا ہے۔
ابرار سعید سواتی کا کہنا تھا کہ یہ حکومت پہلے ہی خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں کو تباہ کر چکی ہے، اور اب لاکھوں بچوں کے تعلیمی مستقبل سے کھیل رہی ہے۔ نو لاکھ سے زائد طلبہ کو ذہنی اذیت میں مبتلا کرنا اور ان کے رول نمبرز میں تبدیلی کرنا انتظامی نااہلی کی بدترین مثال ہے۔ مردان میں ڈیڑھ لاکھ، پشاور میں دو لاکھ، کوہاٹ میں ایک لاکھ، ڈی آئی خان میں پچاس ہزار اور بنوں میں پچاس ہزار بچوں کو اس بدنظمی کا نشانہ بنایا گیا، جو انتہائی افسوسناک ہے۔
ابرار سعید سواتی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے احکامات نے خیبر پختونخوا کے تعلیمی نظام کو مفلوج کر دیا ہے۔ ایک چیف سیکرٹری کے حکم پر کمرشل بنیادوں پر اس طرح کے ناقص تجربات کا نفاذ ناقابلِ قبول ہے۔ آخری لمحات میں اتنے بڑے پیمانے پر کی جانے والی تبدیلی طلبہ اور والدین کے لیے ذہنی اذیت کا باعث بنی ہے، اور یہ پورے نظام پر ایک سوالیہ نشان ہے۔
ابرار سعید سواتی نے مطالبہ کیا کہ اس بدنظمی کے ذمہ داروں کا فوری تعین کیا جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام اپنے بچوں کے مستقبل کو ناقص فیصلوں کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔ صوبے کے تعلیمی نظام کو ایسے تجربات سے محفوظ بنانے کے لیے ایک مؤثر نظام وضع کرنا ناگزیر ہے۔۔ نو لاکھ بچے پورے صوبے میں اٹھ تاریخ کو دربدر ہوں گے اور فرنیچر بھی پورا نہیں ہے

Want your business to be the top-listed Government Service in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Abbottabad