𝓶𝓾𝓼𝓪𝓭𝓭𝓲𝓺 𝓪𝓫𝓫𝓪𝓼𝓲

𝓶𝓾𝓼𝓪𝓭𝓭𝓲𝓺 𝓪𝓫𝓫𝓪𝓼𝓲

Share

𝖕𝖒𝖑(𝖓)

01/02/2024
31/01/2024

نہ ہم گرے ، نہ ہماری امیدوں کے مینار گرے
مگر ہمیں گرانے میں بہت سے لوگ بار بار گرے
مارخور یوتھ ونگ وی سی سیر شرقی بلاک 2 کا قیام آج سے دو سال پہلے عمل میں لایا گیا جس کا بنیادی مقصد مکمل طور ہر غیر سیاسی ہو کر علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کرنا ہے ۔
مارخور یوتھ ونگ کے حلف نامے میں یہ بات واضح طور پر درج ہے کہ مستقبل میں ہونے والے الیکشن میں اسی جماعت یا اسی امیدوار کو نوجوانوں کی مکمل حمایت حاصل ہو گی جو بالعموم علاقے کی تعمیر و ترقی اور بالخصوص نوجوانوں کے حقوق کے لئے ہمہ وقت کام کرنے کا جذبہ رکھتا ہو۔
اسی مناسبت سے حالیہ جنرل الیکشن 2024 میں بھی مارخور یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے بہت سی میٹںگز اور باہمی مشاورت کا اہتمام کیا اور تمام سیاسی رہنماؤں کی ماضی کی کارکردگی کا تفصیلی پوسٹ مارٹم کیا جس کے بعد قومی اسمبلی کے لئے مرتضی جاوید عباسی صاحب سے تفصیلی ملاقات کرنے کے بعد انہیں علاقائی مسائل سے مکمل طور پر آگاہ کیا گیا اور لوگوں کے تحفظات بھی بتائے گئے مرتضی جاوید عباسی نے مارخور کی ٹیم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور الیکشن جیت کر اقتدار میں آنے کی صورت میں تمام بنیادی مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کیا خیال رہے کہ پچھلے ٹینیور میں مرتضی جاوید عباسی نے اپنے حلقے میں خطیر رقم اور میگا پراجیکٹس دیے جس کی واضح مثال دھڑہ چوریاں روڈ کے لئے ایک کروڑ، لیراں روڈ کے لئے بیس لاکھ اور دھوبی گھاٹ روڈ کے لئے بھی فنڈ ریلیز کیے
ان تمام چیزوں کو دیکھتے ہوئے مارخور یوتھ نے اکثریت رائے سے کریڈٹ بیس کی بنیاد پہ حالیہ الیکشن میں مرتضی جاوید عباسی کی مکمل سپورٹ اور ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔
خیال رہے کہ کسی بھی جماعت کی حمایت کرنے سے مارخور کسی جماعت میں کبھی ضم نہیں ہو گی علاقے کےوسیع تر مفاد کو ہمیشہ مد نظر رکھنا مارخور کا بیسک ماٹو ہے اور مستقبل میں مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں بھی مارخور کسی بھی دوسری جماعت کی سپورٹ اور حمایت کرنے کا پورا حق رکھتی ہے۔۔۔
امید ہے کے اس مشترکہ پوسٹ ریلیز کے بعد مارخور کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے نام نہاد عناصر اپنا محاسبہ کریں گے اور مستقبل قریب میں کسی بھی بے بنیاد بیان بازی سے گریز کریں گے۔۔۔
اللہ ہم سبکا حامی و ناصر ہو۔آمین

Want your business to be the top-listed Government Service in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Murree Barian
Abbottabad
2200