عید تعطیلات کے دوران گلیات میں سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد متحرک
ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد محمد اشتیاق کی خصوصی ہدایات پر عید کی چھٹیوں کے دوران گلیات کے مختلف سیاحتی مقامات پر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات اور رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے
Traffic Police ATD
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Traffic Police ATD, Government Organization, Abbottabad.
To protect lives, properties and honour of the people; maintain public order and enforce the laws of the land to the best of our ability and without any discrimination, through modern, proactive policing and community participation.
30/05/2026
*عوام الناس کے نام اہم پیغام*
عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ مقامی افراد اور سیاحوں کی سہولت، ٹریفک کی بہتر روانی اور عوامی تحفظ کے پیشِ نظر مختلف سیاحتی مقامات اور شاہراہوں پر ٹریفک کونز، اسٹینڈز، بورڈز اور دیگر سرکاری سامان نصب کیا گیا ہے۔ ان اشیاء کی حفاظت اور نگرانی کے لیے خصوصی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔
اسی نگرانی کے نظام کی بدولت آج ایک کارروائی کے دوران پشاور کے رہائشی سوزوکی ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا جو ٹریفک کونز اٹھا کر اپنی گاڑی میں ڈالنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ یہ تمام سرکاری اشیاء آپ کی سہولت، حفاظت اور ٹریفک نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے نصب کی گئی ہیں۔ ان کو نقصان پہنچانا، چوری کرنا یا اپنی ذاتی استعمال میں لانا قانوناً جرم ہے۔
آئیں مل کر اپنے شہر، سیاحتی مقامات اور سرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بنائیں، کیونکہ ان کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
30/05/2026
عید تعطیلات کے دوران گلیات میں سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد متحرک
ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد محمد اشتیاق کی خصوصی ہدایات پر عید کی چھٹیوں کے دوران گلیات کے مختلف سیاحتی مقامات پر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات اور رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔
ٹریفک پولیس کے اہلکار مختلف مقامات پر موجود رہ کر سیاحوں کی راہنمائی، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور سفری معلومات فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر سیاحوں میں آگاہی و رہنمائی کے پمفلٹس بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں، جن میں ٹریفک قوانین، محفوظ سفر اور سیاحتی مقامات سے متعلق ضروری معلومات شامل ہیں۔
ایس ایس پی ٹریفک محمد اشتیاق نے کہا ہے کہ عید کی خوشیوں کے موقع پر گلیات آنے والے سیاحوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سیاحوں کی مدد، رہنمائی اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ سیاح خوشگوار اور محفوظ سفر سے لطف اندوز ہو سکیں۔
ٹریفک پولیس ایبٹ آباد — آپ کی خدمت اور محفوظ سفر کے لیے ہمہ وقت تیار۔
30/05/2026
سڑکوں پر نصب ٹریفک کونز چوری کرنے والا گروہ گرفتار، بڑی تعداد میں کونز برآمد
ایس ایس پی ٹریفک محمد اشتیاق کی ہدایت پر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور لین ڈسپلن قائم رکھنے کے لیے نصب کیے گئے ٹریفک کونز (Cones) چوری کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں سرکاری ٹریفک کونز برآمد کر لیے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک محمد اشتیاق نے کہا کہ سرکاری املاک اور عوامی سہولیات کا تحفظ ٹریفک پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ سڑکوں پر نصب ٹریفک کونز شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک کی منظم روانی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، لہٰذا انہیں نقصان پہنچانے یا چوری کرنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔
عید کے تیسرے روز گلیات میں سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد متحرک۔
ایس ایس پی ٹریفک محمد اشتیاق کی ہدایت پر ٹورسٹ فیسلیٹیشن سنٹر کا عملہ مختلف مقامات پر آنے والے سیاحوں کی مدد، رہنمائی اور سہولت کے لیے موجود ہے۔
29/05/2026
🚨 ہرنو / گلیات ٹریفک اپڈیٹس 🚨
ایبٹ آباد سے ہرنو اور گلیات جانے والے روڈ پر سیاحوں کی غیر معمولی رش اور ٹریفک کے زیادہ دباؤ اور ہرنو پارکس میں ٹریفک کے ان اور آئوٹ ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر ٹریفک آہستہ چل رہی ہے۔
ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے اہلکار ٹریفک کی روانی کو جلد از جلد بحال کرنے اور شہریوں و سیاحوں کی سہولت کے لیے مسلسل ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔
الحمدللہ ہرنو و گلیات سے ایبٹ آباد آنے والا روڈ اس وقت نارمل ٹریفک کے ساتھ رواں دواں ہے۔
عوام الناس خصوصاً ایبٹ آباد کے شہریوں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بنا مجبوری ہرنو یا گلیات کی جانب سفر نہ کریں تاکہ ٹریفک کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔
تمام شہری دورانِ سفر لین ڈسپلن اور ٹریفک قوانین پر عمل کریں، صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
ٹریفک پولیس ایبٹ آباد
آپ کی خدمت اور محفوظ سفر کے لیے ہمہ وقت مصروف
29/05/2026
عید کے تیسرے روز گلیات میں سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد متحرک۔
ایس ایس پی ٹریفک محمد اشتیاق کی ہدایت پر ٹورسٹ فیسلیٹیشن سنٹر کا عملہ مختلف مقامات پر آنے والے سیاحوں کی مدد، رہنمائی اور سہولت کے لیے موجود ہے۔
ٹورسٹ فیسلیٹیشن سنٹر میں دیگر شہروں سے آنے والے سیاحوں کو سفری رہنمائی، ٹریفک معلومات اور ضروری معاونت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ان کے ساتھ آنے والے بچوں میں چپس، جوسز اور بسکٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ بڑوں کی خاطر تواضع کے لیے ٹھنڈا شربت اور قہوہ بھی پیش کیا جا رہا ہے تاکہ سیاح خوشگوار ماحول میں اپنی عید کی چھٹیاں گزار سکیں۔
ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ دورانِ سفر ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور روڈ ڈسپلن کا خیال رکھیں تاکہ سفر محفوظ اور خوشگوار بنایا جا سکے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی ٹریفک محمد اشتیاق کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے گلیات کے مختلف مقامات پر سیاحوں کو خوش آمدید کہنے، رہنمائی فراہم کرنے اور سفری سہولیات مہیا کرنے کے لیے سیاحتی فیسلیٹیشن کیمپس قائم کر دیے گئے۔
ٹریفک پولیس اہلکار سیاحوں کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور سفری معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ہر ممکن تعاون بھی یقینی بنا رہے ہیں تاکہ سیاح گلیات کے خوبصورت مقامات کا محفوظ اور خوشگوار سفر کر سکیں۔
28/05/2026
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ہزارہ ریجن پولیس
ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کا دورہ نتھیاگلی، پولیس ٹورسٹ سہولت سنٹر وہ دیگر سیاحوں کو فراہم کردہ سہولیات ، سیکیورٹی انتظامات اور ٹریفک مینجمنٹ کا تفصیلی جائزہ
ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا خیبرپختونخواہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ناصر محمود ستی
ڈی آئی جی ہزارہ کی سیاحوں سے ملاقات، سیاحوں کو پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور ڈی آئی جی ہزارہ اور پولیس کا شکریہ ادا کیا
ایبٹ آباد () ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کا نتھیاگلی کا دورہ، ٹورسٹ سہولت سنٹر اور سیاحوں کو دیگر دی جانیوالی سہولیات, سیکیورٹی انتظامات اور ٹریفک مینجمنٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد محمد اشتیاق نے ایبٹ آباد پولیس و ٹریفک پولیس کی جانب سے دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کی رہنمائی، تحفظ اور دیگر سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کو تفصیلی بریفننگ پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ان اقدامات کو سراہا اور مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا خیبرپختونخواہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ڈی آئی جی ہزارہ نے ٹورسٹ سہولت مرکز کا معائنہ کیا اور وہاں سیاحوں کو فراہم کی جانے والی معلوماتی، امدادی اور رہنمائی خدمات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مرکز میں موجود سہولیات، عملے کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
دورے کے دوران ڈی آئی جی ہزارہ نے مختلف سیاحتی مقامات، شاہراہوں اور مخصوص جگہوں پر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا بھی معائنہ کیا اور سیاحوں سے ملاقات کی اور پولیس کی جانب سے دی جانیوالی سہولیات کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کریں سیاحوں نے ڈی آئی جی ہزارہ اور پولیس کا شکریہ ادا کیا اور اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔
ڈی آئی جی ہزارہ نے پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری رسپانس کو یقینی بنایا جائے۔
ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے۔ سیاحوں کی رہنمائی، شکایات کے فوری ازالے اور سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
سیاحوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے تاکہ ایبٹ آباد میں آنے والے سیاح خوشگوار یادیں لے کر واپس جائیں اور خیبرپختونخواہ پولیس اور علاقہ کا مثبت تشخص مزید اجاگر ہو۔
Celebrating Eid With Traffic Staff
27/05/2026
عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام الناس کی خدمت اور ٹریفک کی روانی کو ہر صورت برقرار رکھنے کے لیے اپنے گھروں اور اہلِ خانہ سے دور فرائض سرانجام دینے والے ٹریفک اہلکاروں کے درمیان رہ کر ایس ایس پی ٹریفک محمد اشتیاق نے عید کی خوشیاں بانٹیں۔
ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا گیا جہاں انہوں نے اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کی کارکردگی کو سراہا اور عید کے موقع پر ان کا حوصلہ بڑھایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی سہولت، محفوظ سفر اور ٹریفک کی بہترین روانی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان اپنی عید قربان کرکے فرائض انجام دے رہے ہیں، جو قابلِ تحسین ہے۔
اہلکاروں نے بھی ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے حوصلہ افزائی اور عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کے اقدام کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کی خدمت اور ٹریفک نظم و ضبط کی بحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں اسی جذبے سے ادا کرتے رہیں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Abbottabad
