31/07/2025
Insaf Youth Wing Abbottabad
This is the official Page of Insaf Youth Wing District Abbottabad.
31/07/2025
20/07/2025
Office of the Press Secretary to Mr Speaker KP Assembly
Date : 20-July-2025
*پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے گورنر کو حلف لینے کی ہدایات آئینی اختیارات سے تجاوز ہے: اسپیکر بابر سلیم سواتی*
*چیف جسٹس آف پاکستان کو باضابطہ خط ارسال، کل آئینی رٹ دائر کرنے کا اعلان*
پشاور ( ) اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک اہم اور تفصیلی خط ارسال کیا ہے، جس میں پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے گورنر خیبرپختونخوا کو ارکان صوبائی اسمبلی سے حلف لینے کی ہدایت کو آئین پاکستان کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اس سلسلے میں اعلان کیا ہے کہ:
"ہم اس غیر آئینی مداخلت کے خلاف کل صبح باقاعدہ آئینی رٹ دائر کر رہے ہیں"
اسپیکر نے خط میں کہا ہے کہ آئین پاکستان کا بنیادی اصول "اختیارات کی تقسیم" ہے، جس کے تحت ریاست کے تینوں ستون — عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ — اپنے اپنے دائرہ کار میں خودمختار ہوتے ہیں۔ کسی ایک ادارے کی جانب سے دوسرے کے دائرہ اختیار میں مداخلت نہ صرف آئینی توازن کو بگاڑتی ہے بلکہ ادارہ جاتی وقار کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔
اسپیکر نے نشاندہی کی کہ:
"پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے گورنر کو براہ راست خط لکھ کر ارکان اسمبلی سے حلف لینے کی ہدایت دینا عدالتی دائرہ اختیار سے تجاوز ہے۔ یہ نہ تو عدالتی فیصلہ ہے، نہ کسی باقاعدہ کارروائی کا حصہ، اور نہ ہی فریقین کو سنے بغیر ایسی یکطرفہ ہدایات دینا آئینی تقاضوں کے مطابق ہے۔"
خط میں مزید کہا گیا کہ:
"اسمبلی اجلاس کا بلایا جانا یا ملتوی کیا جانا اسپیکر کا آئینی اختیار ہے، جس پر کوئی دوسرا ادارہ سوال نہیں اٹھا سکتا۔ اگر اس طرح عدلیہ انتظامی اختیارات میں مداخلت کرے گی تو یہ ایک خطرناک روایت قائم ہوگی، جو آئندہ دیگر اداروں کی خودمختاری کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔"
اسپیکر نے خط میں اس خدشے کا اظہار کیا کہ:
"ایسی غیر مجاز عدالتی مداخلت نہ صرف اسمبلی کی خودمختاری کو مجروح کرتی ہے بلکہ عوام کے سامنے عدلیہ کی غیرجانبداری اور ساکھ پر بھی سوال اٹھاتی ہے۔ عوام کا عدلیہ پر اعتماد اسی صورت میں قائم رہ سکتا ہے جب عدالتیں آئینی حدود کا احترام کریں۔"
انہوں نے واضح کیا کہ:
"کسی بھی آئینی ریاست میں خط و کتابت کے ذریعے عدالتی فیصلے یا ہدایات جاری کرنا عدالتی عمل اور قانون کی حکمرانی کا مذاق اڑانے ک
02/07/2025
اسلام آباد پولیس کی جانب سے پُر امن احتجاج کرنے پر جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ پاکستان مبشر لطیف عباسی اور دیگر قائدین پر جھوٹے مقدمے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں- وہی پولیس جس نے 26 نومبر کو نہتے شہریوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی اب اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے کارکنان کو ڈرا رہی ہے-
پاکستان کی 60٪ سے ذائد آبادی یوتھ پر مشتمل ہے اور پاکستان میں سب سے بڑے یوتھ کے تنظیمی ڈھانچے کے جنرل سیکرٹری اور دیگر قائدین کو ایسے جھوٹے مقدمے میں پھنسانا پولیس کی بوکھلاہٹ کو آشکار کرتی ہے-
اسلام آباد پولیس من گھرٹ اور جھوٹے پرچوں کے بجائے شہر کے امن و آمان ، چوری، ڈکیتی اور موبائل سنیچنگ کی صورتحال پر دھیاں دے-
مرکزی ترجمان
انصاف یوتھ ونگ پاکستان
28/06/2025
انصاف یوتھ ونگ ہزارہ ریجن نے ضلعی تنظیم سازی کا عمل شروع کر دیا ہے تمام کارکنان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس لنک پر کلک کر کے فارم فل کریں اور انٹرویو کے عمل کا حصہ بنیں۔ یاد رہے کہ اس فارم کو فل کیے بغیر اور رجسٹریشن کیے بغیر کسی بھی کارکن کا انٹرویو نہ لیا جائے گا۔ اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 2 جولائی 2025 ہے۔
*Link:*
https://forms.gle/BCBJjiePRczBWT4ZA
منجانب؛
معظم خانزادہ
انفارمیشن سیکرٹری
انصاف یوتھ ونگ
ہزارہ ریجن
27/06/2025
ہم عبدالباسط میر پر غیر قانونی ایف آئی آر کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ نوجوان صدر صاحب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ بہادری اور راستبازی کا کام تھا۔
منجانب؛
شعبہ اطلاعات و نشریات
انصاف یوتھ ونگ ہزارہ ریجن ۔
27/06/2025
ریجنل صدر انصاف یوتھ ونگ ہزارہ عبدالباسط میر کی غیر قانی ٹول پلازہ کاغان کے خلاف حق کی آعواز بلند کرنے 3MPO لگانے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اگر فل فور 3MPO نہ ہٹایا گیا تو ورکرز ڈی سی افس کا گھیراو کر یں گے
27/06/2025
27/05/2025
زمانہ معترف ہے ہماری استقامت کا..
نہ ہم نے شاخِ گل چھوڑی نہ ہم نے قافلہ بدلا..
راہِ الفت میں گو ہم پہ بڑے مشکل مقام آئے..
نہ ہم نے شاخِ گل چھوڑی نہ ہم نے رہنما بدلا ✌️
لیڈر صرف عمران خان
release Imran Khan
سابقہ نائب صدر انصاف یوتھ ونگ ایبٹ آباد عمر خان
27/05/2025
سابقہ یوتھ ونگ و آئی ایس ایف ڈسٹرکٹ ابیٹ آباد کی فائنل کال ریلیز عمران خان کے نام سے تاریخی ریلی ۔۔
اس ریلی کے مہمان خصوصی آئی ایس ایف کے پی کے صدر اشفاق مروت انقلابی اور انصاف یوتھ ونگ کے سئنیر نائب صدر شبنیاز خان تھے ۔
اس ریلی کی قیادت یوتھ رہنما تمیور خالد ، سید توصیف شاہ نائب صدر یوتھ ونگ ابیٹ آباد ٫ سابقہ جی ایس یوتھ ونگ ابیٹ آباد عادل شیراز ،سابقہ سئنیر نائب صدر سعید اللہ ، وقاص خان ،سابقہ نائب صدر عمر خان ، زکریا عظیم ،امجد خان ،عبداللہ تنولی ، آئی ایس ایف رہنما ہزارہ ریجن اسامہ عباسی اسامہ خان جدون اور سید مہر علی شاہ نے کیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Abbottabad
