28/04/2026
📢 اطلاع برائے آن لائن کھلی کچہری
محترم شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ
جناب محمد رفیق خان مہمند
ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن خیبر پختونخوا کے زیرِ نگرانی ایک آن لائن کھلی کچہری منعقد کی جا رہی ہے۔
📅 تاریخ: 30.04.2026 ( بروز جمعرا ت)
⏰ وقت: صبح 11:00 بجے تا دوپہر 12:00 بجے
091-9212559📞 طریقہ کار: ٹیلی فون کال کے ذریعے
اس کھلی کچہری کا مقصد عوام الناس، سائلین کی شکایات، مسائل اور تجاویز کو براہِ راست سننا اور ان کے حل کے لیے اقدامات کرنا ہے۔
01/04/2026
ڈائریکٹریٹ آف پراسیکیوشن خیبر پختونخوا میں ملازمین کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔۔
01/04/2026
جناب رفیق مہمند ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن خیبر پختونخوا کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سی سی پی او پشاور، ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پشاور، ڈی جی نارکوٹکس (ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن)، ریجنل ڈائریکٹر پراسیکیوشن پشاور ڈویژن، ایس پی انویسٹیگیشن پشاور اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز پشاور و مردان نے شرکت کی۔
اجلاس میں مؤثر تفتیش، منشیات سے متعلق مقدمات کی بہتر پیروی اور پراسیکیوشن کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اداروں کے مابین رابطہ بڑھانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔
23/03/2026
شجر کاری صرف مہم نہیں، ہماری آنے والی نسلوں کی حفاظت ہے
آئیں مل کر پاکستان کو سرسبز بنائیں..
23/03/2026
احساسِ شجر پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں شجرکاری مہم کا آغاز — سرسبز و روشن پاکستان کی جانب ایک اہم قدم۔
23/03/2026
یومِ پاکستان پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا
شہاب علی شاہ کا پیغام
اس سال حکومت خیبرپختونخوا نے ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے 23 مارچ کو یوم پاکستان پر پورے صوبے میں 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف رکھا ہے۔ کیونکہ سرسبز خیبرپختونخوا پاکستان کے محفوظ مستقبل اور ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے۔
یہ دن ہم سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایمانداری اور دیانتداری سے اس ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لئے کام کریں۔ یہی ہمارے اکابرین کی جدوجہد کا تقاضا اور یومِ پاکستان کا پیغام ہے۔
پاکستان زندہ باد!
23/03/2026
یومِ پاکستان مبارک! 🇵🇰
#23مارچ #پاکستان.
22/03/2026
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا عید کے تیسرے دن، 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر صوبہ بھر میں 10 لاکھ پودے لگانے کا تاریخی اعلان۔ اس مہم کو جدید انداز میں مؤثر بنانے کے لیے ایک خصوصی آن لائن ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے، جہاں شہری پودے لگانے کے بعد اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کر سکیں گے
لنک:
ehsaaseshajar.kp.gov.pk
خیبرپختونخوا پہلے ہی ملک کے 45 فیصد جنگلات فراہم کر رہا ہے، جبکہ صوبے کا جنگلاتی رقبہ 26.5 فیصد سے تجاوز کر چکا ہے, جو ایک قابلِ فخر کامیابی ہے۔
یہ جنگلات نہ صرف صوبے بلکہ پورے پاکستان کے ماحول کو بہتر بنانے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
آئیں! اس قومی مہم کا حصہ بنیں
ایک درخت لگائیں، پاکستان کو سرسبز بنائیں
یومِ پاکستان کو عملی حب الوطنی کے ساتھ منائیں۔
17/03/2026
قانون کی بالادستی، انصاف کی مضبوط فراہمی
ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن محمد رفیق خان مہمند کی قیادت میں خیبر پختونخوا میں پراسیکیوشن نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ عدالتوں میں مؤثر پیروی کے ذریعے انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔
https://prosecution.kp.gov.pk/
https://www.facebook.com/kpprosecution
https://www.instagram.com/kpprosecution/?next=%2F
https://www.youtube.com/
https://whatsapp.com/channel/0029VaUIYl4CMY0LblUBYF1z