Sardar Basit Ashiq

Sardar Basit Ashiq

Share

Thank you for visit our page.its my official page for Political activities and views are personal.I always try my best for the betterment of my country.

Focal Preson To Minister Parliamentary Affairs/ Prime Minister Public Affairs and Governance ✍️

31/05/2026

پہلے بتا رہا ہوں، تحریک انصاف کے گلگت بلتستان کے کسی حصے سے بھی جیتنے کا کوئی چانس نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب دھاندلی کے بیانیے پر کام ہورہا ہے، وہاں بیانیہ نہیں کارکردگی چلتی ہے۔

27/05/2026

حج کے مبارک مناسک میں شیطان کو کنکریاں مارنے کا عمل محض ایک ظاہری رسم نہیں بلکہ اس کی جڑیں ایک عظیم تاریخی اور روحانی واقعے سے وابستہ ہیں۔ روایت کے مطابق جب حضرت ابراہیم اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل میں اپنے بیٹے کی قربانی کے لیے روانہ ہوئے تو شیطان نے مختلف مقامات پر آکر انہیں اللہ کے حکم سے روکنے اور وسوسوں میں مبتلا کرنے کی کوشش کی۔ حضرت ابراہیمؑ نے شیطان کو کنکریاں مار کر اپنے عزم، اطاعت اور ایمان کی مضبوطی کا اظہار کیا۔ آج بھی حاجی اسی سنت کی پیروی کرتے ہوئے شیطان کو کنکریاں مارتے ہیں، جس کا اصل مقصد برائی، نفس اور گناہ کے وسوسوں کو رد کرنا ہوتا ہے۔

مگر آج کے دور میں بعض لوگ اس مقدس عمل کو سنجیدہ روحانی سبق کے بجائے محض ظاہری انداز میں پیش کرنے لگے ہیں۔ مثال کے طور پر کرکٹر وسیم اکرم یا دیگر مشہور شخصیات جب سوشل میڈیا کے دور میں ہر چیز کو ویوز اور توجہ حاصل کرنے کے زاویے سے پیش کرتی نظر آتی ہیں تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا عبادات اور مذہبی شعائر کو محض انفلونسر کلچر کے انداز میں پیش کرنا مناسب ہے؟ اگر مقصد لوگوں کو آگاہی دینا، مناسک کی اہمیت سمجھانا اور دین سے جوڑنا ہو تو یہ مثبت عمل ہو سکتا ہے، لیکن اگر مقصد صرف شہرت، تفریح یا ویوز حاصل کرنا ہو تو پھر اس کی سنجیدگی اور روح متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوتا ہے۔

عبادات کا حسن ان کی نیت، عاجزی اور روحانی مقصد میں ہوتا ہے، نہ کہ صرف کیمرے کے زاویوں اور سوشل میڈیا کی مقبولیت ہیں

25/05/2026

اتنی مہنگائی کی باوجود عوام کی آخری امید نواز شریف اور مسلم لیگ ہے
آج گلگت میں الیکشن کمپین دیکھ کر کے رہا ہے دو تہائی اکثریت کہ ساتھ حافظ حفیظ الرحمان پھر سے وزیر اعلی بنے گے ۔۔۔

دن کی روشنی میں جلسہ ایسے ہوتا ہے یوتھیوں رات کو لائٹنگ میں کوئی فوٹو شاپ نہیں ہے۔۔۔۔

🇵🇰🇵🇰🇵🇰
❤️❤️❤️

24/05/2026

ایسےبدبخت ٹک ٹاکرز کو نماز کا مذاق اڑانے پر سخت سےسخت سزادینی چاہیے
ہم اپنےمعززاداروں سےاپیل کرتےہیں کہ انکوایسی سزادیں کہ دوبارہ کسی کوایسی جُرت نہ ہو
ؒ #شیرِ_ربانی ゚viralシfypシ゚viralシalシ TikTok

26/04/2026

عوامی سروے۔۔۔۔!
آپ کی رائے میں پاکستان کا کامیاب وزیر اعلیٰ کون ہے؟
خصوصاً نوجوانوں کے لئے عملی کام کس نے کیا ہے ۔
اپنی رائے نیچےکمنٹ میں دیجئے
نوٹ ۔ کمینٹس دلائل کے ساتھ اخلاقیات کے دائرے میں ہو

25/04/2026

سلام اُن محافظوں کو جن کی بدولت ہم آزاد فضاؤں میں سانس لیتے ہیں

پاک فوج ہمارا فخر، ہماری شان اور ہماری سرحدوں کی مضبوط دیوار ہے۔ ہمارے بہادر سپاہی دن رات جاگ کر قوم کو سکون کی نیند سلاتے ہیں۔

میں پاکستان کی بہادر افواج اور سپہ سالار کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آپ کی قربانیاں، پیشہ ورانہ صلاحیت اور وطن سے محبت کی کوئی مثال نہیں۔ سرحدوں کی حفاظت سے لے کر دہشتگردی کے خلاف جنگ اور قدرتی آفات میں قوم کی خدمت تک — ہر محاذ پر پاک فوج نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

*ہمیں اپنی فوج پر ناز ہے۔ سپہ سالار کی قیادت میں پاک فوج کا ہر جوان ہمارا ہیرو ہے۔*

اللہ تعالیٰ ہمارے محافظوں کو سلامت رکھے اور پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ آمین

16/04/2026

ONE MISSION : PEACE 🕊️

16/04/2026

❌میں PTI میں شمولیت اختیار کرنے کے لیئے تیار ہوں لیکن ایک شرط پر. شرط یہ ہے کہ PTI والوں کو میرے ان سوالات کے جوابات دینے ہونگے.... تاکہ میں شمولیت کے بعد pti کو ڈیفینڈ کرسکوں... اور ضمیر ملامت نہ کرے
سوالات یہ ہیں:

(1)عمران خان نے 350 ڈیمز کا وعدہ کیا تھا مجھے کوئی PTI والا بھائی بتاۓ 350 ڈیم کہاں ہیں

(2) کے پی کے میں 70 یونیورسٹی کا وعدہ تھا مجھے صرف PTIحکومت کے 5 سال میں ایک نیو یونیورسٹی دکھا دی جاۓ

(3) کے پی کے میں PTI حکومت نے کتنے کالج بناۓ مجھے کالج کا نام اور جگہ بتائی جاۓ

(4) کے پی کے میں کوئی ایک نیا ہاسپیٹل بنایا ہو اس کا نام اور جگہ بتائی جاۓ تاکہ کوئ مجھ۔ سےجب پوچھے تو میں جواب دے سکوں

(5) کے پی کے میں 16 گرلز کالج کو پچھلے پانچ سال میں کیوں بند کیا گیا اس کی وجہ بتا دی جائے
(6) کے پی کے میں 355 پرائمری اور مڈل سکول کو یہ کہہ کر ختم کیا گیا یہ خزانے پر بوجھ ہیں ان کو بند کر کے کونسی ترقی ہوئی؟؟

(7) پشاور میٹرو بس 8 ارب میں بننے والی تھی 97 ارب تک پہنچ گئ 6 اسٹیشن مکمل ہونے کے بعد پتہ چلا کہ بس اسٹیشن کے اندر جا ہی نہیں سکتی تو کوشش کی گئی کہ اب بس کو اڑا کر اسٹیشن کے اوپر سے گزارہ جاۓ جو ممکن نہیں ہوا تو تمام اسٹیشن گرائے گئے اور اب نئی لاکت 122.35 ارب ہو گئی دنیا کی کوئی ایک مثال کبھی کہیں ایسے ہوا ہو تو بتایا جائے تاکہ میں ڈفینڈ کر سکوں

(8) ملتان میٹرو بقول عمران کے 64 ارب کی بنی اب عمرانی حکومت نے اس کی شفافیت کی رپورٹ دی ۔ مجھے بتایا جائے کہ یہ عمران کا جھوٹ کیسے ڈیفنڈ کروں

(9) پی ٹی آئی رہنماء نذر گوندل پر سرکاری خزانے سے 82 ارب کی کرپشن کا کیس تھا اسے کس میرٹ کہ تحت پارٹی میں لیا گیا اور کیس کا کیا بنا؟

(10) بابر اعوان کی نندی پور پروجیکٹ میں 284 ارب کی کرپشن پر کیا بنا ؟

(11) علیمہ خانم کے پاس 140 ارب کہاں سے آۓ ؟

(12) عمران کا کے پی کے ہیلی کاپٹر کا بے جا استعمال کیس کا کیا بنا ؟

(13) مالم جبہ کیس وزیر اعلی kpk کی 34 ارب کی کرپشن کا کیا ہوا سزاء کب ہو رہی ھے؟؟

(14) پرویز خٹک اور اس کے بھائ کی کرپشن کی لمبی داستان غم 46 ارب کا کیا بنا؟؟

(15) کے پی کے میں پچھلے 5 سال آپکی حکومت تھی اس کا خزانہ کیسے خالی ہوا؟؟

(16) خیبر بینک کے ڈوبنے کا ذمہ دار کون ہے اس کی انکوائری کیوں بند کی گئ؟؟

(17) کے پی کے نیب کی اصلاحات پر 80 کروڑ قوم کے خرچ کر کے منصوبہ کیوں بند کیا گیا؟؟

(18) کے پی کے نیب کو تالے کیوں لگاۓ گے؟؟

(19) پی ٹی آئ سپیکر اسد قیصر کا اسلام آباد والا بنگلہ 35 کروڑ کا کدھر سے آیا اور اس پر انکوائری کہاں پہنچی نوٹس لیے ہوۓ 2 سال ہو گے

(20) پہلی حکومتوں میں ڈالر بڑھنے سے نقصان تھا اب فائدہ کیسے ھے؟؟

(21) پہلے تھر کے کوئلے سے آلودگی پھیلتی تھی اب وہ تھر کا کوئلہ کیسے تقدیر بدلے گا؟؟ ( دونوں بیان آپکے کے ہیں)

(22) ٹیکس پر دن رات بھاشن دینے والے عمران نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثے 2 ارب 34 کروڑ نقد اور 322 کنال بنی گالہ ہاؤس اور لگژری گرینڈ حیات ہوٹل اسلام آباد میں اپنے 28 فلیٹ شو کیے اور ٹیکس ایک لاکھ 5 ہزار کیوں دیا؟؟

(23) سابقہ حکومتوں میں قرضہ بھیک اگر تھا تو آپ کا پیکج کیسے ہوا؟؟

(24) اگر عمرانی حکومت سابقہ حکومتوں کا قرض واپس کرنے کے لیے قرض لے رہی ہے تو پھر قرضے میں کمی کیوں نہیں ہو رہی بڑھ کیوں رہا ہے؟؟

(25) اس دفعہ آپ کی حکومت سالانہ ٹیکس جمع کرنے میں ناکام کیوں ہوئ؟؟

(26) جی ڈی پی کم کیوں ہوئ؟؟

(27) پی آئی اے اسٹیل ملز کی نجکاری کیوں کی جا رہی ھے جبکہ کچھ دن پہلے آپ کے وزیر خزانہ کہہ رہے تھے کہ PIA کا خسارہ کم ہوا ھے؟؟

(28) علیمہ خانم نے ابھی تک FBR کی ڈیڈ لائن ختم ہونےکے کے باوجود جرمانہ کیوں نہیں بھرا؟؟

(29) عمران کی دوسری بہن عظمہ خانم کے پاس 60 ارب کہاں سے آۓ؟؟

(30) عمرانی حکومت کو 7 ماہ ہوۓ عوام کی اشیاۓ ضروت میں سے کوئ 3 چیزیں بتائیں جو سستی ہوئ عوام کو ریلیف ملا ہو؟؟

(31) بقول عمران کے ملک میں 12 ارب کرپشن تھی جسے روک لیا گیا تو پھر قرض کی کیا ضرورت پڑی؟؟

(32) اسد عمر کہتا ھے پچھلی حکومت نے ہمیں خزانے میں 9 ارب ڈالر دیے عمران کہتا ھے خزانہ خالی ھے ان میں جھوٹا کون ھے ؟؟
(33) کیا جو عمران نے اثاثے شو کرواۓ اس پر اس نے ٹیکس چوری کیا کیا وہ صادق و امین ھے؟؟

(34)فارن فنڈنگ کیس رکوانے کیلئے بار بار پٹیشنز کیوں داخل کی جا رہی ہیں جبکہ اس میں اسرائیل ، انڈیا ، امریکا سمیت دوسرے یورپی ممالک کی فنڈنگ کا الزام ہے ، اس کیس کا فیصلہ ہونے دیں تاکہ پی ٹی آی والے اگر سچے ہیں تو الزامات سے بری ہو سکیں ؟؟

ان 34 سوالوں کے جوابات دلیل اور ثبوت کے ساتھ دیے جائیں گالم گلوچ سے مکمل اجتناب کیا جائے۔
ایک پاکستانی کی منقول تحریر

Want your business to be the top-listed Government Service in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Abbottabad