12/03/2026
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے حوالے سے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی طرف سے وضاحت
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ویڈیو میں دکھائی دینے والی سوزوکی گاڑی کا ڈرائیور انتہائی خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کر رہا تھا، جس پر فوارہ چوک پر موجود ٹریفک اہلکار نے اطلاع دی کہ مذکورہ گاڑی کو روکا جائے۔ بعد ازاں سربن چوک پر تعینات ٹریفک اہلکار نے گاڑی کو روک کر ڈرائیور کو وارننگ جاری کی کہ اس قسم کی خطرناک ڈرائیونگ اس کی اپنی جان اور گاڑی میں موجود دیگر مسافروں اور راہگیروں کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈرائیور کو صرف تنبیہ کی گئی جبکہ نہ تو اس کا کوئی چالان کیا گیا اور نہ ہی گاڑی بند کی گئی۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایسی ویڈیو پر یقین کرنے سے پہلے تصدیق کریں کہ اصل وجہ کیا ہے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بنائیں۔

05/03/2026
04/03/2026