21/05/2026
لوہر بکوٹ ویلفیئر سوسائٹی کے سینئر رہنما سہراب اعظم قریشی صاحب پٹھیاں بکوٹ جگر کی بیماری میں مبتلا ہیں تمام احباب سے جلد صحتیابی کی دعا کی اپیل۔ اللّٰہ پاک
سہراب بھائی کو جلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائے
آ مین ۔
17/05/2026
یونین کونسل بکوٹ کی آواز ایک بار پھر خیبر پختونخوا اسمبلی میں گونج اٹھی ✨
پہاڑوں کا شہزادہ، عوام کے دلوں کی دھڑکن، ہماری شان اور ہمارا فخر
سرکل بکوٹ کے بہادر سپوت
Nazir Ahmad Abbasi
قائد تحریک لوہر بکوٹ ویلفیئر سوسائٹی
انصر ارشاد عباسی ، تمام قائدین و کارکنان کی جانب سے
اپنے محبوب قائد کو زبردست خراجِ تحسین 🌹
اللہ پاک انہیں صحت، کامیابی اور عوامی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔
بکوٹ کی عوام ہمیشہ اپنے قائد کے شانہ بشانہ کھڑی رہے
گی۔ 🤍
میڈیا سیل لوہر بکوٹ ویلفیئر سوسائٹی
15/05/2026
الحمدللہ آ صف ریاض دھنیال صاحب کا آ پریشن کامیاب ہو گیا جلد صحت یابی کی درخواست .
15/05/2026
محلہ کلس لوہر بکوٹ سے
آ صف ریاض دھنیال صاحب کا آ ج دماغ کی رسولی کا مظفرآباد علی میڈیکل سینٹر میں آ پریشن ہے ۔تمام احباب سے دعا کی درخواست ۔ اللہ پاک یہ آ پریشن کامیاب کرے آ مین۔
لوہر بکوٹ ویلفیئر سوسائٹی کے تمام کارکنان اور قائدین کی دلی دعا ہے آ پریشن خیریت سے ہو اور جلد صحت یاب ہوں۔
آ مین ۔
03/05/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمدللہ! کل بروز اتوار 3 مئی 2026، مسجد رحمت اللعالمین ﷺ، محلہ پٹھیاں نئی آبادی، کا باضابطہ طور پر تعمیراتی کام شروع ہونے جا رہا ہے۔ یہ نہ صرف ایک مسجد کی تعمیر کا آغاز ہے بلکہ ایک عظیم دینی، روحانی اور فلاحی مشن کی بنیاد بھی ہے۔ انشاءاللہ۔
ہم اللہ رب العزت کے حضور سربسجود ہیں کہ اس نے ہمیں اپنے گھر کی خدمت کے لیے منتخب فرمایا۔ دعا ہے کہ وہ تمام دوست احباب، اہلِ علاقہ اور مخیر حضرات جنہوں نے اس مقدس کام میں جانی، مالی اور اخلاقی تعاون کا عہد کیا ہے، ان سب کی قربانیوں اور نیتوں کو اپنی بارگاہ میں قبولِ عام عطا فرمائے۔ آمین۔
انشاءاللہ مسجد رحمت اللعالمین ﷺ صرف عبادت گاہ ہی نہیں بلکہ علمِ قرآن اور خدمتِ دین کا ایک خوبصورت مرکز بھی بنے گی۔ مسجد کے ساتھ “قرآن محل” کے نام سے ایک خصوصی شعبہ قائم کرنے کا ارادہ ہے، جہاں بکوٹ اور گردونواح سے شہید قرآنِ پاک کے اوراق اور نسخے جمع کیے جائیں گے تاکہ ان کی باوقار حفاظت، تجدید اور مناسب انداز میں دوبارہ نورانی کتاب کی شکل میں ترتیب دی جا سکے، یا پھر انہیں کسی معتبر دینی تنظیم کے حوالے کیا جائے تاکہ ادبِ قرآن کا یہ عظیم فریضہ احسن انداز میں ادا ہو سکے۔
اسی طرح خواتین کے لیے مکمل پردے اور باوقار ماحول کے ساتھ مسجد کے نچلے ہال میں نماز کی باقاعدہ سہولت فراہم کرنے کا بھی منصوبہ ہے، تاکہ ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں بھی دینی ماحول سے مستفید ہو سکیں اور عبادتِ الٰہی کا اہتمام باپردہ انداز میں کر سکیں۔
یہ مسجد انشاءاللہ اتحاد، محبت، علمِ دین، قرآن سے وابستگی اور اصلاحِ معاشرہ کا مرکز ثابت ہوگی۔ ہم سب اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ اس نیک ارادے، اس عظیم منصوبے اور اس خدمتِ دین کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، آسانیاں پیدا فرمائے اور اس کام کو دنیا و آخرت میں ذریعۂ نجات بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔
انتظامیہ
مسجد رحمت اللعالمین ﷺ
محلہ پٹھیاں نئی آبادی
03/05/2026
اظہارِ تشکر و خراجِ تحسین
میں دل کی گہرائیوں سے اپنے نہایت محترم، عوام دوست اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار صوبائی اسمبلی کے معزز رکن جناب نذہر احمد عباسی صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
میں نے آج صبح لوہر بکوٹ ویلفیئر سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے ان سے ایک گزارش کی تھی، اور الحمدللہ انہوں نے نہ صرف فوری طور پر جواب دیا بلکہ یہ بھی فرمایا کہ لوہر بکوٹ کے ترقیاتی فنڈز پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔
یہ ایک حقیقی عوامی نمائندے کی پہچان ہے جو اپنے عوام کے مسائل کو صرف سنتا ہی نہیں بلکہ ان کے حل کے لیے عملی اقدامات بھی بروقت مکمل کرتا ہے۔
میں اور پوری لوہر بکوٹ ویلفیئر سوسائٹی جناب نذہر احمد عباسی صاحب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی کی، ہماری بات کو اہمیت دی اور ہمیں اپنی شفقت و اعتماد سے نوازا۔
انشاءاللہ ہمارا یہ عہد ہے کہ ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور آپ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے رہیں گے، جب تک اللہ تعالیٰ ہمیں زندگی عطا فرمائے۔
شکریہ عوامی ایم پی اے جناب نذہر احمد عباسی صاحب
انصر ارشاد عباسی
قائد تحریک، لوہر بکوٹ ویلفیئر سوسائٹی۔
02/05/2026
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم جناب نذیر احمد عباسی صاحب
ایم پی اے، سابق وزیر مال حکومتِ خیبر پختونخوا
جنابِ عالی!
مودبانہ گزارش ہے کہ لوہر بکوٹ کے عوام گزشتہ تقریباً تین سال سے کسی بڑے ترقیاتی منصوبے سے محروم ہیں۔ ترقیاتی پیکج نہ ملنے کی وجہ سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ گزشتہ رات ہونے والے اجلاس میں اہلیانِ لوہر بکوٹ نے متفقہ طور پر آپ سے یہ درخواست کرنے کا فیصلہ کیا کہ علاقے کے لیے کم از کم ایک آدھ ترقیاتی منصوبہ منظور فرمایا جائے تاکہ عوام کو یہ احساس ہو کہ ان کی قیادت ان کے مسائل اور ضروریات کو محسوس کرتی ہے۔
جناب والا!
آپ بخوبی جانتے ہیں کہ لوہر بکوٹ کے عوام نے ہمیشہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے آپ کی عزت اور قدر کی ہے۔ یہاں کے لوگ ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ان شاء اللہ آئندہ بھی ساتھ کھڑے رہیں گے۔ عوام کی یہی خواہش ہے کہ علاقے میں کوئی ایسا منصوبہ شروع ہو جس سے لوگوں کی مشکلات میں کمی آئے اور عوام کو عملی طور پر بہتری محسوس ہو۔
ہمیں آپ سے دلی محبت اور عقیدت ہے، اور یہ کوئی سیاسی بات نہیں بلکہ خالص محبت اور اعتماد کا رشتہ ہے۔ اگرچہ ہم ہر حال میں آپ کا احترام کرتے ہیں، لیکن ایک طویل عرصے سے ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے عوام کے دلوں میں ہلکی سی تشویش ضرور پیدا ہو رہی ہے۔ اس لیے تمام اہلیانِ لوہر بکوٹ کی طرف سے آپ سے پرخلوص اپیل ہے کہ علاقے کے لیے کوئی ایک آدھ ترقیاتی منصوبہ ضرور منظور فرمائیں تاکہ عوام کے ساتھ محبت، اعتماد اور تعلق کا یہ خوبصورت سلسلہ مزید مضبوط ہو سکے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، عزت اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
والسلام
آپ کا مخلص
انصر ارشاد عباسی
قائد تحریک
لوہر بکوٹ ویلفیئر سوسائٹی
09/04/2026
ایم پی اے نذیر احمد عباسی کی لوہر بکوٹ ویلفیئر سوسائٹی کے ارکان سے ٹیلی فونک گفتگو
لوہر بکوٹ ویلفیئر سوسائٹی کے معزز ارکان کے ساتھ معزز ایم پی اے نذیر احمد عباسی صاحب کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں مختلف سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران لوہر بکوٹ کے جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر سوسائٹی کے ارکان نے اپنا مؤقف پیش کیا، جسے ایم پی اے صاحب نے غور سے سنا اور مثبت پیش رفت کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر لوہر بکوٹ کے لیے چند اہم ترقیاتی پراجیکٹس کی منظوری اور پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی، اور امید ظاہر کی گئی کہ جلد عملی اقدامات دیکھنے کو ملیں گے۔..
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ کاوشیں علاقے کی ترقی اور خوشحالی کا سبب بنیں۔
LBWS Media Cell
27/03/2026
قائد لوئر بکوٹ ویلفیئر سوسائٹی، پیر مختار صاحب کی جانب سے شاندار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں بکوٹ کی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
پروگرام میں قائدِ تحریک عنصر ارشاد عباسی اور دیگر اراکین کی بھی شرکت۔
تمام معزز مہمانانِ گرامی کا دعوت قبول کرنے اور اپنی شرکت سے تقریب کو رونق بخشنے پر قائدین نے دل کی گہرائیوں سے شکریہ کیا۔
میڈیا لوئر بکوٹ ویلفیئر سوسائٹی
19/03/2026
مرحومہ کی نماز جنازہ آ ج شام
5:15
بجے ادا کی جائے گی ۔