23/09/2026
ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد فواد نے ڈائریکٹر ٹیکنیکل انجینئر ارسلان شوکت کے ہمراہ گلیات کا تفصیلی دورہ کیا اور ٹاؤن شپ کی مجموعی صورتحال، انفراسٹرکچر اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گلیات مرکزی شاہراہ (مین روڈ)، مختلف پارکس، عوامی واش رومز سمیت دیگر اہم مقامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پارکس کی دیکھ بھال، صفائی ستھرائی، سڑکوں کی حالت اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد فواد نے متعلقہ افسران اور شعبہ جات کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلیات میں صفائی ستھرائی، سڑکوں کی بہتر حالت، پارکس کی مناسب دیکھ بھال اور عوامی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں اور سیاحوں کو بہتر ماحول اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے فیلڈ میں مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔