Kingston School For Inclusive Education Abbottabad Pakistan

Kingston School For Inclusive Education Abbottabad Pakistan

Share

I am running an inclusive education school since last 27 years. Teaching is my passion.

I joined this profession due to the aim and to bring positive change in the system as well as in education sector کنگسٹن سکول ! ایک ایسا ادارہ ہے جس نے عرصہ 24سال میں محدود وسائل میں شمولیاتی تعلیم ( معذور اور نارمل بچے ) ایک ساتھ کلاس نرسری سے میٹرک تک تعلیم و تربیت، کھیلوں کی تربیت ، اسپیچ تھراپی ، فیزیو تھراپی ، حاصل کرتے ہیں ۔ پاکستان بھر سب سے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔
پاکستان اسپیشل ا

25/12/2025

کنگسٹن اسکول میں خصوصی بچوں کو کتابوں کے بجائے عملی زندگی سکھائی جا رہی ہے۔ یہ کوئی عام کلاس نہیں، بلکہ ایک مکمل سبزی کی دکان ہے جہاں بچے خود سبزیاں تول رہے ہیں، قیمت پڑھ رہے ہیں، پیسے لے رہے ہیں اور دے رہے ہیں۔ یہ ہے Functional Literacy — تاکہ خصوصی بچے کل کو کسی کے محتاج نہ ہوں بلکہ خود روزگار بن سکیں۔یہ صرف تعلیم نہیں، زندگی کی تیاری ہے۔
Kingston School of Inclusive Education — 25 Years of Practical Experience

👉 Share this video if you believe special children deserve real-life education

محمد عرفان بانی کنگسٹن اسکول، گولڈ میڈلسٹ ان اسپیشل ایجوکیشن






23/12/2025

معذور بچہ کمزور نہیں ہوتا، کمزور ہمارا طریقۂ سوچ اور پڑھانے کا انداز ہوتا ہے۔ جب والدین بچے کو سمجھنے لگتے ہیں، استاد ہر بچے کے لیے الگ طریقہ اپناتا ہے اور تھراپسٹ صرف ایکسرسائز نہیں بلکہ مقصد کے ساتھ تھراپی دیتا ہے، تب معجزے نہیں ہوتے بلکہ نتائج آتے ہیں۔ خاص بچے سزا، دباؤ اور مایوسی نہیں چاہتے، وہ علم، محبت، تسلسل اور سائنسی رہنمائی مانگتے ہیں۔ اگر آپ ایک والدین، استاد یا تھراپسٹ ہیں اور واقعی بچے کی زندگی بدلنا چاہتے ہیں تو یہ ویڈیو آپ کے لیے ہے، کیونکہ Special Education رحم نہیں، علم , عشق اور ذمہ داری کا نام ہے۔

محمد عرفان بانی کنگسٹن اسکول،
گولڈ میڈلسٹ ان اسپیشل ایجوکیشن۔







23/12/2025

عالمی یوم معذوراں کے موقعہ پر میری 25سال زندگی کا کھوج اور سفر راہ عشق ، خصوصی بچوں کے والدین لازمی سنیں ۔
پارٹ ون

23/12/2025

تعلیم DNA کی مرمت کا عمل ہے
میں پچھلے 25 سالوں سے خصوصی بچوں کو پڑھا رہا ہوں اور پورے یقین کے ساتھ یہ کہہ سکتا ہوں کہ تعلیم صرف کتابیں یاد کروانا نہیں ہوتی، بلکہ بچے کے اندر ٹوٹے ہوئے اعتماد، سوچ اور سیکھنے کی صلاحیت کو دوبارہ جوڑنے کا نام ہے۔ سخت الفاظ، منفی رویّہ اور مسلسل دباؤ
بچے کو اندر سے توڑ دیتے ہیں،
جبکہ محبت، حوصلہ افزائی اور مثبت ماحول بچے کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو دوبارہ فعال کر دیتے ہیں۔ بچے کی سیکھنے کی صلاحیت اس کے ذہنی، جذباتی، جسمانی اور روحانی نظام کے باہمی توازن سے ظاہر ہوتی ہے،
جسے ہم
IQ، EQ، PQ اور SQ
کے نام سے جانتے ہیں۔ جب استاد کا رویّہ درست ہو، الفاظ شفا بن جائیں، اور ماحول محفوظ ہو،
تو بچہ خود بدلنا شروع ہو جاتا ہے۔
منفی رویّہ سیکھنے کے نظام کو نقصان پہنچاتا ہے الفاظ، رویّہ اور سوچ سیکھنے کے نظام کو بہتر بناتے ہیں یہ میرا نظریہ نہیں،
یہ وہ تجربہ ہے جو میں نے 25 سال ہر روز بچوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

محمد عرفان بانی کنگسٹن اسکول اسپیشل ایجوکیشنسٹ، گولڈ میڈلسٹ

Photos from Kingston School For Inclusive Education Abbottabad Pakistan's post 23/12/2025

اسپیشل اولمپکس پاکستان کے زیر اہتمام ریجنل گیمز میں کنگسٹن اسکول کی شاندار پرفارمنس۔ کھیل کنگسٹن اسکول کے بچوں کی زندگی ہے

22/12/2025

کنگسٹن اسکول کی ٹیم کے لیے الفاظ عرفان اور خود شناسی ایسے باکمال اساتذہ جنھوں نے معذوریوں کو صلاحیتوں میں تبدیل کیا ، اسپیشل ایجوکیشن اساتذہ کے لیے اپ نے ایسا الفاظ کم ہی سنے ہوں گئے ۔
یوم معذوراں پر کنگسٹن کے اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ۔
کیسے آکاش میں سوراخ ہو نہیں سکتا
اک پتھر تو تربیت سے اچھالو یارو۔

محمد عرفان اسپیشل ایجوکیشنسٹ گولڈ میڈلسٹ

13/12/2025

اٹزم اور خصوصی بچوں کے والدین لازمی سنیں ، معذوری کا ایک خاص رشتہ ہے فہم کربلا کیساتھ۔ خصوصی بچوں کے والدین ، اساتذہ، اسپیشل ایجوکیشن ٹیچرز لازمی سنیں ۔
محمد عرفان
بانی کنگسٹن اسکول، اسپیشل ایجوکیشنسٹ، گولڈ میڈلسٹ،

10/12/2025

انگلینڈ سے ایک چار سالہ اٹسٹک، نان وربل اور بہت زیادہ Hyperactive بچی اپنے خاندان کے ساتھ کنگسٹن اسکول ایبٹ آباد پہنچی۔ یہ ننھی بچی شدید مسائل کا شکار تھی — نہ بولنا، توجہ قائم نہ رکھ سکنا، جذباتی بےچینی اور رویّاتی چیلنجز۔ فیملی نے ہمیں دو ماہ کا وقت دیا… مگر کنگسٹن اسکول کی 25 سالہ تحقیق، انفرادی تعلیمی پلان، تھراپی، اور بےلوث محنت نے محض ایک ماہ میں حیران کن تبدیلیاں پیدا کر دیں۔
بچی کی بیٹھنے کی صلاحیت، eye contact، response، اور engagement میں ایسی خوشگوار بہتری آئی کہ والدین خود حیران رہ گئے۔اور آخر میں فیملی کے جذباتی الفاظ تھے:
“Miracles happen… in Kingston School.”
یہی ہمارا مشن ہے — معجزے محبت، علم اور تجربے سے جنم لیتے ہیں۔

محمد عرفان بانی کنگسٹن اسکول ایبٹ اباد ، اسپیشل ایجوکیشنسٹ، گولڈ میڈلسٹ










09/12/2025
08/12/2025

Kingston School Atd ❤️

04/12/2025

معذور بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کنگسٹن اسکول اپنے 25سالہ سفر راہ عشق میں اس سال یو این UN کے تھیم کو چھوڑ کر بنایا ، اپنا تھیم اور کنگسٹن اسکول کا تھیم تھا ، مکہ مدینہ اور کربلا ۔
بنی پاک کی حدیث مبارکہ
میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ،
کنگسٹن اسکول

Want your business to be the top-listed Government Service in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

http://www.youtube.kingstonschoolatd/

Address


Kingston School For Inclusive Education
Abbottabad