10/04/2026
ایبٹ آباد!
صوبائی حکومت کی ہدایات پر شروع کردہ خصوصی صفائی مہم " پاک، صاف و شفاف خیبر پختونخوا" کے دوران واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد کا عملہ نالیوں کی صفائی میں مصروف ہے۔
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Water & Sanitation Services Company Abbottabad, Government Organization, 3rd Floor Jinnah Plaza, Jinnah Road Main Bazar Abbottabad, Abbottabad.
WSSCA established by Government of Khyber Pakhtunkhwa to provide integrated yet improved drinking water, Sanitation and solid waste management services in District Abbottabad.
10/04/2026
ایبٹ آباد!
صوبائی حکومت کی ہدایات پر شروع کردہ خصوصی صفائی مہم " پاک، صاف و شفاف خیبر پختونخوا" کے دوران واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد کا عملہ نالیوں کی صفائی میں مصروف ہے۔
10/04/2026
ایبٹ آباد!
صوبائی حکومت کی ہدایات پر شروع کردہ خصوصی صفائی مہم " پاک، صاف و شفاف خیبر پختونخوا" کے دوران واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد کا عملہ گھر گھر سے کچرا اٹھا رہا ہے۔
10/04/2026
ایبٹ آباد!
صوبائی حکومت کی ہدایات پر شروع کردہ خصوصی صفائی مہم " پاک، صاف و شفاف خیبر پختونخوا" کے دوران واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد کا عملہ شہر کے مختص کردہ مقامات سے کوڑا کرکٹ اٹھا رہا ہے۔
10/04/2026
ایبٹ آباد!
صوبائی حکومت کی ہدایات پر شروع کردہ خصوصی صفائی مہم " پاک، صاف و شفاف خیبر پختونخوا" کے دوران واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد کا عملہ شہر کے مختلف مقامات کی صفائی میں مصروف ہے۔
08/04/2026
ایبٹ آباد!
صوبائی حکومت کی ہدایات پر شروع کردہ خصوصی صفائی مہم " پاک، صاف و شفاف خیبر پختونخوا" کے دوران واسا ایبٹ آباد کی سینی ٹیشن ٹیم نے صبح سویرے شہر کی گلیوں اور سڑکوں کو صاف ستھرا کردیا۔
واسا عوامی خدمت میں پیش پیش
07/04/2026
مون سون بارشیں: ڈبلیو ایس ایس سی ایبٹ آباد کی بروقت کارروائیاں، نکاسی آب کا نظام مؤثر رہا
ایبٹ آباد (07 اپریل 2026)
ایبٹ آباد میں کافی دنوں سے وقفے وقفے سے جاری مون سون بارشوں کے دوران واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی (ڈبلیو ایس ایس سی) ایبٹ آباد کی بروقت حکمت عملی اور مؤثر اقدامات کے باعث شہر میں نکاسی آب کی صورتحال مجموعی طور پر بہتر اور تسلی بخش رہی۔ کسی بھی بڑے حادثے، شہری سیلاب یا ہنگامی واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں موجود نالیوں اور ڈرینج سسٹم کی پیشگی صفائی کے باعث بارش کا پانی بغیر رکاوٹ کے بہتا رہا، جس سے شہریوں کو کسی بڑی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ادارے کی فیلڈ ٹیمیں مختلف علاقوں میں مسلسل متحرک رہیں اور پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا۔
چیف سینیٹری انسپکٹر نے سپروائزرز کے ہمراہ بڑے نالوں کا دورہ کیا اور صفائی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے صفائی عملے کی محنت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ٹیمیں الرٹ رہیں اور نالوں و ڈرینج سسٹم کی مسلسل نگرانی جاری رکھیں تاکہ پانی کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ مزید برآں، عملے کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی بھی تاکید کی گئی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔
ڈبلیو ایس ایس سی ایبٹ آباد کے ترجمان کے مطابق ادارہ شہریوں کو بہتر صفائی اور نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، جبکہ مون سون بارشوں کے دوران خصوصی مانیٹرنگ کا نظام بھی فعال رکھا گیا ہے تاکہ معمولات زندگی متاثر نہ ہوں۔
07/04/2026
ایبٹ آباد میں شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد (WSSCA) کا عملہ شہر کے مختلف علاقوں میں نالوں کی بلاکیج کو ختم کرنے اور پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے مصروف ہے۔
07/04/2026
ایبٹ آباد!
واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کااکہترواں اجلاس چیئر مین بورڈ آف ڈائریکٹرز ساجد خان جدون کی زیرِصدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری بلدیات خیبر پختون خواہ ظفر الاسلام، بورڈ ممبران ملک فخر عالم ،عامر نجیم،صاحبزادہ محمد شبیر، ایڈووکیٹ حنا جاوید اقبال خان، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا اخلاق احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ازکیٰ فاطمہ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا انجینئر ریحان یوسف، کمپنی سیکرٹری تانیہ خان جدون اور چیف انجنیئر کے پی آئی سی پی محسن شہزاد نے شرکت کی۔
اجلاس میں ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور کارکردگی کی بہتری کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں جندر باڑی سے سپلائی لائن اور سورس سٹرکچرز پر جلد از جلد کام شروع کرنے کی ہدایات دی گئی۔
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 00:00 - 00:15 |