Pakistan Peoples Party Information District Abbottabad
Pakistan Peoples Party Information Page Abbottabad
13/10/2023
22/09/2023
تصور کیجئے گھبرا کون رہا ہے۔ ایک مہینہ سے زیادہ میڈیا نے ہمیں بتایا کہ زرداری سے ہاتھ ہو گیا ہے۔
بھاگتا ہوا شہباز شریف دکھائی دیا ہے۔
نواز لیگ کا ایک مستقل مسئلہ ہے۔ ادائیگی پر ایک میڈیا مہم شروع کی جاتی ہے ۔ جس میں بتایا جاتا ہے کہ پاکستان کے تمام طاقتور ترین لوگ میاں محمد نواز شریف کے پاؤں پکڑ کر بیٹھے ہیں کہ وہ آئے اور پاکستان پر حکومت کو قبول کرے اور ان سب طاقتور لوگوں کو اپنی غلامی میں لے لے تاکہ ان کی زندگی اور عاقبت سنور جائے۔
جب اس پوری مہم کو عروج حاصل ہوتا ہے ۔ تو سب سے پہلے اس کہانی کو میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف خود خرید لیتے ہیں ۔ وہ اسے ایک فطری سچائی اور درست خبر مان کر ری ایکٹ کرتے ہیں۔
وہ نفسیاتی طور پر اس ماحول میں چلے جاتے ہیں جو ماحول میڈیا نے دراصل مخالفین کے لیے پیدا کیا ہوتا ہے۔
جب وہ اسے ڈھلوان پر پہنچتے ہیں تو اس چکنی ڈھلوان پر اس زور سے پھسلتے ہیں کہ نیچے گرتے ہوئے ان کی گردن ٹوٹ جاتی ہے ۔
یہ پہلی بار نہیں ہو رہا گزشتہ 30 سال سے میاں محمد نواز شریف کی سیاست کو دیکھیں تو ہر بار کچھ مخصوص عرصے کے بعد اس کے ساتھ یہی ہوتا ہے۔
اج نواز لیگ پوری کی پوری سراسیمہ اور پریشان ہے اور آصف علی زرداری کچھوے اور خرگوش کی دوڑ کی طرح پرسکون انداز میں کچھوے کی مانند اپنا سیاسی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
پیپلز پارٹی کو کبھی یہ دکھاوا کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی کہ اس کے طاقتور حلقوں کے ساتھ کیسے مراسم ہے۔ وہ عوام کی جانب رجوع کرتی ہے اور عوامی تعلق یہ عوامی مہم کے ذریعے اپنے اپ کو سیاست میں متعلقہ فریق ثابت کرتی ہے۔
جناب شرافت رانا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Near ZTBL Main Mansehra Road, Mandian
Abbottabad
22010
