Regional Information Office Abbottabad

Regional Information Office Abbottabad

Share

Information and Public Relation Department
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Abbottabad

03/06/2026

سوشل میڈیا پر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا سے منسوب ایک مبینہ نوٹس گردش کر رہا ہے جس میں بعض افراد کو ماہانہ ادائیگیوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ
• مذکورہ نوٹس مکمل طور پر جعلی اور من گھڑت ہے۔
• محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا کی جانب سے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
• دستاویز میں درج معلومات حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہیں۔
• عوام سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ اور جھوٹی معلومات پر یقین نہ کریں۔
• مستند معلومات صرف حکومتِ خیبر پختونخوا اور محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے سرکاری پلیٹ فارمز سے حاصل کریں۔
• جعلی خبروں اور پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں

03/06/2026
02/06/2026

ہزارہ ڈویژن میں 2 تا 5 جون آندھی اور بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ایبٹ آباد: پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 2 سے 5 جون 2026 تک ہزارہ ڈویژن کے اضلاع ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، اپر و لوئر کوہستان اور تورغر میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز ہواؤں اور بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ کمزور ڈھانچوں، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور امدادی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

عوام اور سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ خراب موسمی صورتحال کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Deputy Commissioner Abbottabad
Deputy Commissioner Kohistan UpperCommissioner HazaraDeputy Commissioner MansehraDeputy Commissioner, HaripurDeputy Commissioner BattagramDeputy Commissioner Kohistan LowerDeputy Commissioner Torghar

21/05/2026

پختونخوا ریڈیو کے پروگرام "آوازِ خلق" میں ایس ایس پی ٹریفک وارڈنز ایبٹ آباد اشتیاق احمد عید ٹریفک پلان اور "پہچان ایپ" کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔

Pakhtunkhwa Radio Abbottabad
Abbottabad Police


Khyber Pakhtunkhwa Police
Hazara Police

20/05/2026

ورکرز ویلفیئر بورڈ (WWB) حکومت خیبر پختونخوا نے کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کے لیے 74,630,250 روپے کا خطیر فنڈ باضابطہ طور پر جاری کر دیا.
"رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کے بچوں کو پیشہ ورانہ ڈگریاں حاصل کرنے میں کوئی مالی رکاوٹ آڑے نہیں آنے دی جائے گی۔"صوبائی وزیر برائے محنت فیصل خان ترکئی

Want your business to be the top-listed Government Service in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Regional Information Office
Abbottabad