Insaf Social Media Hazara official isf

Insaf Social Media Hazara official isf

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Insaf Social Media Hazara official isf, Political organisation, Abbottabad.

29/06/2020
25/06/2020

The day of your passing .......
18 years have past but It's so so hard to forget someone who gave you so much to remember. - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -
‎ پیارے بھائ جان! ۱۸ سال گزر گےُ پر آج کا دن کبھی نہیں بھول سکتا ۔ آپ کے قتل کی خبر اور خود کشی کے الزام نے ہم سب کو سکتے میں ڈال دیا میں بار بار کہتا رہا نہیں، نہیں، یہ نہیں ہو سکتا ……. نہیں ہو سکتا۔ کسی کو کچھ بھی سمجھ نہ آ سکا کہ یہ ہوا
کیا۔
‎ہماری تحقیقات نے کئ سوال اٹھاےُ جس کا کوئ جواب نہ مل سکا
‎ایر مارشل اصغر خان بھی جو ایک عام آدمی نہیں تھا ۔۔۔۔۔ایک قومی ہیرو - “فادر آف پاکستان ایر فورس” نہ صرف اس کے جواں سال بیٹے کو قتل کیا گیا بلکہ الٹا خودکشی کا الزام لگا دیا
‎وہ ۸۰ سالہ غازی انصاف کے لیے دستک دیتا رہا لیکن کسی نے مدد نہ کی۔ اس وقت تو کسی کو سمجھ نہیں آئ لیکن حقیقت یہ ہے کے آہستہ آہستہ پوری قوم سمجھ چکی ہے کے اس ملک کے مافیا کتنی طاقتور ہے اور جو ان سے ٹکر لیتا ہے اس کو راستے سے ہٹا دیا جاتا ہے یا پھر انصاف کے متلاشی کو بے دردی سے خود, مورد الزام ٹھہرا دیا جاتا ہے۔
عمر جیسے کئی اوروں کا بھی یہی انجام ہو چکا ہےاور یہ بات کتنی واضح ہو جکی ہے کہ انصاف کتنا ناپید ہے ہمارے ملک میں۔
‎اہر مارشل کی مدد کو بھی کوئ نہ آیا۔ کمشن بھی ہمارے اصرار پر بنایا گیا، پوسٹ مارٹم پر کئ سوال اٹھے، قبر کشائ کی اجازت بھی دی۔ پر کچھ بھی نہ ہوا ۔ کمیشن کا جو جج لگتا استعفیٰ دے دیتا ۔ تین جج بدلے۔ ایر مارشل اصغر خان اور ان کا خاندان اکیلا سوالات کا جواب تلاش کرتا رہا آخر والد صاحب کو سمجھ آ گئُ کہ انصاف نہیں ملنے والا اور اب اللہ تعالی سے ہی توقع رکھیں کہ کسی دن حقیقت سامنے ضرور آےُ گی۔
بھائیجان آپ سے ہی وعدہ ہے کے جن لوگوں کے لیے آپ نے جدوجہد کی اس مشن کو جاری رکھیں گے۔ کئ لوگ جن کو آپ نے راستہ دکھایا آج بھی اس راستہ پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جب بھی حوصلے کبھی پست ہوتے ہیں تو آپ بہت یاد آتے ہیں، دوبارہ امید پیدا ہوتی ہے اور اچانک فیض صاحب کی نظم جو آپ سے سیکھی تھی زبان پر آتی ہے۔۔۔۔ لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے

اللہ تعالی آپ کے درجات بلند کرے اور ہمیں آپ کے نقش قدم پر چلنے کی ہمت دے۔۔۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Abbottabad