PMLN HAzara youth

PMLN HAzara youth

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PMLN HAzara youth, Political organisation, azad group, Abbottabad.

05/04/2024
16/01/2024

انشاء ﷲ بڑا سرپرائیز

18/12/2023

انشاء ﷲ صوبائ اسمبلی کے امیدوار حلقہ پی کے 44 سے سردار اورنگزیب نلوٹھ صاحب کی جانی مالی بھرپور حمائیت کرینگے اور اپنے لوئر تناول سے کامیاب کر کے بھیجیں گے
نذر محمد اعوان صاحب کا ملک ارشد اعوان کے حجرہ میں مشاورتی میٹنگ سے خطاب

17/12/2023

سردار مہتاب احمد خان کے بغیر صوبے میں پارٹی کا کوئی حال نہیں ۔اس حالات میں مسلم لیگ ن ایک سیٹ بھی نہیں نکال سکتی ۔شمعون خان کو صوبے کے جرنل سیکرٹری نے ہرایا ۔مہتاب احمد خان ایک نیشنل لیول کے سیاستدان ہیں،روز اول سے پارٹی چلا رہے ہیں ۔ان کو کسی صورت مائینس نہیں کیا جا سکتا ۔۔
میں درباری سیاست کا قائل نہیں ہوں صوبے کی قیادت سے مجھے کچھ تحفظات ہیں مرکزی قیادت کو ساری باتیں بتائی لیکن کسی نے کوئی بات نہیں سنی ۔الیکشن لڑوںگا اپنے لوگوں سے مشاورت جاری ہے جلد اعلان کروں گا ۔عنایت اللہ خان جدون کا تہلکہ خیز انٹرویو ۔















Today's Best Photo ❤️💙💜❤️💙💜💙❤️💙💜💙❤️💙💙











Today's Best Photo ❤️❤️🔥🔥❤️❤️❤️❤️




Photos from PMLN HAzara youth's post 14/12/2023

ایبٹ آباد ...سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے آمدہ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے ایبٹ آباد میں پہلے مشاورتی اجلاس سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ضلع کی چاروں صوبائی اور دو قومی نشستوں پر مشاورت سے امیدوار لانے کا اعلان کیا ہے ۔جمعرات کے روز ایبٹ آباد میں مشاورتی اجلاس میں سابق صوبائی وزیر ایوب خان آفریدی ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی محمد اشفاق ،ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر حاجی صابر تنولی ایڈووکیٹ ،سینئر مسلم لیگ ن کے رہنما سردار عبدالرشید ،سید حماد شاہ ،سابق ممبر ضلع کونسل ندیم احمد مغل ،مسلم یوتھ آرگنائزیشن ایبٹ آباد کے صدر محمد صفدر اعوان ،تحصیل لوئر تناول کے طاہر خان تنولی ،نذر محمد اعوان،انصر حیات عباسی ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر جہانگیر خان ،ملک ربنواز کے علاوہ ویلج ونیبر ہوڈ کونسلز کے چیئرمین سردار مہتاب احمد خان کے جنبہ کے تین دہائیوں سے دیرینہ افراد سینکڑوں کی تعداد میں شریک تھے۔اجلاس میں
سید حماد شاہ ایڈووکیٹ نے ایجنڈا پر بات کی جب کہ سرکل قلندر آباد ،لوئر تناول ،سرکل رش ،کینٹ ایبٹ آباد کے عمائدین نے سردار مہتاب احمد خان کے ہر فیصلے پر لبیک کرنے کا عزم کیا۔سابق گورنر وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آنے والی آئندہ پارلیمنٹ انقلابی نہیں خیراتی ہوگی۔الیکشن شفاف وار منصفانہ نہ ہوئے تو لڑائی جاری رہے گی ۔ہم اپنے مخالف کا سیاسی جماعت کا مقابلہ سیاست کے میدان میں کرنے کے بجائے کسی کی بندوق کے زریعے کرنا چاہتے ہیں پاکستان میں پہلے ایسا کبھی نہیں دیکھا ابھی انتخاب نہیں ہوا اور اس کا نتیجہ پہلے آچکا ہو۔انہوں نے کہ پاکستان کی خیر خواہی کا نظام کسی سیاسی قوت ،جماعت ،اسٹیبلشمنٹ ،
عدلیہ کے پاس نہیں ہے سارے کے سارے انا پرست ہیں۔سردار مہتاب احمد خان کا کہنا تھا آج پاکستان میں مہنگائی سے غریب سفید پوش اور درمیانہ طبقہ کا برا حال ہے لوگ پردہ رکھے ہوئے ہیں۔اوپر سے دھلے دھلائے اندر سے کھوکھلے ہوچکے ہیں۔ مہنگائی نے ان کا خون تک خشک کر دیا ہے یہ سارے حالات انتہائی خوفناک ہیں۔سابق گورنر کا کہنا تھا ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے ،آئی ایم ایف کے شکنجہ اور غلامی کے طوق سے نکالنے اور خوشحال پاکستان بنانے کے لئے کسی جماعت کے پاس کوئی پلان نہیں ہے سب اپنا ماضی دکھائیں گے ،مستقبل کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔یہ بہت بڑا المیہ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی تباہی میں سیاستدانوں ،عدلیہ ،
اسٹیبلشمنٹ کا بڑا ہاتھ ہے کیوں کہ سب بڑے ہیں اور پاکستان ا سے چھوٹا ہے۔دنیا میں جو قومیں ترقی کرتی ہیں ان کے لئے ان کا ملک بڑا ہوتا ہے۔جب کہ ہمارے ہاں اس کے الٹ ہے۔ سردار مہتاب احمد خان کا مذید کہنا تھا پاکستان 75 سال سے پس پشت قوتوں کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہوا ہے۔دنیا کی ہرقوم اپنی تعمیرو ترقی میں اوپر جاتی ہے لیکن پاکستان تنزلی کی طرف ہے اس کا ملبہ کسی ایک فرد پر نہیں ڈال سکتے ۔75 سال میں پس پردہ قوتوں نے سیاسی ،معاشی ،سماجی اور اقتصادی نظام کو۔جھکڑا ہوا ہے۔سیاست دانوں کا مقصد اقتدار کی کرسی تک پہنچنا ہوتا ہے چائیے وہ راستہ کسی غیر جمہوری غیر سیاسی قوت کے کندھے سے ہی کیوں کر گزرتا ہو ۔وہ جھرلوں کے زریعے بھی آنے کو تیار ہوتے ہیں۔ملک میں ایسے سیاستدانوں کی کھیپ بن چکی ہے۔اس میں کسی ایک کا نام لینے کی ضرورت نہیں ججز،جر نیلوں ،نوکر شاہی ،امراء ،سیاسی کارکن ،کاشتکار سب شامل ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی ٹھگ نہیں ہیں اور نہ ہی کسی کے آنے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوئے ہیں آئندہ انتخابات میں ملک کی خیر خواہی کے جذبہ سے شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے صوبے میں تو مسلم لیگ ختم ہوچکی ہے کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ضلع کی چاروں صوبائی اور دو قومی نشستوں پر فیصلہ عوام کا ہوگا ۔انہوں نے ضلع کی صوبائی آر قومی نشستوں پر عوام کی مشارت سے امیدوار لانے کا اعلان کیا ہے۔ بعد ازاں میٹنگ سردار مہتاب احمد عباسی کی پریس کلب آمد صحافیوں سے ملاقات اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

Photos from PMLN HAzara youth's post 09/12/2023

خبر غم
مسلم لیگ ن کے متحرک راہنماء و نور پور والے اکرام عباسی کے والد محترم بقضائے الٰہی سے وفات پاء گے ہیں !!
انااللہ واناالیہ راجعون
مرحوم کا نماز جنازہ کل بروز اتوار بعد از نماز ظہر دن دو بجے آبائی گاؤں نورپور لورہ میں ادا کیا جائے گا !! غم کی اس گھڑی میں پیارے بھائی اکرام عباسی اور انکی فیملی سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور مرحوم کی کامل بخشش کے لیے دعا گو ہیں !!

Want your business to be the top-listed Government Service in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Azad Group
Abbottabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00