Deputy Commissioner Abbottabad

Deputy Commissioner Abbottabad

Share

Official page of Deputy Commissioner Abbottabad. https://abbotabad.kp.gov.pk

Photos from Deputy Commissioner Abbottabad's post 08/05/2026

صوبائی حکومت۔ گڈ گورننس روڈ میپ

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی زیر نگرانی ریسکیو سروسز اور سول ڈیفینس کے تعاون سے شہریوں کو ریسکیو کے حوالے سے ٹریننگ اور موک ایکسرسائز کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس ایبٹ آباد امان اللہ سعید نے ڈرل/ موک ایکسرسائز میں شرکت اورانتظامات کا جائزہ لیا۔ ریسکیو اور سول ڈیفینس کی جانب سے پیشہ وارانہ مہارت کا استمعال کرتے ہوے شہریوں کو ریسکیو کے عمل کی ڈیمانٹریشن کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف نے ریکسیو اور سول ڈیفنس کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں تمام ڈیپارٹمنٹس مل کر ریسپانس دیتے ہوے قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

Photos from Deputy Commissioner Abbottabad's post 08/05/2026

صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت حقوق سرکل بکوٹ کی ایکشن کمیٹی کے ممبران کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔

◀️اجلاس میں سرکل بکوٹ کے لیے ترقیاتی منصوبوں، شہری سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

◀️اجلاس میں ایس پی حویلیاں جمیل الرحمان،نمائندہ وفد کی جانب سے چیئرمین نمبل مجوہاں عبد الجبار عباسی، و دیگر ممبران بکوٹ ایکشن کمیٹی نے شرکت کی۔

Photos from Deputy Commissioner Abbottabad's post 08/05/2026
Photos from Deputy Commissioner Abbottabad's post 07/05/2026

توانائی کی بچت کے لیے صوبائی حکومت کی سمارٹ لاک ڈاون پالیسی پر عملدرآمد

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر تاجر برادری کے تعاون سے کاروباری مراکز دکانیں رات 09:00 بجےجبکہ ریسٹورنٹس، کیفے و دیگر مقامات رات 10:00 بجے بند کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد طارق نے ٹیم کے ہمراہ سمارٹ لاک ڈاون پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات یقینی بنائے۔ مارکیٹ کی بندش کا جائزہ اور حکومتی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے رات 9 بجے دکانوں جبکہ رات دس بجے تک ہوٹلوں، ریسٹورنٹس کی بندش کو یقینی بنایا، خلاف ورزی پر متعدددکانیں، ریسٹورنٹس سیل کیے اور پولیس مراسلہ جات جاری کیے۔
See less

Photos from Deputy Commissioner Abbottabad's post 07/05/2026

صوبائی حکومت۔ گڈ گورننس روڈ میپ

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی زیر نگرانی الخدمت فاؤنڈیشن، ریسکیو سروسز اور سول ڈیفینس کے تعاون سے شہریوں کو ریسکیو کے حوالے سے ٹریننگ اور موک ایکسرسائز کا انعقاد

Photos from Deputy Commissioner Abbottabad's post 07/05/2026

صوبائی حکومت۔ گڈ گورننس روڈ میپ

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت نرسنگ سٹاف کی تعیناتی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے 8 مئی کو ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں ہونے والے نرسنگ سٹاف کی تعیناتی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں 8 مئی کو منعقد ہونے والے انٹرویوز کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈہیومن رائٹس، نمائندہ ڈی ایچ او آفس، نمائندہ ایم ایس ڈی ایچ کیو، ڈپٹی ڈائریکٹرز آئی ٹی، پلاننگ/ فائنانس آفیسرز اور دیگر تمام متعلقہ سٹاف نے شرکت کی۔

Photos from Deputy Commissioner Abbottabad's post 07/05/2026

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کا پولیس سکول آف انٹیلیجنس ایبٹ آباد کا دورہ

انٹیلیجنس آگاہی کورس کی کامیاب تکمیل پر سرٹیفکیٹ تقسیم تقریب میں شرکت۔

شہید اشرف نور ہال، پولیس سکول آف انٹیلیجنس ایبٹ آباد میں منعقدہ تقریب میں ایس ایس پی ٹریفک اشتیاق خان، ایس ایس پی سی ٹی ڈی ہزارہ ایاز خان، ایس پی اسپیشل برانچ خبیر خان، ایس پی ایلیٹ فورس نیاز گل سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد ڈائریکٹر پولیس سکول آف انٹیلیجنس عارف جاوید نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ادارے میں جاری خصوصی تربیتی کورسز، جدید تربیتی معیار اور ان کی اہمیت پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے تربیتی معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور خصوصی تربیت کے فروغ سے پولیس کی تفتیشی صلاحیتوں میں بہتری آئے گی، جرائم کی شرح میں کمی ہوگی اور عوامی مفاد میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں گے۔

تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے کامیاب اہلکاروں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

07/05/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں یتیم بچوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔

روشن مستقبل کارڈ کے ذریعے مستحق یتیم بچوں کو ماہانہ مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ تعلیم، صحت اور روزمرہ ضروریات بہتر انداز میں پوری کرسکیں۔

شفاف اور ریکارڈ بیسڈ نظام کے تحت امداد کی فراہمی حکومت کے عوامی فلاحی وژن کی عکاس ہے۔

• یتیم بچوں کیلئے باقاعدہ مالی معاونت
•خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع سے اب تک مستفید ہونے والے بچوں کی تعداد: 7,563
• اب تک مجموعی اخراجات: 378.15 ملین روپے
• ماہانہ سپورٹ: 5,000 روپے فی فرد
• شفاف اور ریکارڈ بیسڈ ادائیگی نظام

Photos from Deputy Commissioner Abbottabad's post 07/05/2026

صوبائی حکومت۔ گڈ گورننس روڈ میپ
اوپن ڈور پالیسی

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات اور انکے مسائل سنتے ہوئے انکے حل کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

Photos from Deputy Commissioner Abbottabad's post 07/05/2026

صوبائی حکومت۔ گڈ گورننس روڈ میپ
معرکہ حق ریلی۔ ایبٹ آباد
معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان کی بیرونی جارحیت کو شکت دینے پر ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کے زیر انتظام معرکہ حق ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ریلی کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایبٹ آبادنےکی۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی اور افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ ریلی میں ایڈیشنل اسسنٹ کمشنر۱، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر۳، تمام محکمہ جات کے افسران، اہلکاروں, نوجوانوں، سکول کے بچوں، اساتذہ اور شہریوں نے ریلی میں شرکت کی اور افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسکے علاوہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے معرکہ حق کے حوالے سے خصوصی ہاکی ٹورنمنٹ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

07/05/2026
Want your business to be the top-listed Government Service in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Deputy Commissioner Office, Jinnah Road
Abbottabad
22010

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00