Deputy Commissioner Abbottabad

Call Directions Website Contact the organization

Deputy Commissioner Abbottabad Official page of Deputy Commissioner Abbottabad.

https://abbotabad.kp.gov.pk

13/11/2026
13/11/2026

گڈگورننس | ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری
کلین اینڈ گرین ایبٹ آباد مہم کا انتیسواں (29th)روز

لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور ٹی ایم اے کے تعاون سے کوڑا کرکٹ کی صفائی جاری ہے۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ صفائی کا خیال رکھیں اور شہر کو کلین اینڈ گرین بنانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

13/11/2026

گڈ گورننس | ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر دھمتوڑ میں بڑے پیمانے پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن

کمشنر ہزارہ ڈویژن شارخ علی کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد حمید اللہ خان کی زیر نگرانی ضلع ایبٹ آباد میں سرکاری اراضی اور روڈ رائٹ آف وے (ROW) واگزار کرانے کے لیے اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز جاری ہیں۔

◀️ اسی حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر صدام اختر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کامران علی شاہ کی زیر نگرانی دھمتوڑ میں PKHA انفورسمنٹ اسٹاف اور نواں شہر پولیس کے ہمراہ آپریشن کیا گیا۔

◀️ آپریشن کے دوران PKHA کی حدودِ رائٹ آف وے سے 7 کنال اراضی پر قائم تجاوزات ختم کراتے ہوئے 5 عمارتوں کے ڈھانچے مسمار کیے گئے، جبکہ غیر قانونی چار دیواریاں، گھروں کے باہر بنائے گئے ریمپس اور ROW میں تجاوز کرنے والے شیڈز بھی ہٹا دیے گئے۔

◀️ کارروائی کے نتیجے میں مجموعی طور پر 7 کنال قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری اراضی اور قومی شاہراہوں کے رائٹ آف وے کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

گڈ گورننس | ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوریڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر دھمتوڑ میں بڑے پیمانے پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشنکمشنر ہز...
13/11/2026

گڈ گورننس | ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر دھمتوڑ میں بڑے پیمانے پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن

کمشنر ہزارہ ڈویژن شارخ علی کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد حمید اللہ خان کی زیر نگرانی ضلع ایبٹ آباد میں سرکاری اراضی اور روڈ رائٹ آف وے (ROW) واگزار کرانے کے لیے اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز جاری ہیں۔

◀️ اسی حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر صدام اختر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کامران علی شاہ کی زیر نگرانی دھمتوڑ میں PKHA انفورسمنٹ اسٹاف اور نواں شہر پولیس کے ہمراہ آپریشن کیا گیا۔

◀️ آپریشن کے دوران PKHA کی حدودِ رائٹ آف وے سے 7 کنال اراضی پر قائم تجاوزات ختم کراتے ہوئے 5 عمارتوں کے ڈھانچے مسمار کیے گئے، جبکہ غیر قانونی چار دیواریاں، گھروں کے باہر بنائے گئے ریمپس اور ROW میں تجاوز کرنے والے شیڈز بھی ہٹا دیے گئے۔

◀️ کارروائی کے نتیجے میں مجموعی طور پر 7 کنال قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری اراضی اور قومی شاہراہوں کے رائٹ آف وے کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

گڈ گورننس | ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری**ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے تیسرے روز کی پیش رفت کا جائزہ، اہداف کے حصول اور مؤثر نگرانی...
13/11/2026

گڈ گورننس | ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری

**ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے تیسرے روز کی پیش رفت کا جائزہ، اہداف کے حصول اور مؤثر نگرانی کی ہدایت**

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد حمید اللہ خان کی زیرِ صدارت ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے تیسرے روز کی پیش رفت اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، ڈی ایچ او، نمائندہ ڈبلیو ایچ او، ہیلتھ کوآرڈینیٹرز،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد اور ضلعی انتظامیہ و محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔

◀️ ایچ پی وی ویکسینیشن مہم 11 سے 24 نومبر 2026 تک جاری رہے گی، جس کے دوران ضلع ایبٹ آباد میں 9 سے 14 سال کی عمر کی تقریباً 75 ہزار بچیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم کے مؤثر انعقاد کے لیے ضلع کی 54 یونین کونسلز میں 98 موبائل ویکسینیشن ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

◀️ اجلاس میں ٹیموں کی حاضری، کارکردگی، ویکسینیشن کوریج اور فیلڈ میں درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو باہمی رابطے، مؤثر نگرانی اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

◀️ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو مربوط انداز میں کام کرتے ہوئے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی 9 سے 14 سال کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں اور اس قومی صحت مہم میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے بھرپور تعاون کریں۔

Address

Deputy Commissioner Office, Jinnah Road
Abbottabad
22010

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+929929310553

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Abbottabad:

Shortcuts

Share

Nearby government services