بریکینگ نیوز!!
بٹگرام کے علاقے دیشان سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان حماد انور اس وقت کراچی ریجن سے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور پی ایس ایل (PSL)
مین بطور نیٹ بولر شامل ہیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے مقاصد میں کامیاب کرےاور وہ اپنی محنت اور صلاحیتوں سے بٹگرام اور اپنے علاقہ دیشان کا نام روشن کریں۔
Daily new information
our mission to serve humanity�
07/04/2026
پیارے شہر بٹگرام سے تعلق رکھنے والے عارف تورخیلی کے ماموں فخر بٹگرام احسان راجہ نزراخیل (ہوتل دیشان) کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 🎉
آپ نے کراچی جیسے بڑے شہر میں بطور ڈائریکٹر آسپورٹس، ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ اینڈ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے بٹگرام کا نام روشن کیا ہے۔
07-04-2026 کو اس اہم عہدے پر آپ کی پہلی ڈیوٹی اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری ملیر، امیر علی میرانی صاحب کے ہمراہ انجام دینا یقیناً ایک اعزاز کی بات ہے۔
ہمیں آپ پر فخر ہے ❤️
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور آپ کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق دے۔ آمین 🤲
سینیئر پیج ایڈمن انعام اللہ شلخے کی شادی ہے !!
آپ سب کو مدعو کیا جاتا ہے .
بتاریخ 8-04-2026 شلخے
پاک سعودیہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلع بٹگرام میں مستحق اور ضرورت مند خاندانوں میں خصوصی رمضان پیکجز باعزت طریقے سے تقسیم کیے گئے۔
20/02/2026
پاک سعودیہ فاؤنڈیشن!!
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں فلاحی کام کرنا نہ صرف
ایک عظیم عبادت ہے بلکہ معاشرے میں ہمدردی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔
* *پاک سعودیہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین جناب اظہار خان صاحب* نے مستحق اور نادار خاندانوں کے لیے بڑے پیمانے پر رمضان پیکجز عطیہ کر کے انسانیت دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔
* ان کی اس کاوش سے بٹگرام کے غریب عوام کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور بے شمار گھرانوں کے لیے رمضان المبارک آسان اور خوشیوں بھرا بن گیا ہے۔
اظہار خان صاحب کی قیادت اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت قابلِ تحسین ہے۔ جس خلوص، دیانتداری اور جذبۂ خدمت کے ساتھ انہوں نے یہ فلاحی سرگرمی سرانجام دی، وہ یقیناً معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ان کی ٹیم کے تمام اراکین بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جو خاموشی سے ضرورت مندوں تک امداد پہنچا کر حقیقی معنوں میں خدمتِ خلق کا حق ادا کر رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اظہار خان صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو اس نیک عمل کا بہترین اجر عطا فرمائے، ان کے رزق اور عزت میں برکت دے اور انہیں آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
*امیر ماجد دیشانی*
17/01/2026
اظہار عیادت
میں ہوں انعام اللہ یوسفزئی ڈیلی نیو انفارمیشن کا سینیئر ایڈمن و صحافی.
یہ پیج آپ کیلئے ہے اور آپ کو جو بھی مسلہ مسائل ہو بذریعہ میسیج ہمیں اگاہ کریں ہم آپ کو سپورٹ کرینگے.
زین اسلامیہ سکول اینڈ کالج بٹگرام جو نام ہے اعتماد کا !!
فاسٹ بولر احسان اللہ خان 🗣️
پی ایس ایل میں جگہ نہ ملنے پر مایوسی ضرور ہوئی لیکن ناامید نہیں ہوں اپنی محنت اور کوشش جاری رکھوں گا کہ ایک بار پاکستان ٹیم میں اپنی جگہ بناسکوں ،آپ کا اصل دوست وہی ہے جو مشکل وقت میں اگر اور کچھ نہ کرسکے لیکن کم سے کم حوصلہ افزائی کرۓ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتارہتاہے لیکن میں ہمت ہارنے والوں میں نہیں
04/01/2025
ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے ایم آر آئی مشین چوری کے الزام پر اپنا موقف جاری کر دیا بے۔یاد رہے مشتاق غنی نے بھی اس چوری پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں آواز بلند کی ہے۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ اے ٹی ایچ میں ایم آر آئی مشین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ اس جھوٹی روایت کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ہم حقائق کو واضح کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔
ایم آر آئی مشین COVID-19 وبائی مرض سے پہلے غیر فعال ہو گئی تھی، جس سے یہ دعویٰ مکمل طور پر غلط تھا کہ یہ COVID-19 کے دوران خراب ہو گئی تھی۔
چوری کے جھوٹے دعوے کہ ایم آر آئی مشین چوری کی گئی تھی یہ ایک مضحکہ خیز بات ہے۔ مشین کا وزن تقریباً 5,500 کلوگرام (5.5 ٹن) ہے، جس سے اسے چوری کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ مشین کو مکمل کھولنے میں کم از کم 15 دن لگیں گے۔ ایسے دعوے نہ صرف جھوٹے ہیں بلکہ مضحکہ خیز بھی ہیں۔
ایم آر آئی مشین کا مقناطیس آج سے پانچ سال پہلے خراب ہو گیا تھا جس کی تبدیلی کی لاگت 1 ملین USD ڈالر تھی۔
2018 کے وقت کی انتظامیہ نے 1.3 ملین USD ڈالر کی لاگت سے مینوفیکچرر کی اپ گریڈ پالیسی کا انتخاب کیا۔اس فیصلے نے خیبرپختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (KPRA) کے اصولوں کے مطابق جدید ترین سافٹ ویئر، ہارڈویئر اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک بالکل نئی مشین فراہم کی۔
اپ گریڈ میں پوری مشین کے لیے 3 سالہ وارنٹی اور مقناطیس کے لیے 5 سالہ وارنٹی شامل ہے۔
پرانی مشین سالانہ چار dewars ہیلیم کھاتی تھی جس کی لاگت تقریباً 22 ملین روپے سالانہ تھی۔ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اپ گریڈ شدہ مشین کو چلانے کی لاگت کو صفر تک کم کرنے کے لیے ہیلیم کی ضرورت نہیں ہے۔
اپ گریڈ کی کل لاگت 230 ملین تھی، جو کہ اسی ماڈل کی نئی مشین کی 700 سے 800 ملین کی مارکیٹ قیمت سے نمایاں طور پر کم ہے۔
اس عمل میں ادارے کا کہاں نقصان ہوا یہ سمجھ سے باہر ہے۔ ہم ناقدین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے دعوؤں کی وضاحت کریں اور الزامات کو حقائق کے ساتھ ثابت کریں۔ یہ بے بنیاد الزامات بعض عناصر کی جانب سے اے ٹی ایچ کی ساکھ کو داغدار کرنے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔
اس تمام تر معاملے پر ابھی کوئی انکوائری مکمل نہیں ہوئی۔جب تک کوئی رپورٹ نہیں آتی تو اس سے پہلے مختلف پروپگینڈے کرنے کی وجہ سمجھ سے بالا تر ہے۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس بے بنیاد پروپیگنڈے کو نظر انداز کریں اور ہر ایک کو شفافیت اور بہتر خدمات کی فراہمی کے عزم کا یقین دلاتی ہے۔ ہم یہ بھی درخواست کرتے ہیں کہ حقائق کی منصفانہ سماعت کو یقینی بنانے کے لیے فورمز پر ہونے والے مباحثے غیر جانبدار رہیں۔
ہم ادارے اور عوام کے بہترین مفاد میں کیے گئے فیصلوں کے ساتھ ATH میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کی مسلسل بہتری کے لیے وقف ہیں۔
ترجمان ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد
نیو اپڈیٹ!!
مضاربہ سکینڈل کا سرغنہ مفتی احسان کو آخر کار ملک کی ایک خفیہ ایجنسی کی طرف سے کال موصول ہوئی ہے بہت جلد کیس کو ٹیکسٹ لیول پر لے جانے کیلئے ان کو بلائیں گے .
ذرائع
26/08/2024
کزن مولنا اسماعیل دیشانی کو یونین کونسل گجبوڑی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
الیاس علی خان دیشانی کارکن جے یو آئی ضلع بٹگرام
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Abbottabad
