Abbottabad Police

Abbottabad Police

Share

Follow the Abbottabad Police channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VbBWj8n3gvWhzQb7M93s

Photos from Abbottabad Police's post 08/05/2026

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و جوانوں میں تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ تقسیم
ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان نے ضلع بھر میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔
اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و جوان ہمارا فخر ہیں، جو دن رات شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کی روک تھام، امن و امان کے قیام اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دے رہے ہیں۔
ڈی پی او ایبٹ آباد نے کہا کہ فرض شناسی، دیانتداری اور محنت سے ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی محکمہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ دیگر افسران و جوان بھی مزید جذبے اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔
تقریب کے اختتام پر ڈی پی او ایبٹ آباد نے تمام افسران و جوانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

08/05/2026

سلطان پور واقعہ: ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے شواہد سامنے نہ آ سکے، خاتون کے جل کر ہلاک ہونے کے معاملے میں اہم پیش رفت
ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایس پی حویلیاں جمیل الرحمن کی نگرانی میں تھانہ پی او ایف کی حدود سلطان پور میں پیش آنے والے خاتون کی ہلاکت کے واقعہ کی تفتیش ہر پہلو سے جاری ہے۔
پولیس نے ابتدائی طور پر مقدمہ درج کیا تھا تاکہ واقعہ کے کسی بھی ممکنہ مجرمانہ پہلو کو مکمل طور پر مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا سکیں۔ تاہم ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور میڈیکل شواہد میں تشدد کے آثار سامنے نہیں آئے۔
مدعی کی رپورٹ پر پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے درجن سے زائد خواتین و مرد افراد سے تفتیش کی۔ بیانات، موقع سے حاصل شواہد اور دیگر حالات و واقعات کی روشنی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متوفیہ خاتون مالی معاملات کے باعث شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار تھی، جس کا اظہار اس نے گزشتہ عرصہ کے دوران اپنی بیٹی، بھائی اور دیگر قریبی عزیزوں سے بھی کیا تھا۔
پولیس کی تفتیشی ٹیم واقعہ کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Photos from Abbottabad Police's post 07/05/2026

سلطان پور واقعہ: خاتون کی ہلاکت پر ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی،
قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج، متعدد افراد سے تفتیش کا آغاز
ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایس پی حویلیاں جمیل الرحمن نے تھانہ پی او ایف کی حدود سلطان پور میں خاتون کی آگ لگنے سے ہلاکت کے افسوسناک واقعے کے جائے وقوعہ کا دورہ کر کے تحقیقات کا جائزہ لیا۔
ایس پی حویلیاں نے گھر کے مختلف حصوں، شواہد اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی معائنہ کیا جبکہ اہلِ علاقہ، ورثاء اور موقع پر موجود افراد سے بھی معلومات حاصل کیں۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد مشکوک افراد کو پولیس تحویل میں لے کر ان سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ خاتون کے بھائی کی رپورٹ پر دفعہ 302 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

07/05/2026

تھانہ پی او ایف کی حدود سلطان پور میں خاتون کی آگ سے جلنے کے باعث ہلاکت کا افسوسناک واقعہ، پولیس کی جانب سے میرٹ پر تفتیش جاری
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی حویلیاں اور ایس ایچ او تھانہ پی او ایف پولیس نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور تمام شواہد اکٹھے کرتے ہوئے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی اور میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق موقع سے دو بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں جن سے پٹرول کی بو آ رہی تھی، جبکہ ابتدائی طور پر ورثاء کی جانب سے خاتون کے حوالے سے خودکشی کا مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔ تاہم پولیس کی جانب سے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے ہر پہلو سے باریک بینی کے ساتھ تحقیقات جاری ہیں تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
ایبٹ آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی واقعہ میں جلد بازی یا قیاس آرائی کی بنیاد پر نتیجہ اخذ نہیں کیا جاتا بلکہ تمام قانونی تقاضے اور شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ پر تفتیش کی جاتی ہے۔ خاتون کا میڈیکل اور دیگر قانونی مراحل جاری ہیں، رپورٹ موصول ہونے کے بعد قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایبٹ آباد پولیس شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ غیر مصدقہ اور گمراہ کن خبروں کے پھیلاؤ سے گریز کریں اور حقائق سامنے آنے تک ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔

Photos from Abbottabad Police's post 07/05/2026

ایس پی کینٹ علی حمزہ بٹ کی سرکل کینٹ کے تھانہ جات کے بیٹ افسران کے ہمراہ خصوصی میٹنگ،
علاقے کی امن و امان صورتحال، جرائم کی روک تھام، مشکوک افراد کی نگرانی اور عوامی مسائل کے فوری حل سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ایس پی کینٹ علی حمزہ بٹ نے بیٹ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوام کے ساتھ رابطہ مزید مضبوط بنائیں، جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور ہر قسم کی مشکوک سرگرمی کی بروقت اطلاع کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹ سسٹم پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی مضبوط کڑی ہے، مؤثر بیٹ پولیسنگ سے جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام میں مدد ملتی ہے۔
میٹنگ کے دوران بیٹ افسران کو گشت کے نظام کو مزید فعال بنانے، منشیات فروشوں و دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

Photos from Abbottabad Police's post 06/05/2026

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے ویژن کے مطابق پولیس ویلفیئر اقدامات
ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی جانب سے 39 لاکھ روپے مالیت کے چیکس تقسیم
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا جناب ذوالفقار حمید کے ویژن کے مطابق پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان نے ضلع پولیس کے افسران و جوانوں، ریٹائرڈ ملازمین، ملازمین کے بچوں اور بیواؤں کے لیے ویلفیئر فنڈز کے چیکس تقسیم کیے۔
تفصیلات کے مطابق سکالرشپس کی مد میں 87 مستحق ملازمین و اہلخانہ میں مجموعی طور پر 26 لاکھ روپے جبکہ میڈیکل ایڈ کی مد میں 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ اس طرح مجموعی طور پر تقریباً 39 لاکھ روپے کی رقم مستحقین میں تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس ہمارے معاشرے کا اہم ستون ہے اور اس کے افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی خیبرپختونخوا کے ویژن کے مطابق پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا اور ان کی مشکلات کا ازالہ کرنا محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے۔
ڈی پی او نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف پولیس ملازمین کا مورال بلند ہوتا ہے بلکہ وہ مزید جذبے اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی ویلفیئر کے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ پولیس خاندان کو ہر ممکن سہولت اور تحفظ فراہم کیا جا سکے

06/05/2026

*ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کا شہریوں، پولیس افسران و جوانوں اور ان کے اہلخانہ کے لیے ایک اور احسن اقدام*

06/05/2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون رشید خان نے سی ایس ایس امتحان پاس کرکے پاکستان کسٹمز میں شمولیت اختیار کرنے والے کانسٹیبل نعمان بابر کو تعریفی سند سے نوازا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ڈی پی او ایبٹ آباد نے نعمان بابر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ کامیابی محکمہ پولیس اور بالخصوص ایبٹ آباد پولیس کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل نعمان بابر نے اپنی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ محنت اور لگن سے ایک مشکل امتحان میں کامیابی حاصل کر کے دیگر اہلکاروں کے لیے بہترین مثال قائم کی ہے۔
ڈی پی او ہارون رشید خان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران و جوان اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ تعلیمی میدان میں بھی آگے بڑھیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک و قوم اور محکمہ پولیس کا نام روشن کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قابل اور محنتی اہلکار محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔

Photos from Abbottabad Police's post 06/05/2026

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کا شہریوں، پولیس افسران و جوانوں اور ان کے اہلخانہ کے لیے ایک اور احسن اقدام

ڈی پی او ایبٹ آباد نے ایس ایس پی ٹریفک پولیس کے دفتر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔
ایس ایس پی ٹریفک اشتیاق خان کی جانب سے شہریوں، عوام الناس، پولیس افسران و جوانوں اور پولیس فیملی کوارٹرز کے رہائشیوں کو صاف اور معیاری پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اس منصوبے کا آغاز کیا گیا۔
افتتاحی تقریب کے دوران ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان نے پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر پولیس افسران اور جوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی جبکہ عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر اس منصوبے کو ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔
ڈی پی او ایبٹ آباد نے اس اقدام کو افسران و جوانوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے ایک احسن قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے فلاحی منصوبے فورس کے مورال کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے ایس ایس پی ٹریفک اشتیاق خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور لگن سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا، جو کہ قابل تحسین ہے، اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی عوامی فلاح کے ایسے منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔
تقریب کے اختتام پر ڈی پی او ایبٹ آباد نے افسران و جوانوں اور وہاں موجود شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل دریافت کیے اور خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا۔

06/05/2026

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان ، ایبٹ آباد پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر امیر حاتم خان کو یادگاری شیلڈ دے رہے ہیں ۔

Photos from Abbottabad Police's post 05/05/2026

ایبٹ آباد: ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نے شہریوں کے تحفظ اور ٹرانسپورٹ نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیتے ہوئے ٹریفک اپلیکیشن "پہچان" کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد محمد اشتیاق کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں موٹر سائیکل رائیڈرز کی رجسٹریشن کے بعد اب دوسرے مرحلے میں مختلف لوکل کیری ڈبہ گاڑیوں کو بھی اپلیکیشن "پہچان" میں رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک محمد اشتیاق نے مختلف مقامات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے موقع پر موجود لوکل ٹیکسی کے طور پر چلنے والی کیری ڈبہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے باقاعدہ مہم کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس میں لوکل سطح پر چلنے والی تمام بائیکس اور پبلک سروس گاڑیوں کو مرحلہ وار اپلیکیشن میں شامل کیا جائے گا۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد ٹرانسپورٹ سیکٹر کو منظم کرنا، شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فوری رسپانس کو یقینی بنانا ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک محمد اشتیاق نے اس موقع پر کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک نظام کو بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور "پہچان" اپلیکیشن اس سلسلے میں ایک مؤثر قدم ثابت ہوگی۔ انہوں نے شہریوں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ ایک محفوظ اور منظم ٹریفک نظام کی تشکیل ممکن بنائی جا سکے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Police Headquarter
Abbottabad
22010