14/03/2026
ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے بی ون امتحانات کی تیاری کے سلسلے میں پولیس اہلکاروں کے لیے خصوصی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپس کا انعقاد او ایچ سی برانچ کی زیر نگرانی کیا گیا جس میں متعلقہ برانچ کے سٹاف نے پولیس اہلکاروں کو امتحانات کی بہتر تیاری کے حوالے سے تربیت فراہم کی۔
14/03/2026
ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد اشتیاق خان کی ہدایات پر ٹریفک پولیس کی جانب سے حویلیاں میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے خصوصی آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ کے دوران موٹر سائیکل سوار شہریوں میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی جبکہ حفاظتی اقدامات کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے مفت ہیلمٹ تقسیم کیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکلوں پر مفت انڈیکیٹرز اور سائیڈ مررز بھی نصب کیے گئے تاکہ شہریوں کو محفوظ سفر کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ٹریفک پولیس اہلکاروں نے اس موقع پر شہریوں کو ہیلمٹ کے استعمال، ٹریفک قوانین کی پابندی اور محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہی دی اور بتایا کہ حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد حادثات میں نمایاں کمی لا سکتا ہے۔
ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد اشتیاق خان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کا مقصد صرف قوانین پر عملدرآمد کروانا ہی نہیں بلکہ عوام میں شعور اجاگر کرنا بھی ہے تاکہ موٹر سائیکل سوار اپنی اور دوسروں کی جان کے تحفظ کو یقینی بنا سکیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ دوران سفر ہیلمٹ اور دیگر حفاظتی آلات کا استعمال لازمی کریں۔
14/03/2026
ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ کوٹھیالہ کیڈٹ گل رحمن قریشی نے بھاری نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر ناکہ بندیوں کا انعقاد کیا۔ ناکہ بندی کے دوران آنے جانے والی گاڑیوں اور مشکوک افراد کی باریک بینی سے چیکنگ کی گئی جبکہ اس دوران 06 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید برآں ایس ایچ او کوٹھیالہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ علاقے میں موجود بینکوں کا سکیورٹی آڈٹ بھی کیا، جس کے دوران بینک سکیورٹی گارڈز، سی سی ٹی وی کیمروں، الارم سسٹم اور دیگر حفاظتی انتظامات کو چیک کیا گیا۔ اس موقع پر بینک عملے کو ہدایت دی گئی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ناکہ بندیوں، گشت اور سکیورٹی چیکنگ کا سلسلہ مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
14/03/2026
ایس پی کینٹ علی حمزہ بٹ کا اردلی روم، افسران و جوانوں کے مسائل اور شکایات سنی گئیں
ایبٹ آباد: ایس پی کینٹ علی حمزہ بٹ نے اپنے دفتر میں اردلی روم کا انعقاد کیا، جس کے دوران انہوں نے پولیس افسران اور جوانوں کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں۔
اس موقع پر افسران اور جوانوں نے اپنے پیشہ ورانہ اور فلاحی امور سے متعلق مختلف مسائل پیش کیے، جنہیں ایس پی کینٹ نے غور سے سنتے ہوئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
ایس پی کینٹ علی حمزہ بٹ نے اس موقع پر کہا کہ پولیس افسران اور جوانوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا بروقت حل ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ فورس مزید بہتر انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکے۔
11/03/2026
ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی کینٹ طاہر سلیم نے مرکزی امام بارگاہ ڈگی محلہ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کیڈٹ نواز نفری کے ہمراہ موجود تھے۔ پولیس افسران نے امام بارگاہ کے داخلی و خارجی راستوں، ڈیوٹی پوائنٹس اور دیگر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
ڈی ایس پی کینٹ طاہر سلیم نے ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے، تمام داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی رکھی جائے اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
11/03/2026
ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر تھانہ میرپور کی حدود کاکول میں واقع امام بارگاہ کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔
ڈی ایس پی میرپور سردار شاہین نے امام بارگاہ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ میرپور اصغر خان بھاری نفری کے ہمراہ موجود تھے۔ پولیس افسران نے امام بارگاہ کے داخلی و خارجی راستوں، ڈیوٹی پوائنٹس اور دیگر سکیورٹی انتظامات کو چیک کیا۔
ڈی ایس پی میرپور سردار شاہین نے ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی ڈیوٹی انتہائی ذمہ داری اور مستعدی کے ساتھ سرانجام دی جائے، آنے جانے والوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
11/03/2026
ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایس پی حویلیاں جمیل الرحمن نے تھانہ حویلیاں کی حدود محلہ کمیلہ میں یومِ شہادت حضرت علیؓ کی مناسبت سے منعقدہ محفل کی سکیورٹی کے حوالے سے دورہ کیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ حویلیاں نے نفری کے ہمراہ سکیورٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ایس پی حویلیاں جمیل الرحمن نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے، داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی رکھی جائے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر وقت مستعد ہے اور مذہبی اجتماعات کے پرامن انعقاد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو مزید چوکس رہنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
11/03/2026
ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد اشتیاق خان نے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مین کے کے ایچ روڈ، گامی اڈہ، لنک روڈ اور ہسپتال روڈ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے غیر قانونی اڈوں، تجاوزات اور غلط پارکنگ کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کا خاتمہ کر دیا گیا۔
دورے کے دوران انسپکٹر ٹریفک وسیم خان اور دیگر ٹریفک اہلکار بھی موجود تھے۔
ایس ایس پی ٹریفک اشتیاق خان نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو ہر ممکن سہولت فراہم کرتے ہوئے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے اور ٹریفک میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔
11/03/2026
ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایس پی کینٹ علی حمزہ بٹ کی زیر نگرانی میرپور پولیس کی جانب سے جدون پلازہ میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر رمضان پولیس سہولت مرکز قائم کر دیا گیا۔
پولیس سہولت مرکز کا مقصد شہریوں کو بروقت رہنمائی فراہم کرنا، سکیورٹی کو یقینی بنانا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔
شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے بازاروں میں سکیورٹی کے احساس میں اضافہ ہوتا ہے اور خریداری کے لیے آنے والے لوگوں کو بہتر سہولت میسر آتی
10/03/2026
ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایس پی حویلیاں جمیل الرحمن کی زیر صدارت سرکل حویلیاں کے پولیس افسران کے ہمراہ اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی حویلیاں ساجد فاروق اور متعلقہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع میں موجودہ جرائم کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور جرائم کی روک تھام کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ تھانہ جات، چوکیات اور پولیس بلڈنگز پر شجرکاری کے منصوبوں کے فروغ اور ماحول دوست اقدامات کے لیے احکامات جاری کیے گئے۔
رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران امن و امان، عوامی تحفظ اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا تاکہ شہریوں کے لیے محفوظ اور منظم ماحول فراہم کیا جا سکے۔
10/03/2026
یوم شہادت حضرت علیؓ کی مناسبت سے سکیورٹی انتظامات پر اعلیٰ سطحی اجلاس
ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ، ایس پی کینٹ علی حمزہ بٹ کی زیر نگرانی، ڈی ایس پی کینٹ، ڈی ایس پی میرپور اور دیگر متعلقہ افسران نے اہل تشیع کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی۔ اجلاس میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے اجتماعات کے دوران سکیورٹی اور انتظامات کے مربوط اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اہل تشیع کے وفد نے پروگرام کی اہمیت اور شرکاء کی سہولتوں پر روشنی ڈالی جبکہ پولیس افسران نے عوام کی حفاظت، روٹ پلاننگ اور انتظامی اقدامات کی وضاحت کی۔
ملاقات کے دوران باہمی تعاون اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا تاکہ یوم شہادت حضرت علیؓ کی تمام تقریبات محفوظ اور منظم انداز میں منعقد ہو سکیں۔