IdeoLogical Ahmedpur East

IdeoLogical Ahmedpur East

Share

Official Facebook Account of IdeoLogical Ahmedpur East, Punjab, Pakistan. IdeoLogical AhmedPur East Official

20/04/2026

اوچ شریف ۔ تربوز 🍉 کھانے سے راؤ محمد انوار جاز فرنچائز والے اور ان کی پوری فیملی کی حالت فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے بگڑ گئی 2 بچے زندگی کی بازی ہار گئے جن کا نماز جنازہ ادا کر دیا گیا جبکہ وہ اور ایک بچہ اس وقت انتہائی نگہداشت یونٹ آئی سی یو میں داخل ہیں آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے اللہ تعالیٰ ان پر خصوصی کرم فرمائے اور صحت کاملہ عطا فرمائے آمین











Photos from IdeoLogical Ahmedpur East's post 05/04/2026

امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
------------------------------------------------
امیر آف بہاولپور نواب محمد عباس خان عباسی مرحوم کی اہلیہ محترمہ نے پسماندگان میں نواب صلاح الدین عباسی ،اور دو صاحبزادیوں شہزادی یاسمین عباسی اور شہزادی نوشین عباسی کو سوگوار چھوڑا ہے
------------------------------------------------
ہر ہائنس مرحومہ ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی دادی اماں تھیں ، احمدپور شرقیہ کی عوام کا سوگوار شاہی خاندان سے اظہار رنج و غم
------------------------------------------------
اسلام آباد : یہ خبر انتہائی رنج وغم کے ساتھ پڑھی اور سنی جائے گی کہ امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ محترمہ ہر ہائنس شمسہ عباسی مختصر علالت کےباعث آج اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئیں- اُنکی عمر پچانوے سال تھی- خیال رہے کہ مرحومہ امیر آف بہاولپور مرحوم الحاج بریگیڈیئر نواب محمد عباس خان سابق گورنر پنجاب و سابق وفاقی وزیر کی اہلیہ تھیں جنہوں نے پسماندگان میں امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی ،اور دو صاحبزادیوں شہزادی یاسمین عباسی اور شہزادی نوشین عباسی کو سوگوار چھوڑا ہے ،جبکہ اُنکے چھوٹے صاحبزادے پرنس فلاح الدین عباسی 2016 میں کینسر کے عارضے میں مبتلا رہنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئے تھے آپ ولی عہد امیر بہاولپور پرنس بہاول عباس خان عباسی کی دادی محترمہ بھی تھیں جو نیک اور پابند صوم و صلوٰۃ خاتون تھیں ۔اُنکی نماز جنازہ اور تدفین کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا- ادارہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور مرحوم کے انتقال پر امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی ،اُنکی ہمشیرگان اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کے غم میں برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور سوگوار شاہی خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے آمین
-----------------------------------------------











Photos from IdeoLogical Ahmedpur East's post 03/04/2026

بڑھتی ہوئی مہنگائی احمد پور شرقیہ میں بھی گھی اور ائل کی قیمتوں میں اضافہ
570 روپے کلو فروخت ۔۔۔۔۔
اس وقت گھی اور آئل کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور ہو رہی ہیں آپ لوگ بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔











29/03/2026

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا وفاقی حکومت سے منسوب اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جعلی ہے ۔

21/03/2026

احمد پور شرقیہ کے مشہور نعت خواں ریٹائرڈ ماسٹر ظفر اقبال سومرو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔۔نماز جنازہ بعد نماز عصر جنازہ گاہ عظمت سلطان میں ادا کیا جائے گا ۔
انا للہ واناالیہ راجعون

03/03/2026

⚠️ اہم نوٹس برائے واٹس ایپ گروپ ممبران
تمام گروپ ایڈمنز سے گزارش ہے کہ یہ پیغام لازمی طور پر اپنے گروپس میں شیئر کریں۔
🔒 گروپ میں کوئی بھی رکن کسی بھی قسم کا لنک شیئر نہ کرے — چاہے وہ خبر ہو، ویڈیو ہو، آفر ہو یا کسی اور نوعیت کا مواد۔
🚨 اس وقت سائبر حملوں اور فِشنگ کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ صرف ایک مشکوک لنک پر کلک کرنے سے آپ کا:
ذاتی ڈیٹا
واٹس ایپ اکاؤنٹ
بینک معلومات
سوشل میڈیا اکاؤنٹس
شدید خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔
❗ اگر کوئی انجان یا مشکوک لنک موصول ہو تو اسے ہرگز اوپن نہ کریں۔ پہلے مکمل تصدیق کریں، پھر فیصلہ کریں۔
یہ احتیاط کا وقت ہے۔
اپنی اور اپنے گروپ ممبران کی ڈیجیٹل سیکیورٹی کو اولین ترجیح بنائیں۔
✅ محفوظ رہیں
✅ باخبر رہیں
✅ سیکیور رہیں






















01/03/2026

اگر میں صفین میں ہوتا تو حضرت علیؓ کی حمایت کرتا ۔
اگر میں کربلا میں ہوتا تو نواسہ ء رسول ﷺ حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی حمایت کرتا اور
آج میں سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی حمایت کرتا ہوں !!












01/03/2026

انا للہ و انا الیہ راجعون
بیشک اپ نے اپنا وعدہ پورا کردیا ۔۔۔ اور اپنے جد حسین ابن علی (ع) کی طرح دنیا کے بدترین افراد ( ٹرمپ اور نیتن یاھو ) کے ھاتھوں جام شہادت نوش کیا لیکن ظالموں کے سامنے سر نہیں جھکایا ۔۔
موت کو شہد سے بھی زیادہ شیریں سمجھنے والے اے فرزند علی ابن ابیطالب آپکو سلام ۔۔۔
غزہ کا ایک ایک شہید گواہی دے گا جب پوری امت نے سر تسلیم کرلیا تھا تو تب بھی آپ تنہاء کھڑے رھے اور مظلوم کی نصرت کرتے رھے ۔
آپ نے اپنے مولا و آقا علی ابن ابیطالب کی طرح ھمیشہ “ ظالموں کی مخالفت کی اور مظلوموں کے مدد گار رھے “
خدا حافظ اے فرزند زھرا (س) خدا حافظ











Photos from IdeoLogical Ahmedpur East's post 20/02/2026

حضرات ایک ضروری اعلان سماعت فرمائیں
محمد دلشاد کمبوہ کا بھائی محمد ساجد کمبوہ (لکی جوس کارنر اینڈ فوڈ پوائنٹ والے) با رضائے الٰہی سےوفات پاگئے ہیں ۔
جن کی نماز جنازہ 21 فروری بعد نماز ظہر 2:30 بجے جنازہ گاہ معصوم شاھ(سکھیل روڈ) میں ادا کی جائے گی۔
نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔











19/02/2026

احمد پور شرقیہ سمیت ملک بھر کے تمام بینک رمضان المبارک کے مہینے میں
سوموار تاجمعرات: صبح9تادوپہر2بجے
جمعہ: صبحِ9بجےتا12:30بجے
بغیر کسی وقفہ کے کھلے رہیں گے.











19/02/2026

احمدپور شرقیہ: واپڈا ملازمین کی مبینہ۔غفلت کےباعث نوجوان جان کی بازی ہارگیا۔اطلاعات کےمطابق گیارہ ہزار کےوی لائن کی مرمت کے دوران ایک پرائیویٹ شخص محمد عدنان کو بغیر حفاظتی آلات کام پر لگایا گیا۔ دورانِ کام اچانک کرنٹ لگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔گرڈاسٹیشن انچارج رانا جاوید کے مطابق کام پرمٹ لے کر کیا جا رہا تھا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پرمٹ کے دوران لائن میں بجلی کیسے آئی؟ کیا یہ ملازمین کی غفلت تھی یا گرڈ انتظامیہ کی لاپرواہی؟
متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔











Want your business to be the top-listed Government Service in Ahmadpur East?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Ahmedpur East
Ahmadpur East