03/05/2026
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ جناب عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر آج بروز اتوار اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے ضلع نوشہرہ کے ڈی ایس پیز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس، محکمہ مائنز اینڈ منرلز کے انسپکٹرز، تحصیل جہانگیرہ کے ریونیو اہلکاروں اور مقامی پولیس کے ہمراہ جبی، مندوری اور نظام پور کے علاقوں میں غیر قانونی سونے کی کان کنی کے خلاف کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران 02 ایکسکیویٹرز قبضے میں لے لیے گئے۔ کان کنی کے لیے قائم عارضی رہائشی خیموں کو ایکسکیویٹرز کی مدد سے مسمار کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی کان کنی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری رہے گا اور اس نوعیت کی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
30/04/2026
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا اور حکومتی اوقات کار پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔
چیکنگ کے دوران مختلف دکانوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ خلاف ورزی پر ایک دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ اوقات کی پابندی کریں اور رات 8 بجے دکانیں بند کرنا یقینی بنائیں، بصورت دیگر کارروائی جاری رہے گی۔
24/04/2026
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ کی ہدایت پر تحصیلدار جہانگیرہ گوہر علی نے اکوڑہ خٹک بازار کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران بیشتر دکانیں بند پائی گئیں، جبکہ چند کھلی دکانوں کو موقع پر بند کروا دیا گیا۔ دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ لاک ڈاؤن کے مقررہ اوقات کی مکمل پابندی کریں۔
اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر کو بھی آگاہ کیا گیا کہ وہ حکومتی احکامات پر من و عن عمل کرتے ہوئے رات 8 بجے تمام دکانیں بند کروانے کو یقینی بنائیں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکے۔
21/04/2026
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے جہانگیرہ بازار کا دورہ کر کے حکومتی اوقات کار پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔
چیکنگ کے دوران خلاف ورزی پر ایک بیکری کو سیل کر دیا گیا۔
تاجروں کو ہدایت کی گئی کہ مقررہ وقت کی پابندی کریں، بصورت دیگر کارروائی جاری رہے گی۔
17/04/2026
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے اکوڑہ خٹک بازار کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران بیشتر دکانیں بند پائی گئیں۔اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر کو آگاہ کیا گیا کہ حکومتی احکامات پر من و عن عمل کرتے ہوئے رات 8 بجے تمام دکانیں بند کرنا یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں تاجروں سے اپیل کی گئی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکے۔
17/04/2026
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے ٹی ایم اے آفس اکوڑہ خٹک میں قائم افغان مہاجرین رجسٹریشن سنٹر کا دورہ کیا.
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے افغان مہاجرین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ مسائل کے حل کو یقینی بنایا جا سکے۔
16/04/2026
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے جاری انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ادم زئی کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کی اور ڈور ٹو ڈور وال چاکنگ کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر پولیو ٹیموں کے پاس موجود ویکسین، ٹیلی شیٹس اور دیگر ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پولیو سے انکار کرنے والے بچوں کو موقع پر پولیو کے قطرے بھی پلائے اور ریفیوزل کیسز کے حوالے سے ٹیموں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
16/04/2026
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے اکوڑہ خٹک میں واقع سنٹینیل ماڈل ہائی سکول کے امتحانی ہال کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران سیکیورٹی انتظامات، سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت، امتحانی عملے کی حاضری اور طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے اساتذہ اور طلباء کو ہدایت کی کہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں اور امتحانی عمل کو شفاف اور منظم بنانے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ طلباء کو محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔
15/04/2026
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے جاری انسدادِ پولیو مہم کے دوران اکوڑہ خٹک اور مصری بانڈہ کے علاقوں میں پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کی اور ڈور ٹو ڈور وال چاکنگ کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر پولیو ٹیموں کے ویکسین، ٹیلی شیٹس اور دیگر ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ ریفیوزل کیسز کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔