21/05/2026
SDPO Akora Circle
Akora Circle Nowshera KPK Official page
21/05/2026
06/05/2026
*دفتر تعلقات عامہ، ضلع نوشہرہ پولیس*
*مورخہ: 06 مئی 2026*
*پریس ریلیز*
*جرائم پیشہ افراد کے خلاف تھانہ مصری بانڈہ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک ٹارگٹڈ آپریشن*
*قتل و اقدام قتل میں مطلوب 02 مجرمان اشتہاری گرفتار، چوری و منشیات میں ملوث ملزم بھی پکڑا گیا*
*02 کلاشنکوف برآمد، غیر قانونی رہائش پذیر افراد کے کوائف چیک، مشتبہ افراد کی چھان بین،
*تفصیلات کے مطابق:* *ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ کی ہدایات پر،*
*عدنان اعظم خان ایس ڈی پی او اکوڑہ خٹک سرکل* کی براہ راست نگرانی میں *عادل سید ایس ایچ او تھانہ مصری بانڈہ* و ٹیم نے قتل جیسے سنگین جرائم میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔
*دوران آپریشن:*
*1. قتل کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری گرفتار:*
- *فضل واحد ولد وفادار ساکن مغلکی* - مقدمہ 280 مورخہ 03.07.2023 جرم 302/34 تھانہ مصری بانڈہ
- *بلال ولد حبیب الرحمن ساکن عزیز آباد* - مقدمہ 518 مورخہ 23.11.2023 جرم 302/34 تھانہ مصری بانڈہ
کارروائی کے دوران *کرایہ کے مکانات میں مقیم رہائشیوں کے کوائف چیک* کیے گئے اور *غیر قانونی اسلحہ 02 عدد کلاشنکوف* بھی برآمد کی گئیں۔ *مشتبہ افراد* کو حراست میں لے کر چھان بین کی گئی۔
تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ* نے کہا کہ *"قتل، چوری اور منشیات جیسے جرائم میں ملوث افراد کے لیے ضلع نوشہرہ میں کوئی جگہ نہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک ٹارگٹڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔"*
05/05/2026
*دفتر تعلقات عامہ، ضلع نوشہرہ پولیس*
*مورخہ: 04 مئی 2026*
*پریس ریلیز*
*تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف پہاڑی علاقہ ملی خیل میں ٹارگٹڈ آپریشن*
*20 کلو 300 گرام چرس، 2 کلو 580 گرام آئس، 550 گرام ہیروئن اور غیر قانونی اسلحہ برآمد*
*ڈرگ مافیا کے ارکان حراست میں - مقدمات درج، تفتیش شروع*
*نوشہرہ:* ضلعی پولیس سربراہ *احمد شاہ* کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے *تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس* نے دور دراز پہاڑی علاقہ *ملی خیل بالا و پایان* میں *سرچ اینڈ سٹرائیک ٹارگٹڈ آپریشن* کا انعقاد کیا۔
*عدنان اعظم خان ایس ڈی پی او اکوڑہ خٹک سرکل* کی براہ راست نگرانی میں *اشفاق احمد ایس ایچ او تھانہ اکوڑہ خٹک* کی قیادت میں کیے گئے اس آپریشن میں *ضلعی پولیس، آر آر ایف، ایلیٹ فورس* کے دستوں بشمول دیگر *قانون نافذ کرنے والے اداروں* کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
*آپریشن کی تفصیلات:* دوران سرچ پولیس نے *ڈرگ مافیا کے ارکان* کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔
*برآمدگی:*
1. *چرس:* 20 کلو 300 گرام
2. *آئس:* 2 کلو 580 گرام
3. *ہیروئن:* 550 گرام
4. *پستول:* 03 عدد بمعہ 20 کارتوس
5. *بندوق 12 بور:* 02 عدد بمعہ 10 کارتوس
برآمد شدہ منشیات و اسلحہ قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*پیغام:*
سماج دشمن عناصر کے لیے واضح پیغام ہے کہ *نوشہرہ پولیس ہر قسم کے حالات سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔* منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے لیے نوشہرہ کی سرزمین تنگ کر دی جائے گی۔
30/04/2026
*دفتر تعلقات عامہ، ضلع نوشہرہ پولیس*
*مورخہ: 30 اپریل 2026*
*پریس ریلیز*
*تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس اور بدنامِ زمانہ ریکارڈ یافتہ ڈرگ ڈیلر کے مابین فائرنگ کا تبادلہ*
*ڈرگ ڈیلر زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد، ہسپتال منتقل، مقدمہ درج*
*تفصیلات کے مطابق:* ایس ایچ او تھانہ اکوڑہ خٹک اشفاق احمد معمول کے گشت پر تھے کہ مخبرِ خاص نے اطلاع دی کہ بدنامِ زمانہ ڈرگ سیلر *تاج محمد ولد گل مالک ساکن ڈھیری خٹک جہانگیرہ* بمقام *میرہ آدم زئی خوڑ* منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں مصروفِ عمل ہے۔
اطلاع کو مصدقہ جان کر ایس ایچ او اشفاق احمد بمعہ پولیس نفری فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا۔ ڈرگ ڈیلر نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اپنی جائز گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس نے حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی کارروائی کی۔ خوش قسمتی سے پولیس ٹیم فائرنگ سے محفوظ رہی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم *تاج محمد* ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو کر گر پڑا جسے موقع پر ہی دھر لیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی *عدنان اعظم خان ایس ڈی پی او اکوڑہ خٹک سرکل* فوری طور پر بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور پورے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمی ڈرگ ڈیلر کے قبضہ سے *واردات میں زیرِ استعمال اسلحہ * برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر بغرضِ علاج و معالجہ *قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ* منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے پولیس نگرانی میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
*پولیس ریکارڈ کے مطابق*
علت 81 جرم 15AA
علت 292 جرم 381A
علت 45 جرم 9DCNSA
علت 333 جرم 15AA
علت 285 جرم 11ACNSA
علت 1385 جرم 11BCNSA
علت 1494 جرم 11BCNSA
علت 296 جرم 11BCNSA
علت 1470جرم 15AA
علت 638 جرم 9DCNSA
علت 1177 جرم 9DCNSA
علت 852 جرم 9DCNSA
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملزم کے دیگر سہولت کاروں اور نیٹ ورک کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
30/04/2026
*دفتر تعلقات عامہ، ضلع نوشہرہ پولیس*
*مورخہ: 29 اپریل 2026*
*پریس ریلیز*
*نو تعینات ایس ڈی پی او اکوڑہ خٹک سرکل عدنان اعظم خان کی زیر صدارت تعارفی میٹنگ*
*موجودہ سکیورٹی صورتحال اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے اہم ہدایات جاری*
*"اچھے کام کر کے عوام کی تائید حاصل کرنی ہے" - ایس ڈی پی او اکوڑہ*
*تفصیلات:*
*ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ* کی ہدایات کی روشنی میں نو تعینات *ایس ڈی پی او اکوڑہ خٹک سرکل عدنان اعظم خان* نے سرکل کے تھانہ جات کے ایس ایچ اوز، بیٹ افسران، انچارج چوکیات، محرر سٹاف اور ڈی ایس بی سٹاف کے ساتھ تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا۔
میٹنگ میں موجودہ سکیورٹی صورتحال، عوام کی جان و مال، عزت و آبرو کے تحفظ جیسے اہم امور زیر بحث لائے گئے۔ ایس ڈی پی او نے تمام افسران کو پیشہ ورانہ فرائض ایمانداری سے سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔
*ایس ڈی پی او عدنان اعظم خان* نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:
*"ہم نے اچھے کام کر کے عوام کی تائید حاصل کرنی ہے اور ایسے افعال سرانجام دینے ہیں جو محکمہ پولیس کے لیے نیک نامی کا باعث بنیں۔ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔"*
انہوں نے مزید کہا کہ *"کارِ سرکار میں غفلت برتنے والے افسران و اہلکار اپنا قبلہ درست کر لیں۔ فرائض میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔"*
میٹنگ کے آخر میں ایس ڈی پی او نے تمام شرکاء کو ہدایت کی کہ جرائم کی بیخ کنی، منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں تیز کی جائیں۔
23/04/2026
*ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ کی ہدایات پر ،*
*اختر نصیر خان ایس ڈی پی او اکوڑہ خٹک سرکل کی براہ راست نگرانی میں،نیاز محمد جدون نے انتہائی مطلوب مقدمہ 499/26میں مجرم اشتہاری سلمان خالق ولد فضل خالق ساکن نظام پور کو گرفتار کرلیا۔*
23/04/2026
*دفتر تعلقات عامہ، ضلع نوشہرہ پولیس*
*مورخہ: 22اپریل 2026*
*پریس ریلیز*
*تھانہ مصری بانڈہ پولیس کی بروقت اور اہم کارروائی*
*شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرتے وقت بندوق بے قابو ہوکر باراتیوں کو زخمی کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار*
*تفصیلات:*
مجروح مسمی فضل وہاب ولد گلریز ساکن اسلام آباد کورونہ نے پولیس کو رپورٹ درج کروائی کہ شادی کی خوشی میں ملزم *نمیر* اپنی 12 بور بندوق سے ہوائی فائرنگ کر رہا تھا۔ اسی دوران بندوق بے قابو ہو کر چل گئی جس کی فائرنگ سے وہ خود معہ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
رپورٹ موصول ہوتے ہی تھانہ مصری بانڈہ میں فوری مقدمہ درج کیا گیا۔
ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او اکوڑہ خٹک سرکل اختر نصیر خان کی نگرانی میں، ایس ایچ او تھانہ مصری بانڈہ ہدایت شاہ مع ٹیم کو ملزم کی فوری گرفتاری اور اسلحہ کی برآمدگی کا ٹاسک سونپا۔
پولیس ٹیم نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم *نمیر* کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی نشاندہی پر آلہ ضرر *12 بور بندوق* بھی برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔
*ضلعی پولیس سربراہ کا پیغام:*
*"ہوائی فائرنگ ایک خطرناک اور جان لیوا عمل ہے جو کسی بھی بے گناہ کی جان لے سکتا ہے۔ خوشیاں منانے کا یہ طریقہ قابل قبول نہیں۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔"*
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ سے گریز کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
*مزید تفتیش جاری ہے۔*
11/04/2026
*نوشہرہ (پی آر او)*
*مورخہ: 11 اپریل 2026*
* تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس کی نوسر باز گروہ کے خلاف اہم و کامیاب کارروائی، غیر قانونی مقیم افغانیوں سے سرکاری اداروں کے نام پر رقم بٹورنے والے 02 ملزمان گرفتار،
*تفصیلات:*
مسمی حکمت یار ولد حاجی میر عالم ساکن افغانستان حال خوشحال گڑھ اکوڑہ نے تھانہ اکوڑہ خٹک میں رپورٹ درج کروائی کہ میں اکوڑہ میں رہائش پذیر ہوں۔ گزشتہ رات میرے گھر احمد ولد قابل شاہ، مدثر ولد محمد علی اور اختر رسول ولد عطاء رسول ساکنان اکوڑہ آئے اور پولیس کے نام پر مجھ سے رقم لی اور کہا کہ پولیس تمہیں کچھ نہیں کہے گی۔
رپورٹ پر فوری طور پر نامزد ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اختر نصیر خان ایس ڈی پی او اکوڑہ سرکل کی براہ راست نگرانی میں نیاز محمد جدون ایس ایچ او کو نامزد ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا۔
پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گروہ کے 02 ارکان کو گرفتار کر لیا، جبکہ تیسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے جس کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔
*ایس ڈی پی او اکوڑہ سرکل کا پیغام:*
اختر نصیر خان نے افغانی بھائیوں کو پیغام دیا ہے کہ کسی کے دھوکے میں نہ آئیں۔ آپ کی رضاکارانہ طور پر واپسی ہی بہترین حل ہے۔ کوئی بھی شخص سرکاری اداروں کے نام پر رقم کا مطالبہ کرے تو فوری طور پر مقامی تھانے کو اطلاع دیں۔ نوشہرہ پولیس آپ کے تحفظ کے لیے موجود ہے۔
تھانہ مصری بانڈہ کے راہزنی کیس کے بارے میںSDPOاکوڑہ سرکل جناب اخترنصیرDSPبریفنگ دے رہے ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
0923-561587
Akora Khattak
56158
