Assistant Commissioner Khanpur-Alipur

Directions

Assistant Commissioner Khanpur-Alipur Assistant Commissioner Alipur

Visit of the Honourable Chief Justice, Lahore High Court, to AlipurThe Honourable Chief Justice, Lahore High Court, visi...
20/10/2026

Visit of the Honourable Chief Justice, Lahore High Court, to Alipur

The Honourable Chief Justice, Lahore High Court, visited Tehsil Alipur for the inauguration of the newly established Judicial Complex. The visit marked an important milestone in strengthening judicial infrastructure and facilitating access to justice.

The Assistant Commissioner, Alipur, under the guidance of Deputy commissioner Muzaffargarh , supervised the overall administrative arrangements and coordination to ensure the smooth and successful conduct of the visit.

اسسٹنٹ کمشنر علی پور علی سمیر کا ماڈل بازار کے بیوٹیفیکیشن منصوبے کا تفصیلی معائنہڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی ہدایات کی روشنی ...
22/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر علی پور علی سمیر کا ماڈل بازار کے بیوٹیفیکیشن منصوبے کا تفصیلی معائنہ

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر علی پور علی سمیر نے آج ماڈل بازار علی پور میں جاری تزئین و آرائش و بیوٹیفیکیشن منصوبے کا تفصیلی دورہ اور معائنہ کیا۔

دورانِ دورہ اسسٹنٹ کمشنر نے منصوبے پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور کنٹریکٹر، ضلعی کونسل کی ٹیم اور واپڈا حکام سے منصوبے کے مختلف پہلوؤں، جاری تعمیراتی کام، بجلی کی تنصیبات، انفراسٹرکچر اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور کنٹریکٹر کو کام کے معیار، بروقت تکمیل، صفائی ستھرائی، خوبصورتی اور عوامی سہولیات کو خصوصی طور پر مدنظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

واپڈا ٹیم کو بجلی کی تنصیبات اور متعلقہ امور کو منصوبے کے ڈیزائن اور تعمیراتی کام کے ساتھ مؤثر انداز میں ہم آہنگ کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ ضلعی کونسل کی ٹیم اور کنٹریکٹر کو باہمی رابطے کے ذریعے کام میں غیر ضروری تاخیر سے بچنے اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ ماڈل بازار کی تزئین و آرائش کا مقصد شہریوں کو بہتر، صاف ستھرا، منظم اور خوبصورت ماحول فراہم کرنا ہے، جس کے لیے منصوبے کے معیار اور رفتار پر مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی۔







ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائیڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر علی پ...
21/09/2026

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر علی پور علی سمیر کی زیرِ نگرانی محکمہ انہار کی جانب سے تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی۔

کارروائی کے دوران ہیوی مشینری کے ذریعے سرکاری اراضی اور متعلقہ مقامات پر قائم ناجائز تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا، جبکہ موقع پر موجود متعلقہ عملہ کو سرکاری اراضی واگزار کروانے اور تجاوزات کے دوبارہ قیام کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی پور نے متعلقہ افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ سرکاری اراضی پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی تعمیرات یا تجاوزات کو برداشت نہ کیا جائے اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کو بلاامتیاز اور قانون کے مطابق جاری رکھا جائے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ عوامی سہولت، سرکاری املاک کے تحفظ، راستوں کی کشادگی اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ تجاوزات قائم کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

#مظفرگڑھ

اسسٹنٹ کمشنر علی پور سمیر علی اور ایم پی اے PP-275 محمد نواب خان گوپانگ کے زیرِ نگرانی عوام تک حکومتی پٹرول ریلیف کی فرا...
18/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر علی پور سمیر علی اور ایم پی اے PP-275 محمد نواب خان گوپانگ کے زیرِ نگرانی عوام تک حکومتی پٹرول ریلیف کی فراہمی و آگاہی مہم

حکومتی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر علی پور سمیر علی نے تحصیل علی پور میں مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور حکومتی پٹرول ریلیف اسکیم کے تحت رجسٹریشن کے عمل، اہل شہریوں کو سبسڈی شدہ پٹرول کی فراہمی اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر پٹرول پمپس پر قائم ہیلپ ڈیسک اور رجسٹریشن کاؤنٹرز کا معائنہ کیا گیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ اہل شہریوں کی رجسٹریشن کا عمل سہل، شفاف اور بروقت بنایا جائے، جبکہ حکومتی ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ یا غیر ضروری تاخیر نہ ہونے دی جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود شہریوں کو رجسٹریشن کے طریقہ کار، اہلیت کے معیار اور پٹرول ریلیف کے حصول کے طریقہ کار سے آگاہ کیا اور متعلقہ افسران و پٹرول پمپ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کی رہنمائی کے لیے مؤثر آگاہی اور معاونت کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

حکومتی پٹرول ریلیف اسکیم کا مقصد اہل شہریوں کو بروقت اور شفاف انداز میں ریلیف کی فراہمی اور عوامی مشکلات میں کمی لانا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اسکیم پر عملدرآمد کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر علی پور علی سمیر کا گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج علی پور کا دورہ، تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ اور شجر...
18/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر علی پور علی سمیر کا گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج علی پور کا دورہ، تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ اور شجرکاری مہم کا افتتاح

اسسٹنٹ کمشنر علی پور علی سمیر نے گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج علی پور کا دورہ اور تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر کالج انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی سرگرمیوں، طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی ستھرائی، کلاس رومز، گراؤنڈز اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کالج کے مختلف شعبہ جات اور سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے تعلیمی ماحول، صفائی کے انتظامات اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ کالج انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی بروقت بہتری کو یقینی بنایا جائے۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر علی پور نے شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر کالج انتظامیہ اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے تعاون سے کالج کے احاطہ میں 200 پودے لگائے گئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے صاف، سرسبز اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔ تعلیمی اداروں میں شجرکاری کو فروغ دے کر طلبہ میں ماحولیاتی تحفظ اور درختوں کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جا سکتا ہے۔

کالج انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ لگائے گئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال، پانی کی فراہمی اور حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شجرکاری مہم کے ثمرات دیرپا بنیادوں پر حاصل کیے جا سکیں۔

صاف، سرسبز اور صحت مند علی پور کے لیے شجرکاری کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔








17/09/2026

PM Fuel Relief Scheme
Alipur, District Muzaffargarh

اسسٹنٹ کمشنر علی پور کا مختلف پیٹرول پمپس کا دورہاسسٹنٹ کمشنر علی پور نے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کرتے ہوئے وزیراعظم فی...
16/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر علی پور کا مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر علی پور نے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کرتے ہوئے وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت عوام کو سبسڈی شدہ پیٹرول کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر پیٹرول کی دستیابی، تقسیم کے طریقہ کار اور عوامی سہولیات کا معائنہ کیا گیا۔ عوام کی رہنمائی اور سہولت کے لیے مختلف مقامات پر ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے اور متعلقہ اہلکاروں کی ڈیوٹیاں تفویض کی گئیں تاکہ شہریوں کو اسکیم کے طریقہ کار، اہلیت اور حصولِ ریلیف کے حوالے سے بروقت رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ انتظامیہ اور پیٹرول پمپس انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ حکومت کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق شفاف، منصفانہ اور بروقت بنیادوں پر سبسڈی شدہ پیٹرول عوام کو فراہم کیا جائے اور کسی بھی شہری کو غیر ضروری دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے ثمرات عوام تک مؤثر اور شفاف انداز میں پہنچانے کے لیے فیلڈ میں مسلسل نگرانی اور چیکنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

Address

Alipur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Khanpur-Alipur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Nearby government services