عوامی اتحاد 59/ ای بی عارف والا

عوامی اتحاد 59/ ای بی عارف والا

Share

عوام کی آواز

21/04/2025

اسرائیل تیرے وجود پر لعنت اور تیرے حمایت کرنے والوں پر بھی لعنت، ان شاء اللہ تیرا عبرت ناک انجام قریب ہے۔

30/03/2025

عیدالفطر: ایمان، یکجہتی اور مظلوموں کی حمایت کا پیغام!
عیدالفطر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور کرم کا دن ہے، جب ہمیں رمضان المبارک کے روزوں اور عبادات کا انعام عطا کیا جاتا ہے۔ یہ دن تقویٰ، شکرگزاری اور امت کے اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
عوامی اتحاد پارٹی اس بابرکت موقع پر تمام مظلوم مسلمانوں، بالخصوص فلسطین میں، اپنی مکمل یکجہتی کا اعلان کرتی ہے۔ قرآن مجید ہمیں سکھاتا ہے کہ
وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ سورة المائدة:2
(اور نیکی اور تقویٰ میں ایک دوسرے کا ساتھ دو اور گناہ اور زیادتی میں تعاون نہ کرو۔)
یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ہر مظلوم کا ساتھ دیں اور ان کے حق میں آواز بلند کریں۔ عید الفطر کا یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ خوشیوں میں دوسروں کو شریک کرنا اور دکھوں کا مداوا کرنا اسلام کی اصل تعلیمات میں شامل ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ فلسطین، کشمیر، روہنگیا اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے دکھوں کو کم کرے اور انہیں انصاف عطا کرے۔ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں ایک ایسی امت بنائے جو متحد ہو اور ظلم کے خلاف کھڑی ہو۔
عوامی اتحاد پارٹی عہد کرتی ہے کہ ہم ہر مظلوم کی حمایت جاری رکھیں گے، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی خطے میں ہوں۔ ہم قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں انصاف، امن اور بھائی چارے کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
آئیے اس عید پر دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ایمان کے راستے پر مضبوطی سے چلنے کی توفیق دے اور ہمیں اتحاد و یکجہتی کا پیغام عام کرنے کا ذریعہ بنائے۔
تمام مسلمانوں کوعوامی اتحادپارٹی کی طرف سے عیدمبارک

03/02/2025

قاتلانہ حملہ
چک نمبر59/ای بی عارف والا کی معروف و مشہورسیاسی وسماجی شخصیت رانا حیدر سلطان پر رات 10:16بجے نزد جاز ٹاورکے قریب چار اشخاص نے رات کو قتل کرنے کی کوشش کی لیکن اللہ تعالی کہ فضل و کرم سے وہ اس حملہ میں محفوظ رہے اور ایک ملزم ہتھیار سمیت گرفتارکرلیاگیاہے۔

01/10/2024

الحمدللہ !
عوامی اتحاد پارٹی 59 ای بی عارف والا کا ایک اور مثالی قدم گاؤں کی چند بند پلیاں کھلوا دی گئیں جو کہ کافی عرصہ سے بندپڑی تھیں جس سے لوگوں کو گزرنے میں بہت مشکلات پیش آ رہی تھیں۔عوام کے اس درینہ مسئلہ کو اللہ کے فضل و کرم سے حل کروادیا گیا ہے ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں ۔
ہم گاؤں والوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اپنے حقوق کے لیے خود جدوجھد کریں آخر کب تک ہم دوسروں کے سہارے بے حس پڑے رہیں گے.
ہم تمام گاؤں والوں سے یہ التماس کرتے ہیں کہ عوامی اتحاد پارٹی 59ای بی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم سب مل کر گاؤں کو ایک مثالی گاؤں بناسکیں.
جب ہم کسی دوسرے ملک میں جاتے ہیں تو صفائی ستھرائی کا کافی خیال رکھتے ہیں ہم اگر دوسرے ممالک میں جاکر صفائی کا خیال رکھ سکتے ہیں تو اپنے ملک میں کیوں نہیں؟

20/09/2024

اور ایسے لوگوں سے بالکل کنارہ کش رہیں جنہوں نے اپنے دین کو کھیل تماشہ بنا رکھا ہے اور دنیاوی زندگی نے انھیں دھوکا میں ڈال رکھا ہے اور اس قرآن کے ذریعے سے نصیحت بھی کرتے رہیں تاکہ کوئی شخص اپنے کردار کے سبب ( اس طرح ) نہ پھنس جائے کہ کوئی غیر اللہ اس کا نہ مددگار ہو اور نہ سفارشی اور یہ کیفیت ہو کہ اگر دنیا بھر کا معاوضہ بھی دے ڈالے تب بھی اس سے نہ لیا جائے ایسے ہی ہیں کہ اپنے کردار کے سبب پھنس گئے ، اپنے کفر کے سبب ان کے لئے نہایت تیز گرم پانی پینے کے لئے ہوگا اور دردناک سزا ہوگی۔القرآن

11/09/2024

الحمدللہ !
عوامی اتحاد پارٹی 59/ای بی عارف والا کی بھرپور کوششوں اور گاؤں والوں کی دعاؤں اور محبت سے 59/ای بی کے مین داخلی راستے سے%70 صفائی کا کام مکمل ہوچکا ہے باقی کام بھی ان شاء اللہ جلد مکمل ہوجائے گا۔ عوامی اتحاد پارٹی 59/ای بی عارف والا کا کام گاؤں کو خوشحال بنانا ہے۔ اہل علاقہ سے یہ درخواست بھی کی جاتی ہے کہ یہاں کوڑا پھینکنے سے گریز کریں اگر کوئی کوڑا پھینکتا ہے تو اسے روکیں ۔گاؤں کی خوشحالی برقرار رکھنا سب گاؤں والوں کی ذمہ داری ہے۔ کیونکہ عوامی اتحاد پارٹی 59/ای بی عوام کی اپنی پارٹی ہے، ہم اپنی پوری جدوجہد صرف اپنی عوام کے لیے کررہے ہیں اگر عوام ہمارے ساتھ تعاون کر تی ہے تو ہم بھی ان شاء اللہ گاؤں کی خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

07/09/2024

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الحمد للہ !
عوامی اتحاد پارٹی 59/ای بی عارفوالا کے چھوٹے چھوٹے کام جو کہ 59/ای بی کے فلاحی کام ہیں جیساکہ 59/ای بی کی داخلی مین شاہراہ سے کوڑا اٹھوانا ،گاؤں کے اندر مختلف جگہوں پر محلے کی رکاوٹ دورکرتے ہوئے پلییاں بنوائیں۔ عوامی اتحاد پارٹی 59/ای بی ، عوامی حمایت اور اپنی مدد آپ کے تحت مختلف فلاحی کام کروارہی ہے ،ان شاءاللہ ! آگے بھی کام جاری وساری رہےگا۔عوامی اتحاد پارٹی 59/ای بی خالصتاً 59/ای بی کی عوام کی پارٹی ہے ۔
ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے کاموں کو دیکھتے ہوئے دوسری پارٹیوں کے مقامی سیاسی نمائندوں نے بھی مختلف جگہوں پر آپس میں بات چیت کی کہ ہم بھی عوامی اتحاد کی طرح گاؤں کے مختلف فلاحی کام کریں گے۔
ہمیں ! اس بات کی خوشی ہے کہ عوامی اتحاد پارٹی 59/ای بی کے اچھے اور نیک نیتی سے 59/ای بی کی باشعور عوام اور سیاسی نمائندوں کو یہ باور ہوچکا ہے کہ اگر ووٹ لینا ہے اور اپنی برسوں پرانی سیاست کو برقرار رکھناہے تو 59/ای بی کے فلاحی اور معاشرتی مسائل کو بے لوث حل کرنے پڑیں گے۔

07/09/2024

Surat No. 5 Ayat NO. 8
اے ایمان والو ! ایسے بن جاؤ کہ اللہ ( کے احکام کی پابندی ) کے لیے ہر وقت تیار ہو ، ( اور ) انصاف کی گواہی دینے والے ہو ۔ اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم ناانصافی کرو ۔ انصاف سے کام لو ، یہی طریقہ تقوی سے قریب تر ہے ۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو ۔ اللہ یقینا تمہارے تمام کاموں سے پوری طرح باخبر ہے ۔

05/09/2024

تمام اہل اسلام کو ماہ ربیع الاول مبارک ہو
آئیں عہد کریں کہ اس ماہ ربیع الاول میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی بھرپور کوشش کریں گے انشاءاللہ

31/08/2024

الحمدللہ دوبارہ سے نوجوانوں کی محنت سے کافی بحث اور مباحثہ کے بعدبلدیہ عملے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم روز تھوڑا تھوڑا کچرہ اٹھا کر لے جائیں گے اور آپ کا 59 ای بی روڈ صاف کر دیں گے
انشاءاللہ

31/08/2024

"بسم اللہ الرحمن الرحیم "
الحمدللہ! عوامی اتحاد پارٹی 59 ای بی عارف والا کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 59 ای بی مین روڈ جو کچرہ کنڈ ی کا منظر پیش کر رہا تھا اس کو صاف کروانے کے لیے بھرپور محنت کی نوجوانوں کی انتھک کوششوں سے بلدیہ کا عملہ صفائی کے لیے پہنچا،کچرا اٹھانے کی کوشش کی لیکن تھوڑی دیر صفائی کرنے کے بعد 59 ای بی کے چند لوگوں کا گروہ جو کہ عرصہ دراز سے 59 ای بی کے مستقبل سے کھیلتا رہا ہے انہوں نے اپنی سیاست بچانے کے لیے بلدیہ کے صفائی کے کام کو رکوا دیا بلدیہ کا عملہ یہ کہہ کر چلا گیا کہ "ہمارے پاس مزید پٹرول نہیں ہے" لیکن ان لوگوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے تھے جو ماضی سے لے کر اب تک نہ کچھ اچھا کرتے ہیں اور نہ کچھ اچھا کرنے دیتے ہیں اچھائی کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں اور صرف سیاست دان اپنی انا کی خاطر رکاوٹ پیدا کرتے ہیں۔ہماری دعا ہے اللہ پاک ان کو ہدایت عطا فرمائے آمین۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Arifwala?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Chak No 59/EB
Arifwala
57450