21/02/2025
تمام محبین جو شامل ہو سکتے ہیں شامل ہو کر حضور اکرم ﷺ سے اپنی محبتوں کا اظہار کریں
تاجدارِ ختم نبوتﷺ زندہ باد
انشاءاللہ ختم نبوت ﷺ کانفرس پنڈسلطانی 23 فروری
Land of Sufi Saints
" آستانہ عالیہ نُوریہ چُورہ شریف بہتی ندی کے کنارے سنگلاخ چٹانوں پر میرے مُرشد حضرت باوا جی رحمۃاللہ علیہ کا مسکن ہے۔جو راولپنڈی کوہاٹ لائن پر راولپنڈی سے 108 کلومیٹر،کوہاٹ سے 80 کلومیٹر اور اٹک سے 50 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
21/02/2025
تمام محبین جو شامل ہو سکتے ہیں شامل ہو کر حضور اکرم ﷺ سے اپنی محبتوں کا اظہار کریں
تاجدارِ ختم نبوتﷺ زندہ باد
انشاءاللہ ختم نبوت ﷺ کانفرس پنڈسلطانی 23 فروری
21/02/2025
ماشاء الله
29/02/2024
عیداں تے شبراتاں آئیاں لوگ گھراں نوں آئے
او نہیں آئے محمد بخشا جہڑے آپ ہتھی دفنائے۔
جناب حضور پیر سید محمد منظور آصف طاہر گیلانی بادشاہ جی 😢
اللہ تعالیٰ اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی علیہ وآلہ وسلم کے صدقے میرے مرشد کریم کے درجات بلند فرمائے ۔آمین🤲♥️
26/01/2024
اناللہ واناالیہ راجعون
تاجدار چورہ شریف پیر سید سعادت علی شاہ صاحب کے دادا جان حضرت پیر سید محمد نور بادشاہ صاحب رحمتہ علیہ کے خلیفہ مجاز محمد کرامت حسین المعروف سائیں مسکین صاحب دار فانی سے کوچ کر گئے
چھ نسلوں کے ساتھ وفا کا باب آج اختتام کو پہنچا
اللہ پاک کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے
20/09/2023
16/08/2023
1946 میں شائع کیا گیا ایک اشتہار جس میں اکابرین مشائخ اہل سنت و جماعت رحمہم اللہ کی طرف سے مسلم لیگ کی بھرپور حمایت کی اپیل کی گئی۔ اس میں چورہ شریف کا نام بھی موجود ہے۔ چورہ شریف کے تمام مشائخ رحمہم اللہ نے تحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جن میں میرے پڑدادا حضرت پیر سید محمد معصوم بادشاہ چوراہی نقشبندی رحمہ اللہ ممتاز تھے۔ آپ نے مسلم لیگ ضلع اٹک (جو کہ اس وقت کیمبل پور تھا) کے صدر کی حیثیت سے تحریک پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح رحمہ اللہ کے شانہ بشانہ بھرپور حصہ لیا اور تمام مسلمانوں کو گھر گھر جا کر مسلم لیگ کی حمایت کیلئے تبلیغ کی۔
30/08/2022
حضرت بابا جی سید فقیر محمد چوراہی نقشبندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ: 29 محرم عرس پاک سب کو بہت بہت مبارک
حضرت باباجی سید فقیر محمد چوراہی نقشبندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سلسلہ نقشبندیہ کے جلیل القدر بزرگ ہیں آپ زہد و ورع اور ریاضت میں درجہ کمال پر فائز تھے بلا شبہ ریاضت و مجاہدہ میں یکتائے زمانہ تھے ۔
ولادت باسعادت: حضرت بابا جی سید فقیر محمد چوراہی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ولادت باسعادت چورہ شریف ضلع کیمبل پور میں ہوئی آپ کے والد ماجد کا نام حضرت سید نور محمد تیراہی تھا جو زہد و ورع اور ارشادِ طریقت میں باکمال تھے شیخ کامل اور ولی اللہ تھے ۔ کہا جاتا ہے کہ جب آپ کی ولادت باسعادت ہوئی تو اس وقت آپ کے جد امجد حضرت خواجہ سید فیض اللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ باحیات تھے آپ کی ولادت کی خبر سن کر فرمایا کہ بچے کو میرے پاس لے کر آؤ چنانچہ حضرت بابا جی سید فقیر محمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو گود میں لے کر ان کی خدمت میں حاضر کیا گیا تو حضرت خواجہ سید فیض اللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنا لعاب دہن حضرت بابا جی سید فقیر محمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے منہ میں ڈال کر فرمایا کہ اس لڑکے کی قسمت بڑی اچھی ہے اس کے وجود پاک سے بہت فیض حاصل ہوگا چنانچہ کہا جاتا ہے کہ اُسی دن سے آپ کے چہرہ مبارک سے انوار الٰہی کی کرنیں جگمگانہ شروع ہوگئی تھیں۔ آپ کا اسم مبارک تو حضرت فقیر محمد تھا جب کہ لقب حاجی گل تھا آپ کو عقیدت و احترام کے باعث بابا جی کے نام سے پکارا جاتا تھا ۔
تعلیم و تربیت: حضرت بابا جی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد حضرت سید نور محمد تیراہی(بانی چورہ شریف) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے حاصل کی جو کہ علم و فضل میں ایک ممتاز شخصیت تھے علوم ظاہری اور علوم باطنی میں کمال حاصل تھا حضرت بابا جی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے تمام علوم اور باطنی فیوض اپنے والد ماجد سے حاصل کیے والد ماجد نے آپ کو سب سے پہلے قرآن حکیم کا درس دیا اور قرآن حکیم پڑھایا اس کے ساتھ ساتھ آپ کو عربی فارسی اور اُردو کی کتب کی تعلیم سے بھی روشناس کرایا جب آپ کا تعلیم میں شوق بڑھایا تو پھر آپ نے تفسیر، حدیث اور فقہ کی کتب سےاستفادہ کیا اور اعلیٰ تعلیم کی روشنی سے اپنے آپ کو منور کیا آپ کی طبیعت کا میلان تصوف کی طرف بھی تھا چنانچہ آپ تصوف کے موضوع پر لکھی گئی کتب کا مطالعہ نہایت ذوق و شوق سے کرتے تھے۔ جب
07/08/2022
درویش کیا ہے؟
درویش دو لفظوں سے مل کر بنا ہے ’’ دُ ر ‘‘ جس کا معنی ہے موتی اور ’’ ویش‘‘ جس کا معنی ہے بکھیرنا ۔ ایسی بات لکھنے والا ، بتانے والا جس سے معرفت کے سُچے موتی بکھر جائیں اور جہاں بکھریں ، وہاں صرف وہ معرفت ہی نہیں ، معرفت کا گلستان آباد ہو جائے ۔ اسے درویش کہتے ہیں ۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ درویش کا کام ہے کہ معرفت کے موتی کو یعنی جو اس نے بکھیرنا ہے ، طالب کے دل میں مانندِ گلزار نچھاور کردے ۔
28/07/2022
زندہ کرامت بانی چورہ شریف شہنشاہ ولایت حضرت خواجہ خواجگان حضور باواجی سید نور محمد چوراہی رح صداہے چورہ شریف اللہ ھو اللہ ھو