02/05/2026
پٹیشنٹس ویلفیئر سوسائٹی اور ویژن ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن اٹک کے تعاون سے میڈیکل سوشل سروسز یونٹ ڈی ایچ کیو ہاسپٹل اٹک میں ایک روزہ فری ائی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں موقع پر بنیادی طبی امداد فراہم کی گئی اور آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔ آئی کیمپ میں بچوں، مرد و خواتین اور بزرگ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
01/05/2026
فلاحِ انسانیت / شکردرہ ویلفیئر سوسائٹی اٹک کی طرف سے یوم مزدور کی مناسبت سے فوارہ چوک اٹک میں مزدور بھائیوں کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔
30/04/2026
نئی رجسٹرڈ شدہ سویرا ویلفیئر سوسائٹی رنگو تاجک کی ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حسیب خالد سے ملاقات۔ سوسائٹی کے عہدہ داران نے زیر عمل پروگرامز کے حوالے سے بریفنگ دی اور مستقبل میں مزید فلاحی منصوبہ جات جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
21/04/2026
اسسٹنٹ کمشنر اٹک نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اٹک کے ہمراہ چلڈرن ہوم کا دورہ کیا۔ رہائشی بچوں کے ساتھ بہترین وقت گزارا اور ان کے لیے کھانے کا اہتمام کیا ۔
13/04/2026
ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اٹک کی زیرِ صدارت انجمن بہبود اسیران ڈسٹرکٹ جیل اٹک کو فعال اور مستحکم بنانے کے حوالے سے سیشن کا انعقاد ۔ انجمن کے عہدہ داران نے تجاویز پیش کیں اور مستقبل کا لائحہ عمل پیش کیا ـ
10/04/2026
ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ دھی رانی اور ہمت کارڈ پروگرامز کا پراگریس ریویو کیا گیا اس حوالے سے تمام تحصیل فوکل پرسنز نے بریفننگ دی۔
18/03/2026
*ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اٹک کی ڈی پی او اٹک سے ملاقات، عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش*
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اٹک محمد حسیب خالد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان سے ڈی پی او آفس اٹک میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حسیب خالد نے منسٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کی جانب سے ڈی پی او اٹک کو عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کے درمیان باہمی رابطہ اور ہم آہنگی عوامی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
*ترجمان اٹک پولیس*
Punjab Police - Central Police Office
RPO Rawalpindi
26/02/2026
چیف منسٹر پنجاب کے اسسٹو ڈیوائسز اور ویل چیئر کے پروگرام سے مستفید ہونے کے لیے درج زیل لنک پر درخواست جمع کروائیں۔
ADWC
Assistive Devices and Wheelchair Program
17/02/2026
با تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات و تعلقاتِ عامہ، حکومت پنجاب، اٹک
ہینڈ آؤٹ نمبر: ___
16 فروری 2026
*وزیراعلیٰ پنجاب کے “دھی رانی” پروگرام کے تحت 112 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیاں، فی جوڑا دو لاکھ روپے مالی معاونت
اٹک ( ) طاہرہ اورنگزیب رکن قومی اسمبلی و سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا فلاحی پروگرام “دھی رانی” صوبے کی بیٹیوں اور مستحق خاندانوں کے لیے ایک تاریخی اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کا یہ سلسلہ نہ صرف معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دے رہا ہے بلکہ کمزور طبقات کے لیے عملی سہارا بھی ثابت ہو رہا ہے۔
وہ اٹک میں وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام “دھی رانی” کے تحت منعقدہ اجتماعی شادیوں کی پُروقار تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہی تھیں۔ تقریب میں 112 مستحق جوڑوں کو اجتماعی طور پر رخصت کیا گیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے فی جوڑا دو لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی گئی، جس پر مستفید خاندانوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں شیخ آفتاب احمد، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان، چیئرمین واسا و ایم پی اے چوہدری شیر علی خان، کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک، ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر طارق قریشی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سردار مورا ہن خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نوشین اسرار، اسسٹنٹ کمشنر اٹک عارف قریشی، مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک حمید اکبر، سابق رکن صوبائی اسمبلی افتخار احمد خان، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) سلیم شہزاد، سینیئر نائب صدر میر نوید اختر، سینیئر نائب صدر راولپنڈی جاوید مغل، رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان کے نمائندے ملک ندیم خان، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رانا شاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حسیب خالد، مینیجر صنعت زار عارف محمود صدیقی اور خاتون رہنما خالدہ رعنا سمیت معززین نے شرکت کی۔
مہمانِ خصوصی طاہرہ اورنگزیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ “دھی رانی” پروگرام معاشرے کے نادار اور سفید پوش طبقات کے لیے امید کی کرن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر عملی اقدامات کر رہی ہیں اور مستحق بیٹیوں کی باعزت رخصتی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اجتماعی شادیوں کے اس پروگرام سے نہ صرف مالی بوجھ کم ہوتا ہے بلکہ معاشرتی یکجہتی کو بھی فروغ ملتا ہے۔ حکومت پنجاب آئندہ بھی ایسے فلاحی منصوبوں کا دائرہ کار وسیع کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندان مستفید ہو سکیں۔
تقریب کے اختتام پر تمام جوڑوں اور مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا جبکہ اجتماعی گروپ فوٹوز بھی بنوائی گئیں۔ شرکاء نے اس کامیاب اور منظم تقریب کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ اٹک اور محکمہ سوشل ویلفیئر کی کاوشوں کو سراہا۔