آج ایک صحافی نے غیر ذمہ داری اور دروغ گوئی کا مظاہرہ کرتے ہوے ایک جھوٹی اور گمراہ کن خبر چلانے کی کوشش کی۔ میڈیا نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوے اس خبر پر کان نہیں دھرے۔ بعد ازاں ڈائریکٹر شعبہ تعلقات عامہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے گورنر ہاؤس پی آر او سے بھی رابطہ کیا جنہوں نے اس خبر کی مکمل تردید کی ہے ۔
شعبہ تعلقات عامہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا عملہ ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا صاحبہ کے کیس کو غلط رنگ دے رہے ہیں جو خواتین محتسب اعلیٰ کی عدالت لاہور میں چل رہا ہے جبکہ محتسب اعلیٰ صاحبہ نے وائس چانسلر کو حکم جاری کیا کہ زمہ داران ملازمین کو نوکری سے معطل کیا جائے جس کوئی عمل نہیں ہوا اب ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا صاحبہ کو گورنر پنجاب نے شفاف انکوائری کی یقین دہانی کروائی ہے اسلامیہ یونیورسٹی کا شعبہ تعلقات عامہ غلط رنگ دے رہا ہے میں نے گورنر بلیغ الرحمن صاحب کو تصدیق کیلئے میسج کیا ابھی جواب آجائے
محمد اقبال وینس بھاولپور ڈپٹی بیورو چیف بھاولپور روزنامہ اعلان ملتان
Bahawalpur Real Stste
بہاولپور نیشنل اتحاد
ہماری منزل صوبہ بہاولپور
مسلم ہندو سکھ عیسائی بی این آئی بی این آئی
بہاولپو
25/07/2023
ناممکن کو ممکن بنانے والے اور مشکل حالات میں بھی کامیاب اور سرخرو ہونے والے میاں غفار صاحب کو میں کبھی بھی مایوس نہیں دیکھا ۔محنت لگن جستجو اور مزاحمت ان الفاظ کو اکھٹا کردیا جائے تو,استاد محترم میاں غفار کا نام بنتا ہے اب انہوں نے صحافتی تنظیمی معاملات میں ہم صحافیوں کے لیے آواز بلند کرنے کابیڑا اٹھایا ہے تو میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ کامیاب ہونگے۔ سلامت رہیں میاں جی
07/03/2023
06/03/2023
05/02/2023
خواتین پر تشدد کے تدارک کا عالمی دن، منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت فکری نشست
تشدد ہر شکل میں قابل مذمت ہے: نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ سدرہ کرامت
بیمار ذہنیت ہی خواتین پر تشدد کرسکتی ہے: عائشہ مبشر ناظمہ شعبہ جات
فکری نشست سے امہ حبیبہ اسماعیل، انیلہ الیاس، ارشاد اقبال، نورین علوی نے اظہار خیال کیا
لاہور (25 نومبر 2022ء) خواتین پر تشدد کے تدارک کے عالمی دن کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں فکری نشست کا اہتمام کیا گیا۔ مقررین نے خواتین اور بچیوں کے حقوق کے تحفظ، خواتین پر تشدد، گھریلوں بدسلوکی، ہراساں کرنے اور سماجی و جائیداد کے حقوق کی فراہمی و تحفظ کے قوانین پر عملدرآمد پر زور دیا۔
فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ سدرہ کرامت نے کہا کہ تشدد ہر شکل میں قابل مذمت ہے۔ دین اسلام کی آمد نے خواتین کو غلامی، ظلم و استحصال کے بندھنوں سے آزادی کا پیغام دیا۔ دین اسلام نے ان تمام قبیح رسومات کا خاتمہ کیا جو عورت کے انسانی وقار کے منافی تھیں۔ دین اسلام نے عورت کو وہ تمام حقوق عطا کیے جن سے وہ معاشرے میں عزت و تکریم کی مستحق قرار پائی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے عورت کو وہ عظیم مقام عطا کیا جو کسی اور مذہب نے نہیں دیا۔ اسلام عورت کو تمام رشتوں میں احترام اور عظمت سے نوازتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔ پاکستان کے آئین میں بھی خواتین کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی کی گئی ہے مگر تاحال بہت سارے اقدامات پر عملدرآمد ہونا ضروری ہے۔
فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ شعبہ جات عائشہ مبشر نے کہا کہ بیمار ذہنیت ہی خواتین پر تشدد کرسکتی ہے۔ ہوم بیسڈ ورکرز، گھروں میں کام کرنے والی خواتین جن پر مختلف طریقوں سے ہونے والے تشد دکو روکنے، مکروہ علاقائی رسومات کے خلاف قانون سازی ہونا بھی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل پاس کرنا، دن منا لینا یا قانون سازی کرنا ہی کافی نہیں بلکہ ضرورت ان قوانین پر عملدرآمد کی ہے۔ گھروں میں کام کرنے والی خواتین کو مناسب معاوضہ نہیں دیا جاتا، انہیں ہراساں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے نصاب میں خواتین کے حوالے سے اخلاقیات پڑھائی جانا ضروری ہے۔ ہمیں کسی اور معاشرے کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنے معاشرے کو درست کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے بہت زیادہ قوانین بنائے گئے ہیں مسئلہ ان قوانین پر عملدر آمد کرانے کا ہے۔ خواتین کی صلاحیتوں کو تسلیم کرنا چاہیے تاکہ 50 فیصد آبادی سے ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے فائدہ لیا جاسکے۔
فکری نشست سے امہ حبیبہ اسماعیل، انیلہ الیاس، ارشاد اقبال، لبنہ مشتاق نے بھی خطاب کیا۔ رافعہ عروج، حدیقہ بتول، نورین علوی، فہنیقہ ندیم، امہ کلثوم و دیگر خواتین رہنماؤں نے شرکت کی۔
خواتین پر تشدد کے تدارک کا عالمی دن، منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت فکری نشست خواتین پر تشدد کے تدارک کا عالمی دن، منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت فکری نشست
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Bahawalpur
