Board of Revenue, South Punjab

Board of Revenue, South Punjab

Share

At Board of Revenue South Punjab, we believe in responsive, diligent, equitable and accountable approach and methods towards discharge of official obligations.

"Here to serve you"

26/02/2026

Board of Revenue South Punjab Bahawalpur

30/12/2025

⚠️ پنجاب میں زمین کے "زبانی انتقال" پر پابندی
بورڈ آف ریونیو، حکومتِ پنجاب نے زمینوں کی خرید و فروخت اور منتقلی کے طریقہ کار میں انقلابی تبدیلی لاتے ہوئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
📜 نوٹیفکیشن کی بنیادی تفصیلات:
بورڈ آف ریونیو پنجاب کے مراسلہ نمبر 3219-2025/6535-LR-I (مورخہ 30 دسمبر 2025) کے تحت اب زمین کے ریکارڈ میں شفافیت لانے کے لیے درج ذیل اقدامات لازمی قرار دیے گئے ہیں:
1️⃣ زبانی بیانات پر مکمل پابندی:
اب پنجاب بھر میں کسی بھی قسم کی اراضی کا انتقال (Mutation) محض زبانی لین دین، زبانی دعوے یا زبانی بیان کی بنیاد پر درج یا منظور نہیں کیا جائے گا۔
2️⃣ رجسٹری کا ہونا لازمی ہے:
اراضی کی منتقلی کے درج ذیل معاملات کے لیے اب رجسٹرڈ ڈیڈ (رجسٹری) ہونا قانونی طور پر لازمی ہے:
بیع (خرید و فروخت)
ہبہ (تحفہ/Gift)
تبادلہ (Exchange)
رہن (Mortgage)
ان معاملات میں اب براہِ راست پٹوار خانے میں انتقال درج نہیں ہوگا، بلکہ پہلے سب رجسٹرار آفس سے رجسٹریشن کروانا ہوگی۔
3️⃣ وراثت کے کیسز (Inheritance):
یہ قانون وراثت کے انتقال پر لاگو نہیں ہوگا۔ وراثت کے انتقالات حسبِ سابق مروجہ قانون اور ضابطے کے مطابق جاری رہیں گے۔
⚖️ قانونی دفعات کا حوالہ:
یہ فیصلہ پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967، رجسٹریشن ایکٹ 1908 اور ٹرانسفر آف پراپرٹی ایکٹ 1882 کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے ریونیو افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
📍 نوٹ: یہ قانون فوری طور پر پورے صوبہ پنجاب میں نافذ العمل ہے۔ شہری کسی بھی قسم کے فراڈ سے بچنے کے لیے زمین کی لین دین صرف قانونی رجسٹری کے ذریعے ہی کریں۔
منجانب:
بورڈ آف ریونیو، پنجاب

22/12/2025

Worthy Member/Secretary BoR Sp Visit of flood effected area of Ryk

09/12/2025

9th December

08/12/2025
23/11/2025

Congratulations on Well Deserve promotions to our worthy Member/Secretary, Mehr Khalid Ahmad shb in BS-20.

07/09/2025

🌊 جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لئے اہم اطلاع 🌊

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب سیکرٹریٹ میں فلڈ کنٹرول روم فعال ہے، جہاں افسران اور سٹاف ممبران سیلاب زدگان اور انتظامیہ کے درمیان رابطے کے فرائض انجام دے رہے ہیں تاکہ ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں مؤثر طریقے سے جاری رہ سکیں۔

✅ سیلاب متاثرین اپنی شکایات اور مسائل درج کرانے کے لئے ہیلپ لائن نمبر 9200706-061 پر رابطہ کریں۔
📞 مزید سہولت کے لئے کال یا واٹس ایپ پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے:
0300-0924010 | 0333-6137161

Photos from Board of Revenue, South Punjab's post 31/08/2025

رحیم یار خان: ممبر/سیکرٹری بورڈ آف ریونیو ساؤتھ پنجاب مہر خالد احمد کا فلڈ انتظامات کا جائزہ

رحیم یار خان (31 اگست 2025) — ممبر/سیکرٹری بورڈ آف ریونیو ساؤتھ پنجاب مہر خالد احمد نے دریائے سندھ اور چناب میں متوقع سیلابی ریلے کے پیشِ نظر ضلع رحیم یار خان کا دورہ کیا اور فلڈ انتظامات، ریلیف کیمپس اور بندوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پیز، ریسکیو 1122 کی ٹیموں اور متعلقہ محکموں کے افسران نے بریفنگ دی۔ لیاقت پور میں اسسٹنٹ کمشنر محمد ابراہیم میلادی کھر اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عمران ساجد نے فلڈ انتظامات سے آگاہ کیا جبکہ خانپور میں اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان اور دیگر افسران نے چچڑاں شریف سمیت حساس مقامات کا دورہ کرایا اور بتایا کہ تمام احتیاطی و عملی اقدامات مکمل ہیں۔

مہر خالد احمد نے اس اطمینان کا اظہار کیا کہ صحت، لائیو اسٹاک، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 سمیت تمام محکمے الرٹ ہیں اور بھرپور تیاری میں ہیں۔ ضلع کے چاروں تحصیلوں میں 11 ریلیف کیمپس اور 10 بوٹنگ کیمپس قائم ہیں جہاں 48 کشتیاں ہمہ وقت دستیاب ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں میڈیکل، مویشیوں اور زراعت سے متعلق کیمپس بھی قائم ہیں۔

اب تک 16 مواضعات متاثر ہوئے ہیں جہاں سے 10 ہزار 452 افراد اور 11 ہزار 428 مویشیوں کو کامیابی کے ساتھ محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122، پولیس اور ریونیو عملہ مسلسل گشت کر رہا ہے اور عوام کو اعلانات و وارننگز کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ دفعہ 144 بھی نافذ ہے تاکہ انخلاء میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ میڈیکل کیمپس میں ادویات بشمول سانپ کے کاٹنے کی دوائیں وافر مقدار میں موجود ہیں اور عملہ اپنے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق موجود ہے۔

یہ امر بھی قابلِ ستائش ہے کہ کمشنر بہاولپور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرم خان خود متاثرہ علاقوں کے اچانک دورے کر رہے ہیں تاکہ صورتحال پر براہِ راست نظر رکھ سکیں اور عملے کی حوصلہ افزائی کریں۔ اس طرح کی کڑی نگرانی سے فیلڈ اسٹاف کا حوصلہ بلند ہے۔

مجموعی طور پر ضلع رحیم یار خان میں فلڈ کی صورتحال قابو میں ہے، کسی بڑے مسئلے کی اطلاع نہیں ملی۔ محکموں کے درمیان شاندار کوآرڈینیشن اور بروقت اقدامات کی بدولت ریلیف سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری ہیں۔ 30 اگست کو شام چار بجے چچڑاں شریف کے مقام پر پانی کا اخراج 3 لاکھ 78 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جو نارمل فلڈ کے ساتھ بڑھتے ہوئے رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔

مہر خالد احمد نے اس موقع پر کہا کہ "ضلع رحیم یار خان کے فلڈ انتظامات قابلِ تعریف ہیں، تمام محکمے بھرپور تیاری اور مکمل تعاون کے ساتھ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سرگرم عمل ہیں۔"

Want your business to be the top-listed Government Service in Bahawalpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Sarwar Shaheed Raod Model Town A
Bahawalpur
63100