13/08/2024
باتسلیمات پبلک ریلشنز آفیسر ، دفتر ,ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بہاولپور
فون نمبر0629350099
ای میل [email protected]
تاریخ۔13 اگست 2024
ہہاولپور( پ ر)
ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بہاولپور ندیم اقبال خاکوانی نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یوم آزادی ہمارے لیے تشکر کا دن ہے اور اس دن ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ایک الگ مملکت حاصل کرنے کے لیے برصغیر کے مسلمان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں کس طرح متحد ہوئے۔انہوں نےکہا کہ یہ دن قوم کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کرنے کا موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن مٹی کے ان بیٹوں کو سلام پیش کرنے کا موقع ہے جنہوں نے مادر وطن کی علاقائی اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ اگر ہم نے اتحاد کادامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد واقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔ ندیم اقبال خاکوانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پبلک پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ بانی پاکستان قائد اعظم کے اقوال کی روشنی میں انصاف کے حصول میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رھے گا
10/07/2024
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ قانون کے سیشن 2024 _2019 میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں دفتر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر میں چائے کا انتظام کیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بہاولپور ندیم اقبال خاکوانی نے انہیں انکی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آخر میں تینوں پوزیشن ھولڈرز کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے ۔ دعوت کا مقصد ذہین اور ھونہار طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا تھا
09/07/2024
Major Acts Distribution ceremony
09/07/2024
آج،9/7/2024 ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس، بہاولپور نے معزز پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، سید فرہاد علی شاہ صاحب سے میجر ایکٹ کا ایک قیمتی مجموعہ وصول کیا۔
ہمارے دفتر میں تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں کتابیں باضابطہ طور پر پراسیکوٹرز کے حوالے کی گئیں۔ اس کا مقصد ہماری قانونی ٹیم کے علم اور مہارت کو بڑھانا ہے، جو ہمارے ضلع میں انصاف کی موثر انتظامیہ کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
ہم پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا پراسیکوٹرز ساتھ تعاون اور وابستگی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
شکریہ
09/07/2024
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ قانون کے سیشن 2024 _2019 میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بہاولپور کی طرف سے کل مورخہ 10 جولائی بروز بدھ ان کے دفتر میں چائے کا انتظام کیا گیا ھے۔ دعوت کا مقصد ذہین اور ھونہار طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے
17/01/2024
- Prosecution is an important function that needs to be delivered with extreme vigilance and public responsibility to ensure that the constitutional rights of the citizens are protected. The Pakistan Prosecution Forum (PPF) is playing a pivotal role in strengthening prosecution services in Pakistan. As a flagship platform of provincial prosecution departments, the PPF brings together provincial prosecution departments to enable sharing of lessons and good practices with the purpose to enhance and harmonize the role of prosecution services in the justice sector in Pakistan. The Forum has been instrumental in bolstering the role of prosecution in the Criminal Justice System in Pakistan.
The 16th meeting of the Pakistan Prosecution Forum was held on 14th June 2023 in Murree with generous funding from the US Embassy's Office of International Narcotics and Law Enforcement (INL) and technical support of the United Nations Office on Drugs and Crime (UNODC). The Forum provided an opportunity to bring together senior leadership of the provincial prosecution departments, including Special Secretary KP Mr. Akbar Ali Khan, Prosecutor General Punjab Mr. Rana Abdul Majeed, Deputy Prosecutor General Sindh Mr. Muhammad Noonari & District Public Prosecutor ICT Mr. Muhammad Naseem Zia in addition to other stakeholders.
Syed Waqas Shah, Officer-In-Charge Criminal Justice and Legal Reforms from UNODC, elaborated the agenda and purpose, appreciating the ground-breaking role of PPF, which is emerging as a successful platform in catalyzing policy reforms towards enhancing the performance of the provincial prosecution departments.
The proceedings of the 16th PPF built on the momentum of the previous meetings, underscoring the need for the adoption of the Key Performance Indicators (KPIs) by the provincial prosecution departments. It was unanimously agreed that the KPIs are important for streamlining the due process of prosecution across the chain of investigation to ensure robustness and integrity in the legal analysis and decision-making.
While prosecutors aim to secure convictions, they also have a responsibility to ensure that the accused receives a fair trial. In Pakistan, the role of a public prosecutor is narrowly defined, limiting effective coordination with police investigators to provide legal guidance in trial preparations. To this end, adoption of KPIs will go a long way in streamlining procedures and coordination.
The PPF concluded with mutual agreements on delivering an overall monitoring framework informed by relevant
KPIs in order to deliver fair and speedy justice and act with due diligence in the public interest.
17/01/2024
باتسلیمات پبلک ریلشنز آفیسر ، دفتر ,ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بہاولپور
فون نمبر0629350099
ای میل [email protected]
تاریخ۔ 17 جنوری 2024
ہہاولپور( پ ر)بعدالت محمد حفیظ الرحمان صاحب ایڈیشنل سیشین جج بہاول پور نے تھانہ عباس نگر بہاول پور کے مقدمہ نمبر 22/379 بجرائم 365 بی و 376 تعزیرات پاکستان میں ملزم سیریل ریپسٹ شفقت حسین کو جرم 365 بی میں عمر قید و 10000 جرمانہ اور جرم 376 میں بقیہ زندگی کے لیے قید کی سزا10 لاکھ ہرجانہ کی سزا سنائی ہے ۔ ملزم سادہ لوح لڑکیوں کو سیلاب فنڈ دلوانے کا جھانسہ دیکر اغواء کرتا اور پھر ان سے زنا کرتا تھا۔ ملزم مذکورہ کا بہاول پورضلع کے زنا کے دیگر دو مقدمات میں بھی ڈی این اے وکٹم مقدمہ میں میچ ہو چکا تھا۔ پراسیکیوشن کی طرف سے مقدمہ کی پیروی محمد بلال عاصم ڈی ڈی پی پی اور خالد اصغر اے ڈی پی پی نے کی۔
14/01/2024
باتسلیمات پبلک ریلشنز آفیسر ، دفتر ,ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بہاولپور
فون نمبر0629350099
ای میل [email protected]
تاریخ۔ 15 جنوری 2024
ہہاولپور( پ ر)
ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر ندیم اقبال خاکوانی نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے نو منتخب صدر محمد ایاز کلیار اور جنرل سیکرٹری محمد صفدر چنڑ سمیت تمام عہدیداران کو منتخب ھونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ھے کہ نو منتخب قیادت بنچ اور بار کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم کرنے اور باہمی تعاون اور احترام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔
06/01/2024
باتسلیمات پبلک ریلشنز آفیسر ، دفتر ,ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بہاولپور
فون نمبر0629350099
ای میل [email protected]
تاریخ۔ 6 جنوری 2024
ہہاولپور( پ ر)
ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر ندیم اقبال خاکوانی نے جملہ پراسیکوٹرز سے سال 2023 کی زیر التوا رپورٹس زیر دفعہ 173 ض ف کو متعلقہ عدالتوں میں ابھی تک نہ بھجوانے پر وضاحت طلب کر لی ھے۔ اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک مراسلہ میں انھوں نے جملہ پراسیکوٹرزسے زیر التوا مقدمات کی رپورٹس منگوانے کے سلسلہ میں ان کی طرف سے ھونے والی کوششوں اور تحرک کی رپورٹ اندر میعاد سہ یوم پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا ھے ۔ انھوں نے کہا ھے کہ سپریم کورٹ اف پاکستان کی واضح ھدایات ھیں کہ پولیس رپورٹس بغیر کسی تاخیر کے عدالت ھایے میں بجھوائئ جائیں۔ مراسلہ میں یہ ھدایات بھی جاری کی گئیں ھیں کہ تمام پولیس رپورٹس ماہ رواں کے آخر تک بعد از پڑتال عدالت ھائے بھجوانے کو یقینی بنایا جائے۔
03/01/2024
باتسلیمات پبلک ریلشنز آفیسر ، دفتر ,ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بہاولپور
فون نمبر0629350099
ای میل [email protected]
تاریخ۔ 3 جنوری 2024
ہہاولپور( پ ر)
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ قانون کے 9ویں سمسٹر کی طالبات نے پراسیکوشن سروس بہاولپور میں 6 ھفتوں پر محیط انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا۔ انٹرن شپ پروگرام کے دوران طالبات کو پراسیکوشن سروس کی ورکنگ ، طریقہ کار کے بارے جانکاری مہیا کی گئی۔ طالبات کو عدالتی کاروائی سے لیکر فوجداری نظام انصاف کے دیگر شعبوں کے بارے اور ان کے کردار کے بارے بھی معلومات فراہم کی گئیں۔ پروگرام کے آخر میں شعبہ قانون کے پروفیسر عارف سعید نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر بہاولپور ندیم اقبال خاکوانی کا شکریہ ادا کرتے ھوے اس امر کا اعادہ کیا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور آئندہ بھی اپنے طلباء و طالبات کے انٹرن شپ پروگرام کے لیے پراسیکوشن سروس بہاولپور کی خدمات حاصل کرتی رھے گی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے بتلایا کی وزیر اعلی پنجاب اور پراسیکوٹر جنرل پنجاب سید فرھاد علی شاہ کی خصوصی کاوشوں سے پنجاب بھر میں فیلو شپ پروگرام کا اجرا کیا جا رھا ھے جس کا مقصد شعبہ قانون کے طلباء کو بذریعہ پراسیکوشن سروس بہترین تربیت کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ اس موقع پر 9ویں سمسٹر کی طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوے انٹرن شپ پروگرام کو بہت مفید قرار دیا۔
03/01/2024
باتسلیمات پبلک ریلشنز آفیسر ، دفتر ,ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بہاولپور
فون نمبر0629350099
ای میل [email protected]
تاریخ۔ 3 جنوری 2024
ہہاولپور( پ ر)
پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو مزید بہتر بنایا جائے، اور پراسیکوٹرز اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ھوے مقدمات کی پیروی کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر بہاولپور ندیم اقبال خاکوانی نے آج احمد پور شرقیہ کے دفتر کے دورہ کے دوران پراسیکوٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سال نو کے آغاز پر ھمیں عہد کرنا چاھے کہ پراسیکوشن سروس کی بہتری کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ھدایات جاری کیں کہ 2023 کے مقدمات کی زیر التوا پولیس رپورٹس کو عدالتوں میں بھجوانے کا تحرک کیا جائے۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ بجلی چوری کے مقدمات کی موثر پیروی کی جائے تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزائیں مل سکیں۔ انہوں نے کہا جلد ھی پراسیکوشن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رھا ھے جس سے یقینی طور پر بہتری آئے گی۔