19/12/2025
لودھراں: پولیس موبائل اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ وین کا دس دن کا شیڈول جاری، شہری مقررہ مقامات پر دی گئی تاریخوں کے مطابق خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Team NAKB Lodhran PP 228, Political organisation, Lodhran, Bahawalpur.
19/12/2025
لودھراں: پولیس موبائل اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ وین کا دس دن کا شیڈول جاری، شہری مقررہ مقامات پر دی گئی تاریخوں کے مطابق خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
31/12/2023
ملکی سیاست کی طرح پاکستان کے میڈیا کی ہیڈ لائنز کیلئے جہانگیر خان ترین ایک طویل عرصے سے لازم و ملزوم چلے آرہے ہیں ۔لودھراں ضلع کی پہچان درحقیقت اسی وقت سامنے آئ جب سال 2013 میں جہانگیر خان ترین نے یہاں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ورنہ ہم لودھراں کے باسی کسی اور ضلع کے دوستوں کو اپنے شہر کا تعارف کرواتے ہوئے اسے بمشکل سمجھا پاتے تھے کہ لودھراں وہی شہر وہی ضلع ہے جو ملتان اور بہاولپور کے درمیان میں دریائے ستلج کے اس پار واقع ہے ۔آج لودھراں اور یہاں کا قومی حلقہ 155 نہ صرف پاکستان بلکہ انٹرنیشنل میڈیا کی زینت بنا چمک رہا ہوتا ہے اور اس میں کوئ دوسری رائے نہیں کہ یہ سب اللہ کی دین اور رحمت سے ہی ممکن ہے ورنہ لودھراں 1971 سے ملکی سیاست اور پارلیمانی انتخابات میں شامل ہے یہاں سے بہت بڑے بڑے نام منتخب ہوتے رہے مگر ایسی شہرت اور کسی کے نصیب میں نہیں آئ جو جہانگیر ترین کو ملی ۔ فروری کے عام انتخابات میں بھی لودھراں کا قومی حلقہ 155 ہاٹ کیک بنا رہے گا کیونکہ یہاں سے جہانگیر خان ترین الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور یہ بھی حقیقت ہے کہ ان کے مدمقابل تین چار اور امیدوران بھی میدان میں ہیں خاصے مقبول اور مضبوط بھی ہیں مگر کمال تعجب یہ ہے کہ ان کے نام یا کام سے بھیجی گئی نیوز تو درکنار ٹکرز( پٹی ) بھی چینل والے چلانا پسند نہیں کرتے ۔
بے شک عزتوں کا دیندار اور رکھوالا سوہنا رب ہے اور اس کی جہانگیر ترین پر خاص رحمت بے بہا ہے ۔ جہانگیر ترین کے غریبوں کیلئے کئے گئے کام بیمثال ہیں جو انہوں نے بہت سے دوسرے رہنماؤں کی طرح اسمبلی میں نہ ہوتے ہوئے بھی بہتر طریقے سے انجام دیئے ہیں اور وہ یقیناً ایسے رہنماؤں کیلئے مثال ہیں جو اسمبلی میں بیٹھ کر اور عوام سے ووٹ لے کر بھی انہی کی تکالیف اور غموں سے دانستہ ان واقف بن جاتے ہیں ۔❤️
29/10/2023
29/10/2023