Rescue 1122- Bahawalpur

Call Directions

Rescue 1122- Bahawalpur Providing immediate care to everyone without any discrimination, Saving lives & Changing Minds

**حاصل پور: ٹریفک حادثے میں 20 سالہ نوجوان جاں بحق**بہاولپور روڈ، گلبرگ ٹاؤن حاصل پور میں کار سے ٹکرانے کے بعد موٹر سائی...
10/10/2026

**حاصل پور: ٹریفک حادثے میں 20 سالہ نوجوان جاں بحق**

بہاولپور روڈ، گلبرگ ٹاؤن حاصل پور میں کار سے ٹکرانے کے بعد موٹر سائیکل سوار نوجوان پیچھے سے آنے والے 22 ویلر ٹرالر کے نیچے آ گیا، جس کے نتیجے میں وہ سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 حاصل پور کی ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر ضروری کارروائی مکمل کی اور میت کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصل پور منتقل کر دیا۔ پولیس بھی موقع پر موجود تھی۔

**ریسکیو 1122 بہاولپور**
*آپ کی حفاظت، ہمارا عزم!*

💔 ریسکیو 1122 کا بہادر غوطہ خور فرض کی ادائیگی کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔ رحیم یار خان میں پیش آنے والے اس افسوسناک و...
09/10/2026

💔 ریسکیو 1122 کا بہادر غوطہ خور فرض کی ادائیگی کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔ رحیم یار خان میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔ آمین 🤲

#ریسکیو1122

🏆 نیشنل ریسکیو چیلنج 2026ضلع بہاولپور کی ریسکیو ٹیم نے ہائیٹ ریسکیو چیلنج میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پ...
08/10/2026

🏆 نیشنل ریسکیو چیلنج 2026

ضلع بہاولپور کی ریسکیو ٹیم نے ہائیٹ ریسکیو چیلنج میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ 🥇

بہاولپور ریسکیو ٹیم کی محنت، مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین! 👏🚑

Proud Moment for Rescue 1122 Bahawalpur!

07/10/2026

بہاولپور ریسکیو ٹیم کے فائر ریسکیور محمد نوید نیشنل ریسکیو چیلنج 2026 کے فائر فٹ چیلنج میں اپنی بہترین فنی مہارتوں اور صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے۔ 🔥🚒

بہاولپور ریسکیو ٹیم — کامیابی کے عزم کے ساتھ! 💪

🔥 بروقت ریسکیو ایکشن، بڑے حادثے سے بچاؤ!حاصل پور میں پٹرول پمپ کے دفتر میں لگنے والی آگ پر ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے...
07/10/2026

🔥 بروقت ریسکیو ایکشن، بڑے حادثے سے بچاؤ!

حاصل پور میں پٹرول پمپ کے دفتر میں لگنے والی آگ پر ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور پٹرول اسٹیشن کو بڑے سانحے سے محفوظ رکھا۔

🚒 بروقت کارروائی — بڑے نقصان سے بچاؤ!

07/10/2026

🌊 ڈسٹرکٹ بہاولپور کی غوطہ خور ٹیم نیشنل ریسکیو چیلنج 2026 میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عملی مہارت اور بہترین ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے۔ 💪🚑

Bahawalpur Rescue Team — Skilled, Strong & Ready to Rescue! 🇵🇰🏆

06/10/2026



06/10/2026

نیشنل ریسکیو چیلنج 2026 🚑🏆

5 اکتوبر کو ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں بہاولپور ریسکیو ٹیم نے ڈیپ ویل ریسکیو چیلنج میں بھرپور پیشہ ورانہ مہارت، بہترین ٹیم ورک اور عزم کا مظاہرہ کیا۔

ریسکیو 1122 بہاولپور — خدمت، مہارت اور عزم!

بہاولپور: گھریلو ناچاقی پر ایک شخص کی مبینہ خودکشیبہاولپور کے خالد ٹاؤن، رفیقمر روڈ کے قریب ایک شخص نے مبینہ طور پر گھری...
06/10/2026

بہاولپور: گھریلو ناچاقی پر ایک شخص کی مبینہ خودکشی

بہاولپور کے خالد ٹاؤن، رفیقمر روڈ کے قریب ایک شخص نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کے باعث کمرے میں خود کو پنکھے سے لٹکا لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی، جبکہ پولیس بھی موقع پر موجود ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی مکمل کی، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات پولیس کی تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔

ریسکیو 1122 بہاولپور

🚑 ڈسٹرکٹ بہاولپور ریسکیو ٹیم نیشنل ریسکیو چیلنج 2026 کے لیے تیار! 🏆ڈسٹرکٹ بہاولپور کی ریسکیو ٹیم  نیشنل ریسکیو چیلنج 202...
05/10/2026

🚑 ڈسٹرکٹ بہاولپور ریسکیو ٹیم نیشنل ریسکیو چیلنج 2026 کے لیے تیار! 🏆

ڈسٹرکٹ بہاولپور کی ریسکیو ٹیم نیشنل ریسکیو چیلنج 2026 میں شرکت کے لیے ہیڈکوارٹرز پہنچ چکی ہے۔ آج سے اس شاندار چیلنج کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔

ٹیم بھرپور محنت، جذبے اور عزم کے ساتھ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی۔
اللہ تعالیٰ ہماری ٹیم کو کامیابی عطا فرمائے اور بہاولپور کا نام روشن کرے۔ آمین! 🤲🏆

Best of Luck Bahawalpur Rescue Team! 💪🚑

Address

Kali Pully, Yazman Road
Bahawalpur
062

Telephone

+923315300339

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122- Bahawalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share