انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سابق وفاقی سیکریٹری و امیدوار قومی اسمبلی پیپلزپارٹی بہاولپور جناب حسین احمد مدنی اور معروف ڈاکٹر عزیر احمد قریشی کے بھائی صہیب احمد قریشی بقضائے الہی وفات پا گئے ہیں, انکی نمازِ جنازہ کل مورخہ 21 ستمبر صبح 7:30 بجے مرکزی جنازہ گاہ نزد چوک فوارہ پر ادا کی جائے گی
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
C&C BWP
Discussing issue of Bahawalpur state
02/02/2022
حافظ حسین احمد مدنی صاحب کے ہمراہ میاں سہیل احمد جبلہ کے نمازِ جنازہ میں شرکت. . اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے. آمین
لاہور دھماکہ پاکستان کے استحکام کیخلاف سازش ہے۔ ہم اس میں شہید ہونے والے بے گناہ افراد کے ورثاء سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں ۔ سی اینڈ سی رہنماء حافظ حسین مدنی نے ہنگامی پریس ریلیز میں مزید کہا کہ حکومت عوام کے تحفظ میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اور محض اپنے اقتدار کو طول دینے میں مصروف ہے۔ بیرونی اور اندرونی محاذ پر مکمل فیل ہوچکی ہے۔ عوام پہلے غربت کی چکی تلے پِس رہے تھے اب دوبارہ سے دہشت گردی کے سائے مسلط کردئیے گئے ہیں. اس واقعہ میں ملوث تمام کردار بے نقاب ہونے چاہئیں ، انہیں کڑی سے کڑی سزا دیکر نشانِ عبرت بنایا جائے اور شہداء اور زخمیوں کے ورثاء کو امداد کا اعلان کیا جائے۔
مسافر خانہ کء قریب کلانچ والا روڈ پر ٹرالر اور رکشہ کے تصادم میں چار بچوں کی ہلاکت اور دس سے زائد کے زخمی ہونے پر ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔ اس کا اظہار سی اینڈ سی رہنماء حافظ حسین مدنی نے اپنی پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے مذید کہا کہ غم کے ان لمحات میں تمام سی اینڈ سی ممبران اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں. آخر میں مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے مغفرت کی دعا مانگی گئی۔
مری سانحہ حکومتِ وقت کی سنگین غفلت اور بے حسی کے باعث ہوا ۔ اس کا اظہار سی اینڈ سی کے رہنماء حافظ حسین احمد مدنی نے ہنگامی پریس ریلیز میں کیا۔ مزید انہوں نے کہا کہ جب حکومتِ پنجاب کے علم میں ہے کہ ہر سال برف باری میں لاکھوں لوگ مری کا رُخ کرتے ہیں اور انتظامیہ ان کی آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی انتظامات کو یقینی بناتی ہے جس کے لئے اربوں روپے کی مشینری تک دستیاب ہے تو اس سال اس سے غفلت کیوں برتی گئی اور کیوں خوشیاں منانے کے لئے جانے والے خاندانوں کو سوگوار کردیا گیا۔. اس بدترین غفلت پر ذمہ دار اتھارٹیوں پر قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات قائم کرنے چاہئیں تاکہ آئندہ ایسے حادثات کا تدارک کیا جائے اور حکومتِ پنجاب اس سانحہ میں فوت ہوجانے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ کا اعلان کرے ۔
رہنماء سی اینڈ سی حافظ حسین احمد مدنی نے خیر پور کے قریب المناک حادثہ پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سی اینڈ سی بہاولپور دُکھ کے ان لمحات میں لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور حکام بالا سے مطالبہ کرتی ہے کہ زخمیوں اور مرنے والوں کے ورثاء کی مالی امداد کی جائے اور زخمیوں کا بہترین علاج کو یقینی بنایا جائے نیز اس بات کی تحقیقات بھی کی جائیں کہ اتنے اچھے روڈ پر ایسا حادثہ کیونکر پیش آیا اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے ۔
04/01/2022
02/01/2022
سی اینڈ سی کے ماہانہ اجلاس کی پریس بریفنگ
27/12/2021
بہاولپور سٹی ۔۔سی اینڈ سی کا ماہانہ اجلاس جناب محمد حسین مدنی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں شہر کی موثر اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر کے معاملات پر ڈسکس ہوئی. خصوصاً شہر میں پینے والے پانی میں سنکیاء کی زائد مقدار میں موجودگی کے باعث ناقابلِ استعمال ہونے کے وجہ سے اہلِ بہاولپور کی پریشانیوں کے حل کے لئے متعلقہ اداروں سے ملاقات کرنا طے پایا نیز اجلاس میں اول یہ مطالبہ کیا گیا کہ بہاولپور کے قدیمی اور معروف بہاول وکٹوریہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کے لئے مقامی اور صوبائی حکومت فنڈ جاری کرے ، بہاولپور سے بون میرو یونٹ کی منتقلی کو روکا جائے، چلڈرن ہسپتال اور برن یونٹ کا قیام فی الفور عمل میں لایا جائے ، صوبہ بہاولپور اہلِ بہاولپور کا دیرینہ مطالبہ اور وفاق اور صوبائی اسبلیوں کا وعدہ ہے اسے پورا کیا جائے۔ اجلاس میں شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بہاولپور کی تعمیر و ترقی میں سی اینڈ سی کا کردار مسلسل ہر فورم پر اٹھاتے رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ریاستِ بہاولپور کی محرومیوں کا ازالہ ممکن بنایا جاسکے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Madni House Model Town A
Bahawalpur
