MotivateMe

MotivateMe

Share

زادِ سفر کے طور پر اس کائنات میں
اک اعتمادِ ذات ہو، کچھ اور ہو نہ ہو

31/08/2025

اور میں نے سیکھا ہے؛
کہ زندگی کے نام آخری خط کبھی نہیں لکھنا چاہیے!
جن لوگوں کے سامنے آپ جیتے جی مر رہے ہوں،
اور اُنہیں خبر نہ ہونے پائے
وہ موت کے بعد بھی اس قابل نہیں ہوتے کہ؛
اُن کو دُکھ بتائے جائیں۔
اپنے درد کی حفاظت ایک امانت کی طرح کریں!
اُنہیں مت بتائیں،
اپنے ساتھ لے جائیں ، بس۔۔۔۔۔ "

کسی سے اُمید مت رکھیے
کسی سے مت کہیئے میں اُداس ہوں
کسی سے مت کہو مجھے تمہاری ضرورت ہے
کسی سے مت کہو میری بات سنو
کسی سے مت کہو مجھے تمہارا سہارا چاہیے
تنہا رہنا سیکھیں لوگوں سے دنیا سے اُمیدیں لگانا چھوڑ دیں کیوں کہ لوگ نا اپنے قابل سمجھتے ہیں اور نا ہی ہمیں ہمارے قابل رہنے دیتے ہیں💯🥀

29/05/2025

ہم نے سسرال والوں کے برا ہونے کی تو بہت باتیں کر لیں لیکن ان لڑکیوں کا کیا جن کا میکہ سسرال سے بھی بدتر نکلتا ہے؟
جنہیں رخصتی کے وقت یہ کہہ کر گلے سے الگ کیا جاتا ہے کہ اب تمہارا جینا مرنا تمہارے سسرال میں ہے۔ وہ تمہیں جلتے انگاروں پر کھڑا کردیں تو کھڑی رہنا، پلٹ کر میکے کی طرف نہ آنا کہ اب سے تم ہماری نہیں رہیں۔

میں نے ایسے بڑے کیسز دیکھے ہیں جن میں کئی بیٹیاں اپنی زندگی کی جنگ اکیلی لڑ رہی ہوتی ہیں کہ انہیں اپنے میکے کی طرف سے کوئی اسپورٹ نہیں ہوتی۔ جو کئی کئی مہینوں تک اپنے ماں باپ سے ملنے نہیں جاتیں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ "میکے لوٹ آنے پر استقبال کے جو گیت گائے جاتے تھے، وہ سارے جھوٹے ہیں۔"

ایک لڑکی بڑی مشکل میں تھی، ماں سے دل کا حال کہنے لگی۔ جنم دینے والی ماں نے کہا کہ "یہ تو ہمیں پہلے ہی پتا تھا کہ تم گھر نہیں بسا پاؤ گی۔"
سوچو! لڑکی کے دل پر کیا گزری ہوگی۔

ایک بیٹی باپ کے گلے سے لگ کر بس رونا چاہتی ہے لیکن باپ کہہ دیتا ہے کہ "تمہاری میت ہی سسرال سے اٹھے گی تبھی میں سرخرو رہوں گا"
سوچو! زندہ درگور ہونا اور کیا ہوتا ہے۔

بھائی بڑا سہارا ہوتے ہیں لیکن جن کا یہ سہارا ہی انہیں بے آسرا کر دے اور کہے کہ "روز روز منہ اٹھا کر کیوں آجاتی ہو یہاں۔"
سوچو! دکھیاری اپنا زخمی دل لے کر اب کس کے پاس جائے؟

وہ جو پہلے سے ستائی ہوئی اپنے لیے ایک پناہ ڈھونڈتے ڈھونڈتے میکے تک لہولہان پیروں سے آتی ہے، اس پر دروازہ نہ کھولا جائے تو میکہ موت کا ذمہ دار کہلائے یا نہ کہلائے؟

بیاہ دینے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہوتا کہ اب تم اگلوں کے حوالے، وہ جیسا مرضی سلوک کریں تم اف تک نہیں کہو گی اور واپس آنے کا تو سوچو گی بھی نہیں۔
بیاہ دینے کا مطلب تو یہ ہونا چاہیے کہ دیکھو بیٹا! تمہیں اس گھر سے صرف رخصت کیا جارہا ہے، یوں نہیں کہ تم پر یہ دروازے ہمیشہ کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ تمہیں زمانے کی گرم ہوا چھوئے تو ماں کا آنچل تمہارے لیے ہمیشہ ٹھنڈا رہے گا۔ تمہارا باپ تمہاری ڈھال بنے گا اور تمہارا بھائی تمہیں گرنے سے بچائے گا۔ تم بس دستک دینے میں جھجک نہ کرنا۔

بیٹی کو زندہ قبول کرنا سیکھیں، کندھا تو ہم کسی غیر کے جنازے کو بھی دے دیتے ہیں 💔

مسکان احزم
#مسکانیات

04/02/2025

‏یونہی بےفیض سی، بےکار سی دنیا میں ہمیں،
جِینا پڑتا ہے کہ ماؤں کے کلیجے نہ پھٹیں!🔥

20/12/2024

اپنے اِظہار میں ، بے باک نہیں ھو سکتا
میں تیرے سامنے ، نَمناک نہیں ھو سکتا

ایک دِن اُس نے دکھائیں ، مجھے چالیں اپنی
میں سمجھتا تھا ، وہ چالاک نہیں ھو سکتا

مُقیل بخاری

20/12/2024

تو مجھ کو چھوڑ تو پھر اس طرح سے چھوڑ کہ میں
گلی گلی میں پھروں کوستا محبت کو...

ہم ایسے لوگ ہی ذہنی مریض ہوتے ہیں...
جو مانتے ہیں بڑا آسرا محبت کو...

حسیب الحسن

20/12/2024

بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی
لوگ بےوجہ اداسی کا سبب پوچھیں گے

یہ بھی پوچھیں گے کہ تم اتنی پریشاں کیوں ہو
جگمگاتے ہوئے لمحوں سے گریزاں کیوں ہو

انگلیاں اٹھیں گی سوکھے ہوئے بالوں کی طرف
اک نظر دیکھیں گے گزرے ہوئے سالوں کی طرف

چوڑیوں پر بھی کئی طنز کئے جائیں گے
کانپتے ہاتھوں پہ بھی فقرے کَسے جائیں گے

پھر کہیں گے کہ ہنسی میں بھی خفا ہوتی ہیں
اب تو روحی کی نمازیں بھی قضا ہوتی ہیں

لوگ ظالم ہیں ہر اک بات کا طعنہ دیں گے
باتوں باتوں میں مرا ذکر بھی لے آئیں گے

ان کی باتوں کا ذرا سا بھی اثر مت لینا
ورنہ چہرے کے تاثر سے سمجھ جائیں گے

چاہے کچھ بھی ہو سوالات نہ کرنا ان سے
میرے بارے میں کوئی بات نہ کرنا ان سے

بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی
لوگ بےوجہ اداسی کا سبب پوچھیں گے

شاعر : کفیل آزر امروہوی

20/12/2024

تجھ سے کچھ اور تعلق بھی ضروری ہے میرا
یہ محبت تو کسی وقت بھی مَر سکتی ہے !!!

20/12/2024

آپ پر منحصر ہے میرا وجود
آپ دیکھیں تو میں نظر آؤں🥀

19/12/2024

"زبان کے کڑوے لوگ دل کے صاف ہوتے ہیں۔"
یہ بات شاید بد تہذیب لوگوں نے اپنی تعلیم و تربیت کی خامیاں چھپانے کے لیے گھڑی ہوگی۔۔۔ورنہ جس کا دل صاف ہو اس کی زبان بھلا کیونکر کڑوی ہو سکتی ہے؟؟؟

19/12/2024

‏جس چہرے کے ساتھ ہم پیدا ہوتے ہیں
وہ ہمارا انتخاب نہیں ہوتا مگر جس کردار کے ساتھ ہم مرتے ہیں
اسے تراشنے کے ہم خود ذمہ دار ہوتے ہیں

19/12/2024

قابلیتـــ اور ڪردار ہمیشـہ ساتھ ساتھ چلتــے ہیــں قابلیتــــ آپ ڪو اونچائی تڪ پہنچاتی ہـــے۔۔۔۔اور اچھا ڪردار آپ ڪو ہمیشـــہ بلند رڪھتا ہـــے۔

19/12/2024

تعلقات رشتے دلوں کے ٹوٹنے اور بدگمانیاں پھیلنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم آدھا سنتے ہیں تھوڑا سمجھتے اور دو گنا بتاتے ہیں.!

Want your business to be the top-listed Government Service in Bahawalpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Bahawalpur