Govt Sadiq Dane Model High School Bahawalpur

Govt Sadiq Dane Model High School Bahawalpur

Share

GOVT. SADIQ DANE HIGH SCHOOL BAHAWALPUR OFFICIAL PAGE Government Sadiq Dane Model high school Bahawalpur was established in 1911. Justice M.A Shahid., Mr.

This old and historical and academic institution is attributed in the name of Nawab of Bahawalpur Sir Sadiq Muhammad Khan Abbasi the 5th and the then Governor of Punjab Sir William Dane. The primary portion of this academic institution consists of six rooms, middle portion comprises of seventeen rooms and Secondary school block has eighteen rooms. About two thousands students are studying here. Th

Photos from Govt Sadiq Dane Model High School Bahawalpur's post 17/04/2026

السلام علیکم یقینایہ لمحہ صرف ایک کامیابی نہیں بلکہ دھرتی ماں کے ماتھے پر سجے ایک روشن ستارے کی مانند ہے۔ جب Harvard University جیسے عالمی وقار کے حامل ادارے میں منعقدہ پاکستان کانفرنس میں دنیا بھر کی ممتاز شخصیات نے ہمارے اس ہونہار سپوت کو خراجِ تحسین پیش کیا، تو یقیناً ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔
ایسے بیٹے قوموں کا سرمایہ اور دھرتی ماں کا مان ہوتے ہیں۔ وہ صرف اپنے لیے نہیں بلکہ اپنی سرزمین کے لیے جیتے ہیں، اور اپنی صلاحیتوں سے دنیا کو یہ باور کرواتے ہیں کہ پاکستانی قوم کسی سے کم نہیں۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر، پاک سرزمین کے چیئرمین، فخرِ بہاولپور، نوجوانوں کی امید اور روشن مستقبل عبداللہ تنصیر بلاشبہ اس دھرتی کے ماتھے کا وہ جھومر ہیں، جن کی چمک وقت کے ساتھ مزید بڑھتی جائے گی۔
گورنمنٹ ایس ڈی ہائی سکول بہاولپور کے اس قابلِ فخر سابق طالب علم پر جتنا بھی ناز کیا جائے کم ہے۔ ان کی کامیابیاں ہر نوجوان کے لیے ایک پیغام ہیں کہ محنت، لگن اور خلوص سے ناممکن کو بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دل کی گہرائیوں سے دعا ہے کہ وہ عبداللہ تنصیر کو مزید کامیابیوں سے نوازے، ان کی کامیابیوں کے سفر کو آسان بنائے، اور انہیں ہمیشہ اسی طرح وطنِ عزیز کا نام دنیا کے افق پر روشن کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
از طرف:
محمد عمران شیخ
اولڈ سٹوڈنٹ
گورنمنٹ ایس ڈی ہائی سکول بہاولپور

Photos from Govt Sadiq Dane Model High School Bahawalpur's post 17/04/2026

گورنمنٹ صادق ڈین ہائی اسکول میں 16 اپریل 2026 کو “پاکستان – ایک عالمی امن کا داعی” کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی راؤ دلشاد جبکہ مہمانِ مقرر عمر شریف (ڈی ای او اسپیشل ایجوکیشن) تھے۔ اس موقع پر میڈم زیتون کوثر (ڈی ای او سیکنڈری)، سعدیہ جلیل خان (ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری) اور اسکول کے پرنسپل نصیر سیال بھی موجود تھے۔

مقررین نے عالمی امن کے فروغ میں پاکستان کے مثبت کردار، خصوصاً اسلام آباد میں ہونے والے ایران–امریکہ مذاکرات میں اس کی سفارتی کوششوں کو اجاگر کیا۔ طلبہ اور اساتذہ کی بھرپور شرکت نے اس پروگرام کو نہایت معلوماتی اور کامیاب بنایا۔

15/03/2026

SADIQ DANE MODEL HIGH SCHOOL ADMISSION OPEN 2026 ..

14/03/2026
19/02/2026

بہاولپور/ سکول کی عمارت پر قبضے کا معاملہ ۔

بہاولپور: پیرا فورس کی طرف سے بہاولپور کے سرکاری ایس ڈی ھائی اسکول کی تاریخی قدیمی عمارت پر قبضے کی مبینہ کوشش، سکول اساتذہ اور طلباء میں تشویش۔

بہاولپور: گورنمنٹ صادق ڈین ہائی سکول بہاولپور پر مبینہ قبضے کے خلاف سکول طلباء احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ۔

بہاولپور: سرکاری املاک میں مداخلت پر قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، متعلقہ محکمے کے خلاف کاروائی کریں گے، سکول پرنسپل کا انتباہ ۔

بہاولپور: پیرا فورس اسکول کی تاریخی عمارت پر قبضے سے باز نہ آئی تو اساتذہ اور طلبہ احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔ پرنسپل کا بیان

بہاولپور: سکول انتظامیہ ،اساتذہ اور طلباء نے سول سوسائٹی سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی ادارے میں پیرا فورس کی مبینہ بے جا مداخلت کو روکا جائے۔






19/02/2026

Ramzan decoration
Happy Ramadan

14/02/2026

Govt. Sadiq Dane Model High School ki out look khoobsoorat bananey k liay DC Bwp Syed Hassan Raza Sahib, CEO Bwp Tawakal Hussain Sahib aur PHA ka buhat ziada shukria

Want your business to be the top-listed Government Service in Bahawalpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Bahawalpur
63100