13/01/2026
اہلیانِ بہاولپور کو خوشخبری!
گرین بس سروس کا باقاعدہ افتتاح
بروز منگل | 13 جنوری آغاز کیا جا رہا ہے
بہاولپور میں ماحول دوست، جدید اور سہل سفری سہولت
گرین بس سروس کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔
روٹ نمبر 1:
بہاولپور ➝ لودھراں — 12.5 کلومیٹر
روٹ نمبر 2:
13 سولنگ ➝ نیو سبزی منڈی — 20.4 کلومیٹر
روٹ نمبر 3:
سمہ سٹہ روڈ ➝ دبئی چوک — 12.2 کلومیٹر
روٹ نمبر 4:
علینا ہسپتال ➝ گوٹھ لشکر — 10.6 کلومیٹر
روٹ نمبر 5:
بہاولپور بس اسٹاپ ➝ یزمان — 35.5 کلومیٹر
روٹ نمبر 6:
بہاولپور بس اسٹاپ ➝ لال سوہانرا — 32.5 کلومیٹر
روٹ نمبر 7:
بہاولپور بس اسٹاپ ➝ احمد پور — 52.3 کلومیٹر
ان میں سے زیادہ تر بسیں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلبہ کے لیے مختص کی گئی ہیں۔
09/10/2025
Bahawalpur -The City Of Nawab's
The project commenced, thankfully. It will introduce a new ambiance to the city of Nawabs.
10/09/2025
السلام علیکم !!
دوستو ۔۔۔حکومت کی طرف سے جاری کردہ الرٹ کو سمجھنا ضروری ہے
جب حکومت کی جانب سے یہ انتباہ جاری ہوتا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ہے، تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہوتا کہ ہیڈ اسلام، میلسی سائفن، یا ایمپریس برج پر پانی کی سطح فوری طور پر بلند ہو جائے گی۔ درحقیقت، اگر دریائے ستلج میں پانی کی سطح پہلے سے کم ہے تو ایسا ممکن ہے کہ پانی کا بہاؤ کئی دنوں تک معمول پر ہی رہے۔
یہ انتباہ بنیادی طور پر انتظامیہ کو الرٹ کرنے کے لیے جاری کیا جاتا ہے تاکہ وہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔
پانی کی آمد میں تاخیر اور بہاؤ میں کمی کیوں؟
تاریخی شواہد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیڈ گنڈا سنگھ والا سے پانی کو ایمپریس برج تک پہنچنے میں 8 سے 15 دن لگ سکتے ہیں۔ اس دوران، پانی کی شدت اور رفتار میں بھی کمی آ جاتی ہے، لیکن اس کا انحصار پانی کے بہاؤ کی رفتار اور دیگر کئی عوامل پر ہوتا ہے۔
صورتحال کو سمجھیں اور افواہوں سے بچیں
پریشان ہونے کی بجائے، ضروری ہے کہ آپ صورتحال کو سمجھیں اور دوسروں کو بھی اس بارے میں آگاہی دیں۔
اگر آپ کے دوست یا عزیز دریائی علاقے میں رہتے ہیں تو انہیں محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ دیں، کیونکہ ان کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔ یہ پیغام گھبرانے کے لیے نہیں بلکہ ہوشیار رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے ہے۔
Deputy Commissioner Bahawalpur Punjab Emergency Service Department
09/09/2025
قطر پر اس رائ یلی حملہ۔۔۔ مسلم دنیا کیلئے لمحۂ فکریہ
دوحہ، قطر میں آج اس رائیل نے ح م ا س کی قیادت پر بڑا حملہ کیا ہے، جسے اسرائیلی فوج نے "یومِ فیصلہ" کا نام دیا۔ اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں رہنما ہدف بنے۔ حیران کن امر یہ ہے کہ بین الاقوامی میڈیا (Reuters، AP، Times of Israel) کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حملے کے لیے گرین لائٹ دی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ قطر جیسے ملک پر براہِ راست اس نوعیت کا حملہ کیا گیا ہے۔ قطر کی حکومت نے اس اقدام کو بزدلانہ اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
یاد رہے، قطر وہی ملک ہے جس نے ہمیشہ امن کے لیے ثالثی کی، قیدیوں کی رہائی میں کردار ادا کیا اور انسانی مدد کے دروازے کھلے رکھے۔ لیکن آج وہی قطر امریکی کالونی بن کر سب سے زیادہ نقصان اٹھا رہا ہے۔
یہ حملہ دراصل صرف قطر پر نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا پر ایک دھچکا ہے۔ یہ ہمارے لیے لمحۂ فکریہ ہے کہ ہم کب تک تماشائی بنے رہیں گے؟ کب تک ہماری خودمختاری اور ہماری سرزمین دوسروں کے اشاروں پر روندی جاتی رہے گی؟
09/09/2025
بہاولپور ستلج میں چھلانگ لگانے والی خاتون کو زندہ بچا لیا گیا۔۔۔ڈولفن
09/09/2025
مظفرگڑھ: دریائے چناب پر اونچے درجے کے سیلاب کا دوسرا بڑا ریلا جوآنہ بنگلہ میں داخل
مظفرگڑھ ۔شدید سیلابی ریلے کا پانی جھنگ جی ٹی روڈ پر آ گیا
09/09/2025
خبر شیر شاہ بند اب سے تقریبا 4 گنٹھے بعد توڑ دیا جانے گا اگر پانی کی سطح میٹنگ طے شدہ حد.,
393.50
کو کراس کر گئی
۔۔
بلوچستان، سندھ اور ڈیرہ غازی خان سے آنے والی تمام ٹریفک کو ڈیرہ غازی خان میں ہی روک دیا گیا ہے ریلوے ٹریک بھی بند کر دیا گیا ہے
ہیڈ محمد والہ راستہ متبادل طور کھول دیا گیا ہے
پانی کا طوفانی ریلہ شجاع آباد کی آبادیوں کی طرف آئے گا درمیان میں قصبہ جات والے افراد تیاری کرلیں
شیر شاہ 390 فٹ
شجاع آباد شہر 379
خدابخش والا 370
علی پور سادات 355
جلالپور پیر والا 344
فٹ ہے
اپنا خیال رکھی
اپنے قریب کے علاقہ کے لوگوں کو آگاہ کریں ایک منٹ انتظار نہ کریں ۔
اپنی اور لوگوں کی ذندگی بچائیں
09/09/2025
ملتان ٹریفک الرٹ
9 ستمبر 2025
ملتان سے مظفر گڑھ روڈ (شیر شاہ روڈ) پل دریائے چناب ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ بہاولپور بائی پاس چوک، ناگ شاہ چوک، نواب ہوٹل، پل چناب دونوں اطراف اور مظفر گڑھ سے ٹریفک کو ڈائیورشن دی گئی ہے۔
ہیڈ محمد والا روڈ پل چناب پہلے سے بند ہے اور تاحال بند ہے۔
شہری موٹروے ملتان سے سکھر کا راستہ استعمال کریں۔
25/07/2025
ترجمان سیف سٹی بہاولپور کے مطابق بہاولپور میں آج سے E چالان کا آغاز ہوگیا ہے۔
ہیلمٹ کی پابندی کریں۔ سیٹ بیلٹ و دیگر پابندیوں کا خیال کریں۔
23/07/2025
سیف سٹی بہاولپور کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیف سٹی بہاول پور کی جانب سے ٹریفک نظم وضبط کو مؤثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے 25 جولائی 2025 سے ای چالان کے باقاعدہ اجراء کا آغاز کر دیا جائے گا۔ قانون نافذ کرنے کے عمل میں شفافیت اور تیزی ممکن ہو گی۔ یہ نظام انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم (ITMS) کے تحت فعال کیا گیا ہے، جو ٹریفک کی مؤثر نگرانی بلکہ ڈیفالٹر گاڑیوں پر بھی کڑی نظر رکھے گا۔مصنوعی ذہانت سے مزین یہ نظام ٹریفک پولیس کے لیے معاون اور ٹریفک کے بہاؤ کو منظم رکھنے سمیت شہریوں میں ٹریفک آگاہی پیدا کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔مزید بتایا گیا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں شہریوں کی رہنمائی اور شعور بیدار کرنے کے لیے 1000 سے زائد وار ننگ ای چالان جاری کیے گئے ہیں تاکہ شہری قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔ وار ننگ چالان کے ذریعے شہریوں کو ان کی خلاف ورزیوں سے بر وقت آگاہ کیا جائے گا۔شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کرکے نہ صرف خود محفوظ رہیں بلکہ معاشرے کو بھی خوشگوار اور منظم سفری ماحول مہیا ہو سکے۔
14/07/2025
بہاولپور کا سیوریج سسٹم اور انتظاميہ کا طرزعمل !!
بہاولپور میں بارشوں سے جڑے خدشات اور سیوریج کے بوسیدہ نظام کا مسئلہ انتہائی پریشان کن ہے۔ یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ جہاں ایک طرف بارش خدا کی رحمت ہے، وہیں دوسری طرف اس کے ممکنہ منفی اثرات کی فکر گھبراہٹ کا باعث بنتی ہے۔
بہاولپور: بارش کی نعمت اور سیوریج کا چیلنج
2015ء کی 133 ملی میٹر بارش کا تجربہ، جب پورا شہر پانی میں ڈوب گیا تھا، آج بھی ذہنوں میں تازہ ہے۔ یہ سوچ کر ہی دل بیٹھ جاتا ہے کہ اگر ایسی صورتحال آج کے ان حالات میں دوبارہ پیش آئی تو کیا ہوگا۔ یہ حقیقت ہے کہ بہاولپور کا سیوریج سسٹم پچھلی دو دہائیوں سے بوسیدہ حالت میں ہے، اور اس کی خراب حالت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کا سیوریج میگا پروجیکٹ پر مکمل انحصار کرنا اور اس کی تکمیل سے پہلے گلی کوچوں اور کالونیوں کے مقامی سیوریج مسائل کو نظرانداز کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ بہت سی کالونیوں کے مسائل ایسے ہیں جو مقامی نوعیت کے ہیں اور انہیں معمولی محنت اور تھوڑی سی توجہ سے حل کیا جا سکتا ہے۔ یہ بلاشبہ شہریوں کے لیے اذیت کا باعث بن رہا ہے، جنہیں ہر بارش کے بعد پانی جمع ہونے اور نکاسی آب کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وقت کی اہم پکار: فوری اور جامع حل
ضرورت اس امر کی ہے کہ میگا پروجیکٹ کے ساتھ ساتھ فوری طور پر موجودہ سیوریج نظام کی دیکھ بھال اور مرمت پر بھی توجہ دی جائے۔ ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ان مقامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے جو تھوڑی سی کوشش سے درست کیے جا سکتے ہیں۔ شہریوں کو اس پریشانی سے نجات دلانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی اپنانا وقت کا تقاضا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ متعلقہ حکام اس سنگین مسئلے کی طرف سنجیدگی سے توجہ دیں گے اور بہاولپور کے باسیوں کو بارش کی رحمت کا بھرپور لطف اٹھانے کا موقع فراہم کریں گے۔
اگر تحریر سے متفق ہوں تو شئیر کیجئے یا کاپی پیسٹ کر کے اپنے نام سے اپنی وال پر پوسٹ کیجئے ۔
تحریر : وسیم اقبال