Bahawalpur Museum Bahawalpur

Bahawalpur Museum Bahawalpur

Share

Bahawalpur Museum was established in the year 1976 for the purpose to preserve and showcase the historical and cultural heritage of the area.

Bahawalpur Museum was established in the year 1976 for the purpose to preserve the archaeological, historical and cultural heritage of the area. This institution is providing non formal education to the people through display of antiquities and other objects relating to the historical and cultural back ground of this area in particular and other parts of the country in general. It is inspiring the

26/05/2026

*عید الاضحیٰ مبارک*

تمام عالمِ اسلام کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد۔
اس بابرکت موقع پر اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ھم سب قربانیاں قبول فرمائے، آمین

Photos from Bahawalpur Museum Bahawalpur's post 23/05/2026

Press Clippings Regarding Seminar

Photos from Bahawalpur Museum Bahawalpur's post 22/05/2026

Press Clippings of International museum day celebration

Photos from Bahawalpur Museum Bahawalpur's post 21/05/2026

ضلعی انتظامیہ بہاولپور کی جانب سے پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل ہونے پر ایک پُروقار تقریب ڈپٹی کمشنر آفس بہاول پور کے سبزہ زار میں منعقد کی گئی ۔تقریب میں
کمشنر بہاول پور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا ،آر پی او غازی صلاح الدین، ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضا نے رسم پرچم کشائی ادا کی ۔رسم پرچم کشائی تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی پرچموں کو سلامی پیش کی گئی اور قومی ترانے پڑھے گئے اور پاکستان اور چین کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب پرچم کشائی میں بہاول پور میوزیم کے سٹاف نے بھی خصوصی طور پر شرکت۔ اس دن کی اہمیت کے حوالے سے بہاول پور میوزیم کی آرٹ گیلری میں پاک چائنہ دوستی پر ڈاکومینٹری بھی چلائی گئی ۔

19/05/2026

International Museum Day celebration 🎊🎉
Report by Mr. Raza

18/05/2026

International Museum Day celebration 🎊🎉
Report by Mr. Raheel Tahir

18/05/2026
18/05/2026

بہاول پور میں یوم عجائب گھر کی تقریبات، نوجوانوں میں ثقافتی آگاہی پر زور
بہاول پور (رپورٹ: نادیہ نورین) بین الاقوامی یوم عجائب گھر کے موقع پر بہاول پور میوزیم میں ایک روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز کمشنر بہاول پور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے پینٹنگ نمائش کے افتتاح سے کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عجائب گھر تاریخ، ثقافت اور قومی شناخت کے امین ہیں اور نوجوان نسل کو اپنی جڑوں سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ سماجی رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس سال کے تھیم “Museums Uniting a divided world” کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عجائب گھر اختلافات کو مٹائے بغیر باہمی احترام اور فہم و ادراک کا پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہاول پور میوزیم اس خطے میں امن اور ثقافتی روایات کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے میوزیم کے ڈائریکٹر محمد زبیر ربانی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نوجوانوں میں قومی ورثے سے محبت اور اتحاد کو فروغ دیتی ہیں۔
اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طلبہ کی پینٹنگ نمائش کو بھی بے حد سراہا گیا، جنہوں نے اپنے فن پاروں کے ذریعے ثقافت اور رنگوں کو خوبصورتی سے اجاگر کیا۔
ڈائریکٹر میوزیم محمد زبیر ربانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یوم عجائب گھر منانے کا آغاز انٹرنیشنل کونسل آف میوزیمز کے تحت 1977 میں ہوا، جس کا مقصد تاریخ اور تہذیبی ورثے کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔
تقریب کے دوران مقامی دستکاری کے اسٹالز بھی لگائے گئے جبکہ ملی نغموں کی پیشکش نے ماحول کو قومی جوش و جذبے سے بھر دیا۔ انتظامیہ کی جانب سے 18 مئی کو میوزیم میں داخلہ مفت رکھا گیا اور وزیٹرز کے لیے گائیڈڈ ٹورز کا بھی اہتمام کیا گیا۔







Photos from Bahawalpur Museum Bahawalpur's post 18/05/2026

18 مئی 2026
پریس ریلیز
بہاول پور ( ) بین الاقوامی یومِ عجائب گھر کے موقع پر بہاول پور میوزیم میں "عجائب گھر، تقسیم شدہ دنیا کو جوڑنے والے" Museums Uniting a devided world کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا جس کا مقصد آج کے دن کے حوالے سے عجائب گھروں کے سماجی کردار اور موجودہ دور میں ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ سیمینار کے مہمان خصوصی سابق سیکرٹری آئی بی سی سی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر سیاستدان اور ممبر ڈسڑکٹ کوارڈینیشن کیمٹی وزیر اعلیٰ پنجاب حافظ حسین احمد مدنی نے افتتاحی کلمات میں کہا کہ عجائب گھر وہ مقامات ہیں جہاں ماضی حال سے ملتا ہے۔ یہ ادارے ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ہماری تاریخ مشترکہ ہے اور ہمارا مستقبل بھی ایک ہے۔ اور آج کی تقسیم شدہ دنیا میں یہی ادارے مکالمے کا راستہ کھولتے ہیں۔ قبل ازیں ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی نے کہا عجائب گھر صرف ماضی کو محفوظ کرنے کے ادارے نہیں بلکہ یہ سماجی ہم آہنگی، مکالمے اور رواداری کے پل ہیں ۔یونیورسٹی آف کالج اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی کی چیئرپرسن فرحانہ الطاف قریشی نے اپنا مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عجائب گھر مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کے درمیان افہام و تفہیم کا ذریعہ بنتے ہیں۔ عجائب گھر صرف نوادرات کے ذخیرے نہیں بلکہ یہ قومی بیانیے کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ طلبہ کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ میوزیم کا وزٹ لازمی بنانا چاہیے۔ لیکچرار ڈاکٹر معظم خان دورانی نے علاقائی میوزیم کی اہمیت پر مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی میوزیم تنوع اور شمولیت کے بہترین مراکز ہیں جو خطہ کی ثقافت کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر پہچان دلواتے ہیں۔ عجائب گھر نوجوانوں کو تنوع کے احترام، رواداری اور شہری ذمہ داری کا عملی درس دیتے ہیں۔ انہوں نے سکولوں اور میوزیم کے درمیان شراکت داری بڑھانے کی بھی تجویز دی۔گوریمنٹ صادق وویمن یونیورسٹی کے شعبہ فیشن ، آرٹ اینڈ ڈیزائن کی چیئرپرسن ناجیہ سرور نے مقامی دستکاری اور زبانی تاریخ کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کا ورثہ قومی شناخت کا اہم حصہ ہے۔ عجائب گھر اس ورثے کو نئی نسل تک پہنچانے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہیں۔ سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے بہاول پور عجائب گھر میں ٹیکنالوجی کے استعمال اور طلبہ کی شمولیت و مقامی کمیونٹی کی شراکت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سیمنار میں اساتذہ، طلبہ، محققین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مہمان خصوصی نے اس موقع پر دستکاری و مصنوعات کے اسٹالز اور پینٹنگ نمائش کو وزٹ کیا اور ان اقدامات کو بے حد سراہا ۔

کیپشن :
بین الاقوامی یوم عجائب گھر کے موقع پر بہاول پور میوزیم میں منعقدہ سیمینار میں مہمان خصوصی سابق سیکرٹری آئی بی سی سی حافظ حسین احمد مدنی خطبہ استقبالیہ پیش کر رہے ہیں ۔

۔ بین الاقوامی یوم عجائب گھر کے موقع پر بہاول پور میوزیم میں منعقدہ سیمینار کے شرکاء اپنے مقالہ جات پیش کر رہے ہیں ۔

نادیہ نورین
آفیسر تعلقات عامہ
بہاول پور میوزیم بہاول پور

Want your business to be the top-listed Government Service in Bahawalpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Bahawalpur Museum, Central Library Road
Bahawalpur
63100

Opening Hours

Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00
Sunday 09:00 - 16:00