Regional Information Office, Bahawalpur

Regional Information Office, Bahawalpur

Share

Regional Information Office, Bahawalpur is an official page of Directorate of Public Relations Govt of Punjab Bahawalpur Division Bahawalpur.

02/06/2026








Photos from Regional Information Office, Bahawalpur's post 02/06/2026

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، حکومت پنجاب، بہاول پور ڈویژن
پریس ریلیز
بہاول پور:2 / جون ( )ڈپٹی کمشنر بہاول پور سید حسن رضا نے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ترقی پانے والے ملازمین میں تقرر نامے اور پروموشن لیٹرز تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ترقی حاصل کرنے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کسی بھی ادارے کی کامیابی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پانے والے ملازمین اپنی نئی ذمہ داریوں کو مزید احساسِ ذمہ داری، لگن اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ سرکاری امور کی بروقت انجام دہی اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام افسران و ملازمین اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ جاتی ترقی ملازمین کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتی ہے اور اس سے ادارہ جاتی کارکردگی میں بھی بہتری آتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس بہاول پور کے 13 سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدے پر جبکہ 22 جونیئر کلرکس کو سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ ترقی پانے والے ملازمین نے محکمہ کی جانب سے اعتماد کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے فرائض مزید محنت اور ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے ترقی پانے والے ملازمین میں تقرر نامے اور پروموشن لیٹرز تقسیم کیے اور ان کی آئندہ پیشہ ورانہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
پریس ریلیز
بہاول پور:2 / جون ( ) حکومت پنجاب کے ترقیاتی منصوبے”زرعی مارکیٹنگ معلوماتی خدمات کے استحکام (SAMIS)“ کے تحت بہاولپور میں سبز مرچ کی بعد از برداشت دیکھ بھال، گریڈنگ، سورٹنگ، پیکنگ اور مارکیٹنگ کے موضوع پر تربیتی پروگرام منعقد ہوا۔تربیتی پروگرام میں کاشتکاروں کو بعد از برداشت نقصانات میں کمی، معیاری پیکنگ، ویلیو ایڈیشن اور جدید مارکیٹنگ طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت (معاشیات و تجارت) پنجاب و پراجیکٹ ڈائریکٹر (SAIMS) ڈاکٹر تنویر خالق شامی نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی اجناس کی جدید مارکیٹنگ، ویلیو ایڈیشن اور معیاری پیکنگ کے فروغ سے کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کسانوں کو مارکیٹ معلومات، بہتر قیمتوں اور برآمدی معیار سے متعلق رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔پروگرام سے ڈائریکٹر ریجنل ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ راشد منہاس اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نے بھی خطاب کیا۔سائنٹیفک آفیسرمحمد اعجازنے سبز مرچ کی برآمدی اقسام، نرسری مینجمنٹ، گریڈنگ اور عالمی معیار کے مطابق پیداوار کے حوالے سے آگاہ کیا۔سعد الرحمن نے سبز مرچ کی بہتر پیداوار، کھادوں اور زرعی ادویات کے متوازن استعمال سے متعلق سفارشات پیش کیں۔محمد ابراہیم راشد نے منصوبے کے مقاصد اور کاشتکاروں کو حاصل ہونے والے فوائد پر بریفنگ دی۔پروگرام کے دوران کاشتکاروں کو محفوظ سٹوریج، صفائی، معیاری پیکنگ اور مارکیٹنگ سے متعلق معلوماتی مواد بھی فراہم کیا گیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹرڈاکٹر تنویر خالق شامی نے سہولت مرکز برائے زرعی تجارت کی انچارج منزہ سحرش، ایگریکلچر آفیسر شگفتہ، مارکیٹنگ سپورٹ اسسٹنٹ اور سہولت مرکز کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کامیاب تربیتی پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔
٭٭٭

02/06/2026

ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا اپنے دفتر میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل سن رہے ہیں

Photos from Regional Information Office, Bahawalpur's post 01/06/2026

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، حکومت پنجاب، بہاول پور ڈویژن
ہینڈآؤٹ نمبر328
بہاول پور:یکم جون ( )ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کی مرکزی انجمن تاجران کے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات، جس میں شہر کے مختلف بازاروں اور تاجر برادری کو درپیش مسائل، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور ضلعی انتظامیہ و تاجروں کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران سردار نجیب اللہ خان، مرکزی صدر متحدہ انجمن تاجران بہاول پور حافظ راؤ محمد خرم سلیم،صدر مرکزی انجمن تاجران سید اسرار حسین شاہ، جنرل سیکرٹری خالد محمود رند، سرپرست شاہی بازار میر جمال، صدر شاہی بازار محمد صابر، ضلعی صدر ملک صلاح الدین، صدر سرکلر روڈ چوہدری ظفر اقبال سمیت انجمن تاجران کے دیگر نمائندگان شریک تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے عیدالاضحی کے دوران خصوصی صفائی مہم میں تاجر برادری کے بھرپور تعاون کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور تاجروں کا باہمی تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے۔تاجر رہنماؤں نے ملاقات کے دوران مختلف بازاروں میں درپیش مسائل، شہری سہولتوں، صفائی ستھرائی، ٹریفک اور دیگر انتظامی امور سے متعلق تجاویز اور مطالبات پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ تاجروں کے جائز مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایات دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی اور مقامی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس لیے ان کے مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران کے مسائل کو باہمی مشاورت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ مل سکے۔اس موقع پر انجمن تاجران کے وفد نے بہاولپور میں پنجاب حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات کو سراہا اور حکومت پنجاب کی پالیسیوں اور احکامات پر مکمل عملدرآمد کے لیے اپنے تعاون اور حمایت کا اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران تاجروں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان رابطوں کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تاجر برادری اور ضلعی انتظامیہ کے مشترکہ تعاون سے شہر کے تجارتی، شہری اور انتظامی مسائل کے حل میں مزید بہتری لائی جا سکے گی۔
ہینڈآؤٹ نمبر329
بہاول پور:یکم جون ( )ڈپٹی کمشنر بہاول پور سید حسن رضا نے ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا،کھلی کچہری میں دور دراز علاقوں سے آنے والے شہریوں کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنی گئیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شگفتہ جبیں اور اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر حمزہ احتشام بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کرتے ہوئے متعدد مسائل کا موقع پر ہی ازالہ کرایا۔ عوامی خدمت کچہری میں شہریوں کو رجسٹری، انتقال اور زمینوں سے متعلق ضروری دستاویزات کی فراہمی سمیت مختلف ریونیو خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی گئیں، جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت اور اعتماد کا اظہار ضلعی انتظامیہ کی عوام دوست پالیسیوں کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت افسران کے دفاتر کے دروازے عام شہریوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں اور ان کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ مال میں سروس ڈیلیوری کے نظام کو سختی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو شفاف، بروقت اور معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
٭٭٭

01/06/2026

🔹وزیر اعلی مریم نواز کا تمام والدین کو ڈھیروں سلام۔

🔹بچوں کی پرورش اور کردار سازی میں والدین کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین۔

01/06/2026

‎وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا والدین کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

01/06/2026

وزیر اعلی مریم نواز کی خصوصی ہدایات ریسکیو 1122 ہائی الرٹ۔

عید الاضحی کے دوران پنجاب بھر میں 50424 ریسکیو آپریشنز۔

01/06/2026
Want your business to be the top-listed Government Service in Bahawalpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Khakwani Colony Near Darbar Palace
Bahawalpur
63100