27/05/2026
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nadir Bukhari Official, Police station, Bahawalpur.
27/05/2026
✅ بہاولپور ایف اے امتحانی مرکز میں نقل چل گئی
✅ اسپیشل ٹیم نے متعدد طلبہ کو نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا کارروائی جاری ۔
بہاولپور / ترنڈہ محمد پناہ — بریکنگ
سی سی ڈی ملتان، بہاولپور کی امین بوکا گینگ کے خلاف بڑی کارروائی، خفیہ اطلاع پر چھاپے کے دوران خطرناک ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
جوابی کارروائی میں گینگ کا سرغنہ امین عرف “بوکا” اور اس کا ایک ساتھی ہلاک، جبکہ سی سی ڈی کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے دوران سی سی ڈی کا امدادی رضاکار بھی شہید ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق امین بوکا ڈکیتی، ہاؤس رابری، گاڑیاں چھیننے سمیت 50 سے زائد مقدمات میں مطلوب اشتہاری تھا۔
علاقے میں پولیس مقابلہ تاحال جاری، سی سی ڈی کے اعلیٰ افسران بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ رہے ہیں۔
21/05/2026
🚨 بہاولپور بریکنگ نیوز 🚨
✅ حکیم شہزاد المعروف “لوہا پاڑ” کا بھانجا گرفتار، گاڑی فراڈ کیس میں مقدمہ درج ۔
✅ پولیس نے مبینہ گاڑی فراڈ کیس میں کارروائی کرتے ہوئے حکیم شہزاد المعروف “لوہا پاڑ” کے بھانجے کو گرفتار کر لیا۔
✅ ایف آئی آر کے مطابق ملزم پر شہری کو لاکھوں روپے مالیت کی اسپورٹیج گاڑی فروخت کرنے کے نام پر دھوکہ دہی، جعلی دستاویزات اور مشکوک بینک کلیئرنس استعمال کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔
✅ متاثرہ شہری کے مطابق گاڑی خریدنے کیلئے مکمل رقم ادا کی گئی، تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ گاڑی کے کاغذات، این او سی اور دیگر دستاویزات میں سنگین بے ضابطگیاں موجود ہیں۔
✅ الزام ہے کہ ملزم نے اعتماد میں لے کر رقم وصول کی اور بعد میں مسلسل ٹال مٹول سے کام لیتا رہا۔
✅ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ کیس کے مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔
✅ شہری گاڑیاں خریدتے وقت مکمل تصدیق، اصل دستاویزات اور بینک کلیئرنس لازمی چیک کریں ۔
Bahawalpur Police 🚓
Bahawalpur Police
Maryam Nawaz Sharif
Rana Wahab PSP
Bahawalpur Police 🚨🚓
🚨 بہاولپور / مویشی منڈیوں کے فول پروف انتظامات ۔
🚨 عید الاضحی مویشی خریدنے کے لیے آنے والے شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے ۔
✅ ڈی پی او رانا عبدالوہاب ۔
Maryam Nawaz Sharif
Commissioner Bahawalpur Division Bahawalpur
Deputy Commissioner Bahawalpur
🚨 بہاولپور / مضر صحت گوشت کی فروخت کا انکشاف ۔
✅ مافیا قصابوں بلو، کلو، مونی اور شفیق نے ات مچا دی ۔
✅ پنجاب فوڈ اتھارٹی ، انچارج سلاٹر ہاؤس بے بس کارروائی خواب بن گئی ۔
✅ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔
18/05/2026
🚨 بہاولپور ۔ پنجاب پولیس خصوصاً بہاولپور پولیس کا فخر — سب انسپکٹر ریحان ندیم 🚨
👈 سب انسپکٹر ریحان ندیم سٹی حاصل پور پولیس کے اُن نڈر، محنتی، دیانتدار اور پروفیشنل افسران میں شمار ہوتے ہیں جو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا خوف و خطر کارروائیاں کرتے ہوئے قانون کی بالادستی یقینی بنا رہے ہیں۔
☑️ حالیہ کارروائی میں ریحان ندیم نے مبینہ گندہ دھندا چلانے والی خاتون کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا،
✅ جبکہ اُس کے شوہر پر پہلے ہی ریپ سمیت آٹھ سنگین مقدمات درج ہیں۔ اس کیس کے حوالے سے 👈صافی اختر بلوچ نے فون پر مؤقف طلب کیا تو ریحان ندیم نے نہایت مہذب اور پیشہ ورانہ انداز اپناتے ہوئے کہا ۔
👈“آپ آفس تشریف لائیں، اگر کیس میں مؤقف دینا بنتا ہوا تو ضرور دوں گا۔”
✅ صرف فون پر فوری مؤقف نہ ملنے پر ایک فرض شناس اور ایماندار پولیس آفیسر کے خلاف منفی مہم چلانا افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے، ذرائع کے مطابق موصوف صافی ڈانس پارٹی کرانے والے زوہیب عرف بلا اور اسکی اہلیہ کی مبینہ سرپرستی کررہا تھا چودھری ریحان ندیم کی کارروائی سے یہ ٹھکانے چھوڑنے پر مجبور ہوئے جسکی پاداش میں منفی پروپیگنڈا چلایا جا رہا ہے۔ صحافت کا اصل مقصد حقائق سامنے لانا اور سچ کی ترجمانی کرنا ہے، نہ کہ ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کردار کشی کرنا۔
✅ عوام بخوبی جانتی ہے کہ ریحان ندیم جیسے بہادر افسر دن رات جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے میدان عمل میں موجود ہیں۔ ایسے ایماندار اور دلیر پولیس افسران بہاولپور پولیس کا حقیقی سرمایہ ہیں، اور انہیں بدنام کرنے کی ہر سازش ہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی۔ ✌️
🚨 بہاولپور / نوشہرہ جدید پولیس مقابلہ ۔
👈 خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ۔
👈 گن پوائنٹ پر چھینا گیا موٹر سائیکل ، بکریاں اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برامد ۔
16/05/2026
🚨 بہاولپور بریکنگ ۔
✅ریجنل سیکیورٹی انچارج کی مبینہ پولیس گردی بے نقاب،
✅محنت کش سیکیورٹی گارڈ کو گاڑی پارکنگ سے منع کرنے پر مبینہ غیر قانونی حراست، تشدد اور جھوٹے مقدمے میں پھنسا دیا گیا۔
✅عدالت میں حقائق سامنے آنے پر فاضل جج نے ہتھکڑیاں کھلوا کر گارڈ کو جھوٹے مقدمے میں باعزت ڈسچارج کر دیا ۔
✅تاجر و کاروباری حلقوں میں شدید تشویش، شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ۔
Maryam Nawaz Sharif
Additional Chief Secretary South Punjab Official
Bahawalpur Police 🚨🚓
Rana Wahab PSP