04/06/2026
✨ اوپن ڈور، فوری انصاف — عوامی خدمت اولین ترجیح
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت اوپن ڈور پالیسی کے ذریعے عوام کو بلا رکاوٹ رسائی اور فوری داد رسی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔
04/06/2026
کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا کا چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی دفتر کا دورہ ’’اپنا کھیت اپنا روزگار‘‘ اسکیم کا جائزہ۔ درخواستوں کی سکروٹنی، قرعہ اندازی اور اراضی تقسیم بارے جائزہ لیا۔ اسکیم کے تحت 52 ہزار 158 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ 8 ہزار 125 درخواستیں منظور جبکہ 5 ہزار 328 مسترد کی گئیں ہیں۔ 38 ہزار 705 درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے۔ تحصیل یزمان میں 37 ہزار 595 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ تحصیل فورٹ عباس میں 9 ہزار 37 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔تحصیل لیاقت پور چولستان میں 5 ہزار 525 درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔
04/06/2026
کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت مثالی گاؤں پروگرام کے جائزہ اجلاس کا انعقاد۔ رکن صوبائی اسمبلی خالد محمود ججہ اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک۔ بہاولپور ڈویژن کے 35 دیہاتوں میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مثالی گاؤں پروگرام کے تحت دیہی علاقوں میں میونسپل سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے۔ واٹر سپلائی، سینیٹیشن، سٹریٹ لائٹس اور سڑکوں کی بہتری جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی
03/06/2026
کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے گورنمنٹ ایس ڈی ہائی سکول میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور امتحانی انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر بہاولپور نے امتحانی مرکز میں سیکیورٹی انتظامات، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، امتحانی ہالز میں نگرانی کے نظام اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے امتحانی عمل کو مکمل طور پر شفاف، منصفانہ اور پرامن بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امتحانی مراکز میں سیکیورٹی، نگرانی اور انتظامی امور کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے تاکہ امتحانات کے انعقاد میں کسی قسم کی رکاوٹ یا بے ضابطگی پیدا نہ ہو۔
03/06/2026
کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت ”اپنا کھیت اپنا روزگار“ اسکیم کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں اسکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں، ان کی جانچ پڑتال اور دیگر حکومتی اقدامات پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے بے زمین کاشتکاروں کو بااختیار بنانے کے لیے ”اپنا کھیت اپنا روزگار“ اسکیم ایک انقلابی اقدام ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ مستحق افراد کو اس اسکیم کے ثمرات بروقت فراہم کیے جا سکیں۔
03/06/2026
محرم الحرام میں امن وا مان کے قیام کے سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر چیئر مین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان سفیر امن مولانا سیدمحمد عبدالخبیر آزادخطیب اما م بادشاہی مسجد لاہور کی زیر قیادت اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب اور محکمہ اوقاف پنجاب کی زیر سرپرستی قافلہ امن شاہ جہان مارکی بہاولپورپہنچا،چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور سفیر امن مولانا سیدمحمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ڈویژنل سطح پربھر پور اور کامیاب اجلاس منعقد ہوا، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،ہرآنے والادن پاکستان کو مضبوط بنا رہا ہے،افواج پاکستان ہمارا فخر ہے، میں تمام مکاتب فکر کے علماء‘مذہبی راہنما ؤں اور عوام الناس سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ا ٓپس میں متحد ہوکراسلام وطن اور امن و سلامتی کے دشمنوں‘ تخریب کاروں پر کڑی نگاہ رکھیں اور ملک دشمنوں کے تمام تر مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں اور انتظامیہ کے ساتھ بھر پورتعاون کریں، علماء اور ذاکرین محرم الحرام کے پرو گرامات میں اشتعال انگیز تقاریر سے اجتناب کریں، اس زریں اصول کہ اپنے مسلک کو چھوڑو نہ اور کسی کے مسلک کو چھیڑو نہ پر عمل پیر ا ہوں،
28/05/2026
کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کا فرید گیٹ کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ فرید گیٹ کی تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔ والڈ سٹی پراجیکٹ کے تحت سٹریٹ فرنیچر، ڈسٹ بنز و بینچز کی تنصیب کی جا چکی ہے۔ شہریوں کو بہتر سہولیات اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ سٹریٹ لائٹس، ٹف ٹائل کی تنصیب، فٹ پاتھوں کی بحالی اور صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری۔ فرید گیٹ کو شہریوں اور سیاحوں کے لیے مزید پرکشش بنانے کے لیے ترقیاتی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
28/05/2026
کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے عیدالاضحی کے دوسرے دن صفائی کے مثالی انتظامات پر بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز میں مٹھائی تقسیم کی۔ مانیٹرنگ اسٹاف اور دفتری عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان میں مٹھائی تقسیم کی۔ یہ مٹھائی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر صفائی کے عملے کی عید الاضحی کے موقع پر عوامی خدمت کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے طور پر تقسیم کی گئی ہے۔ عید کے ایام میں یہ محنت کش ورکرز شہر کو صاف اور ماحول کو صحت مند رکھنے میں مصروفِ عمل رہتے ہیں۔ ورکرز کی انتھک کاوشوں کی بدولت شہریوں کو ایک صاف ستھرا ماحول میسر آے گا
28/05/2026
کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کا "ستھرا پنجاب" ٹیم کے ہمراہ فرید گیٹ کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے "ستھرا پنجاب" وژن کے تحت فرید گیٹ میں صفائی مہم کے تحت اہم شاہرہ کی دھلائی کا معائنہ۔ جدید مشینری اور واٹر باؤزرز کے ذریعے عرق گلاب سے سڑکوں کی صفائی کا عمل جاری ہے۔ سڑکوں سے مٹی اور گردوغبار کا خاتمہ، شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت۔
28/05/2026
کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے عید الاضحی کے دوسرے دن ستھرا پنجاب اتھارٹی کی جانب سے بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ اس دوران عید الاضحی کے دوسرے دن تینوں اضلاع میں جاری سرگرمیوں بارے بریفنگ دی گئی۔ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ستھرا پنجاب ایجنسی ضلع بہاولپور کا عید آپریشنز دوسرے روز بھی جاری ہے۔ عوامی سہولت کے لیے شہر کی 34 عید کیمپس سے عید کے پہلے روز 40 ہزار ویسٹ بیگز تقسیم کیئے گئے بریفنگ
آج دوسرے روز بھی ویسٹ بیگز کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کمپنی کا 1ہزار سے زائد عملہ عید کے دوسرے روز بھی اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ عید آپریشن کے دوران جانوروں کی آلائشیں شہر سے باہر منتقل کرنے کے لیے کمپنی کی 130 سے گاڑیاں مکمل طور پر فیلڈ میں متحرک ہیں۔ عید کے پہلے روز بہاولپور شہر سے 819 ٹن جانوروں کی باقیات شہر سے باہر ڈمپنگ سائیٹ پر منتقل کی گئی ہیں۔ عید کے دوسرے روز اب تک 278 ٹن آلائشیں شہر سے باہر منتقل کی جا چکی ہیں۔ ضلع بہاولپور سے عید کے پہلے روز مجموعی طور پر 4311 ٹن جانوروں کی باقیات شہر سے باہر ڈمپنگ سائیٹ پر منتقل کی گئی ہیں