PERA Force Lodhran update
Date : 29-10-2025
Time: 12:30 PM
Location: Jalapur Mor to Super Chowk Lodhran
*پیرا فورس لودھراں کا میونسپل کمیٹی کے ساتھ ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن*
ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر صاحبہ کی خصوصی ہدایات پر پیرا فورس لودھراں نے میونسپل کمیٹی لودھراں کے ساتھ بہاولپور روڈ پر جلال پور موڑ سے سپر چوک تک ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کی نگرانی SDEO پیرا فورس لودہراں ملک مظہر عباس راں نے خود کی، جبکہ CO میونسپل کمیٹی لودہراں عمر مختیار اور ان کی ٹیم نے بھرپور تعاون فراہم کیا۔
اس دوران سڑک کنارے بنائے گئے تھڑے، غیر قانونی تعمیرات اور دکانوں کے سامنے قائم تجاوزات کو مکمل طور پر ہٹا دیا گیا۔
آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا، جس کے دوران تقریباً 21 دکانوں کے سامنے بنائے گئے ناجائز تھڑے مسمار کیے گئے۔
ان میں پلازے، لوہے کی دکانیں اور مختلف دیگر تجارتی مقامات بھی شامل تھے جنہوں نے سرکاری حدود میں ناجائز تجاوزات کر رکھی تھیں۔
آج سے ناجائز تجاوزات کو مشینری کے ذریعے ہٹانے کا باقاعدہ عمل شروع کر دیا گیا ہے،
اور آئندہ دنوں میں ایسے مزید آپریشنز تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔
*ترجمان: پیرا فورس لودہراں*
゚viralシfypシ゚ Maryam Nawaz Sharif
Punjab Enforcement And Regulatory Authority Lodhran
The Punjab Enforcement and Regulatory Authority (PERA) Lodhran
پیرا فورس نے لودھراں تحصیل میں گراں فروشوں کا ناطقہ بند کرنے کیلئے کمر کس لی ،رواں ماہ میں ہے در پے چھاپوں اور کارروائیوں کے نیتجے میں گراں فروشوں کو چھ لاکھ سے زائد کے جرمانے کر دیئے ،مزید بتا رہے ہیں
Pera Force Update
Date: 20-10-2025
Location: Adda Permit, Azeem Abad & Adda Hakran, Lodhran
*ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر صاحبہ کی ہدایت پر پیرا فورس لودھراں کی جانب سے اڈا پرمٹ، عظیم آباد اور اڈا حقڑاں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔*
آپریشن کے دوران 22 دکانداروں کو جرمانے کیے گئے جبکہ 31 دکانداروں کو سخت وارننگز جاری کی گئیں کہ وہ فوری طور پر اپنی تجاوزات ختم کریں۔
مختلف ہوٹلوں اور دکانوں پر تجاوزات پائے جانے پر کل 18,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
یہ کارروائی عوام کی آمدورفت میں آسانی اور بازاروں میں قانون و نظم برقرار رکھنے کے لیے کی گئی۔
پیرا فورس لودھراں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کارروائیوں میں تسلسل برقرار رکھا جا رہا ہے تاکہ ضلع میں تجاوزات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
*ترجمان: پیرا فورس لودہراں*
゚viralシfypシ゚ Maryam Nawaz Sharif Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA
Date 16-10-2025
Time: 4:PM
Location: Loha Market Lodhran
*ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر*
*صاحبہ کی ہدایت پر پیرا فورس لودھراں* *کا لوہا مارکیٹ میں ناجائز* *تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن*
ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر صاحبہ کی خصوصی ہدایت پر پیرا فورس لودھراں نے لوہا مارکیٹ لودھراں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران لوہے سے متعلق تمام غیر قانونی اسٹالز اور سامان جن میں تھال، پراتیں، کسیاں، کلہاڑیاں ،دانتریاں اور دیگر لوہے کا غیر قانونی طور پر رکھا گیا سامان شامل تھا موقع پر ہٹا دیا گیا ہے
کارروائی کے دوران اکیس 21 افراد کی نشاندہی ہوئی جنہوں نے اپنا سامان سڑک پر لگایا ہوا تھا۔ ان تمام افراد پر مجموعی طور پر نوے ہزار پانچ سو روپے ( *90,500* ) جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ متعدد دکانداروں کو سخت وارننگ بھی جاری کی گئی۔
ایس ڈی ای او پیرا فورس ملک مظہر عباس راں نے کہا ہے کہ یہ کارروائی عوامی سہولت، شہر کو خوبصورت بنانے اور ناجائز تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے کی گئی، تاکہ لودھراں کو ایک صاف، منظم اور خوشنما شہر کے طور پر پیش کیا جا سکے
*ترجمان: پیرا فورس لودہراں*
゚viralシfypシ゚ Maryam Nawaz Sharif Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA Commissioner Multan
لودھراں: نجی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ، 100 کلو مضرِ صحت گوشت برآمد
لودھراں محلہ غلاب پورہ میں قائم ایک نجی سلاٹر ہاؤس پر سلاٹر ہاؤس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ساجد ملک نے پیرا فورس کے ہمراہ اچانک چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران 100 کلو گرام بیمار/مردار، بدبودار اور مضرِ صحت گوشت برآمد ہوا۔
پولیس کی موجودگی میں عوام کے وسیع تر مفاد میں برآمد شدہ گوشت موقع پر ہی تلف کر دیا گیا جبکہ ملزم باقر حسین کے خلاف استغاثہ دے کر تھانہ سٹی لودھراں کے حوالے کر دیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر ساجد ملک نے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ “عوام کی صحت سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی” اور قانون کے مطابق ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔
Maryam Nawaz Sharif Commissioner Multan Punjab Enforcement And Lodhran ゚viralシfypシ゚
لودھراں شہر اور تحصیل کو تجاوزات سے پاک ،کشادہ اور خوبصورت رکھنے کیلئے پیرا فورس فیلڈ میں متحرک ،سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ملک مظہر عباس کی سربراہی میں ایک ہفتے کے دوران پیرا فورس نے گراں فروشوں کو اڑھائی لاکھ کے جرمانے بھی کر دیئے ۔
゚viralシfypシ゚ Maryam Nawaz Sharif Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA Commissioner Multan
پیرا فورس لودھراں کی جانب سے لودھراں مین بازار میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن۔۔۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر صاحبہ کی خصوصی ہدایات پر پیرا فورس لودھراں نے لودھراں مین بازار میں بڑے پیمانے پر ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران دکانداروں کی جانب سے فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر رکھے گئے تمام سامان، ناجائز پردے، شیڈز اور رکاوٹیں مکمل طور پر ہٹا دی گئیں۔
اس آپریشن کے نتیجے میں بازار کو کھلا اور کشادہ کر دیا گیا ہے، جس سے شہریوں، خواتین اور بچوں کو خریداری کے دوران آمد و رفت میں نمایاں آسانی پیدا ہو گئی ہے۔
پیرا فورس لودھراں کی یہ کارروائی ضلعی انتظامیہ کے اس عزم کی عکاس ہے کہ شہر کو صاف، منظم اور تجاوزات سے پاک ماحول فراہم کیا جائے۔
عوام الناس سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ سرکاری احکامات پر عمل کریں اور تجاوزات سے گریز کریں، بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے
ترجمان: پیرا فورس لودہراں
゚viralシfypシ゚ Maryam Nawaz Sharif Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA
🌟 ضلعی انتظامیہ لودھراں کی بڑی کاروائی 🌟
پیرا فورس کا بڑا ایکشن
ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر صاحبہ کی خصوصی ہدایت پر نوری لال میں گرینڈ آپریشن کیا گیا ✅
🚫 ناجائز تجاوزات کا مکمل خاتمہ
⚖️ قبضہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن
🕌 قبرستانوں کی بے حرمتی روکنے کے لیے عملی اقدامات
یہ آپریشن عوامی سہولت اور قبرستانوں کے تقدس کی بحالی کے لیے کیا گیا۔
👏 ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو عوام کی بھرپور تائید حاصل ہے۔
Maryam Nawaz Sharif Commissioner Multan
*ڈپٹی کمشنر لودھراں، ڈاکٹر لُبنٰیٰ نذیر صاحبہ کی پیرا فورس انفورسمنٹ اسٹیشن لودہراں میں آمد۔*
آمد پر پیرا فورس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صاحبہ نے کہا کہ پیرا فورس نظم و ضبط، خدمت اور عوامی سہولت کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے لودھراں میں انکروچمنٹ، پرائس کنٹرول ذخیرہ اندوزی اور دیگر اہم ذمہ داریاں سرانجام دے گی تاکہ غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
پیرا فورس لودھراں اپنے مکمل پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ اب مکمل طور پر فعال ہو چکی ہے۔
#مہنگائی ゚viralシfypシ゚
📢 عوام کی آواز – پیرا فورس لودھراں 📢
عوامی مؤقف جانا گیا تو لوگوں نے اپنی ویڈیوز میں واضح طور پر کہا کہ:
✅ پیرا فورس کے آنے سے فرق پڑا ہے
✅ چیزیں اب پہلے سے سستی داموں مل رہی ہیں
✅ مہنگائی کنٹرول کرنے کے اقدامات عوام تک پہنچ رہے ہیں
یہ عوام کا اعتماد اور دعائیں ہی ہماری اصل کامیابی ہیں۔ 🙏
#مہنگائی
*گندم ذخیرہ اندوزی کے خلاف پیرا فورس لودہراں کی کارروائی*
لودہراں: ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر صاحبہ کی ہدایت پر پیرا فورس لودہراں نے SDEO پیرا فورس ملک مظہر عباس راں کی زیر نگرانی اور فوڈ انسپکٹر ملک محمد قاسم کے ہمراہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں گندم برآمد کر لی۔
کارروائی کے دوران گیلے وال موضع روانی 12 MPR سے 1000 من گندم جبکہ میراں پور اڈا شہنال سے 1500 من گندم برآمد کی گئی۔ برآمد شدہ گندم کی مجموعی مقدار 2500 من ہے جس کی مالیت تقریباً 75 لاکھ روپے بنتی ہے۔ یہ گندم ڈی ایف سی لودہراں کے حوالے کر دی گئی ہے تاکہ سرکاری نرخوں پر فلور ملز کو فراہم کی جا سکے اور عوام کو آٹا دستیاب ہو۔
پیرا فورس حکام کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات کے مطابق ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں سختی سے جاری رہیں گی تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
*ترجمان: پیرا فورس لودہراں*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Near Kings College Of Medical Sciences, Multan-BahawalPur Road
Bahawalpur
