Deputy Commissioner Bahawalpur

Deputy Commissioner Bahawalpur

Share

This page is a space for Deputy Commissioner office to share information with the community.

This page is a space for Deputy Commissioner office to share information with the community, and for community members to talk to Deputy Commissioner office and each other. We encourage you to use the page to get involved in conversations about Bahawalpur, and how we can make it better. Material posted on this page must not:

- Be defamatory, unlawful, obscene, abusive, threatening, harassing or h

Photos from Deputy Commissioner Bahawalpur's post 04/06/2026

ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی اقراء مبین نے ایئرپورٹ چوک کا دورہ کیا اور تجاوزات کے حوالے سے ڈیمارکیشن (حد بندی) کے عمل کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ افسران سے بریفنگ لی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ سرکاری اراضی اور عوامی راستوں پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی قانون کے مطابق اور مؤثر انداز میں جاری رکھی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

Photos from Deputy Commissioner Bahawalpur's post 04/06/2026

ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر حمزہ احتشام نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، سرکاری نرخ ناموں کی دستیابی اور ان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت یقینی بنائی جائے اور صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر نے غیر قانونی سگریٹس کی فروخت کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں مختلف کولڈ کارنرز اور دکانوں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افراد کو تنبیہ کی کہ غیر قانونی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کی خرید و فروخت سے گریز کیا جائے، بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Photos from Deputy Commissioner Bahawalpur's post 04/06/2026

ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اقراء ناصر نے اراضی ریکارڈ سینٹر احمد پور شرقیہ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے گرین پراپرٹیز سرٹیفیکیٹ (GPC) کاؤنٹر کا معائنہ کیا اور وہاں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سروس ڈیلیوری کے معیار اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرکز میں موجود سائلین سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں دریافت کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بروقت، شفاف اور باوقار انداز میں خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔

04/06/2026




Maryam Nawaz Sharif
Team MNS

Photos from Deputy Commissioner Bahawalpur's post 03/06/2026

ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور محمد حماد حامد نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حاصل پور کا دورہ کیا اور پیڈز وارڈ میں پیش آنے والے واقعے کا جائزہ لیا۔

ریسکیو اسٹاف کے مطابق پیڈز وارڈ میں الیکٹرک پینل کے قریب نصب آکسیجن پینل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم ریسکیو سروس کے موقع پر پہنچنے سے قبل ہی ہسپتال عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا تھا۔

واقعے کے وقت کمرے میں موجود پانچ بچوں کو ہسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، جس کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تمام بچے محفوظ ہیں اور انہیں ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور محمد حماد حامد نے ہسپتال انتظامیہ سے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں اور ہدایت کی کہ بجلی اور آکسیجن سپلائی کے نظام کا مکمل معائنہ کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور مریضوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

03/06/2026




Maryam Nawaz Sharif
Team MNS

03/06/2026

پنجاب بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے اوقات کار میں تبدیلی، نیا نوٹیفکیشن جاری

بازار، دوکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ڈیپارٹمنٹل، کریانہ، جنرل اسٹور رات 9 بجے تک کھلیں رہیں گے، نوٹیفیکیشن

میرج ہالز، مارکیز اور دیگر کمرشل جگہیں رات 10 بجے کے بعد بند رہے گی، نوٹیفیکیشن

ریسٹورنٹ، کیفے، کیٹریز، فوڈ آؤٹ لیٹس، سبزی اور فروٹ شاپس رات 11 بجے تک کھلی رہیں گی، نوٹیفیکیشن

میڈیکل اسٹورز، جم، پٹرول پمپ، بیکریاں، تندور، ملک شاپ اور فارمیسیز ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے، نوٹیفیکیشن

Photos from Deputy Commissioner Bahawalpur's post 03/06/2026

محرم الحرام میں قیامِ امن، بین المسالک ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر قافلہ سفیرانِ امن بہاولپور پہنچ گیا۔

اس سلسلے میں چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت اجلاس اتحاد بین المسلمین کا انعقاد شاہ جہاں بینکوئٹ ہال، نور محل روڈ بہاولپور میں کیا گیا۔ اجلاس میں کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا، آر پی او غازی محمد صلاح الدین، ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ظہیر انور جپہ، ڈی پی او رانا عبدالوہاب سمیت متعلقہ افسران، مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کرام، مشائخ عظام اور امن کمیٹیوں کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ امن و امان پاکستان کی سلامتی، ترقی اور قومی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور علماء کرام عزمِ استحکامِ پاکستان کے قومی فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں اور اتحاد بین المسلمین کے قافلوں کی روانگی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا قابلِ تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ علماء کرام اور ذاکرین محرم الحرام کے دوران اشتعال انگیز تقاریر سے مکمل اجتناب کریں اور تمام مسالک کے عقائد و نظریات کا احترام کریں کیونکہ یہی امن، رواداری اور بھائی چارے کی بنیاد ہے۔

کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے اپنے خطاب میں کہا کہ محرم الحرام ہمیشہ کی طرح امن، اتحاد اور بھائی چارے کی فضا میں گزرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور ڈویژن امن کا گہوارہ ہے اور رہے گا، جبکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے محرم الحرام کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے علماء، مشائخ اور عوام سے اپیل کی کہ اسلام، وطن اور امن کے دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیے انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔

اجلاس کے اختتام پر تمام مکاتبِ فکر کے علماء و مشائخ نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر قومی یکجہتی اور بین المسالک اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا۔ ملکی سلامتی، خوشحالی، اتحادِ امت، حرمین شریفین کے تحفظ اور فلسطین و کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر متحرک رہیں گے اور ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Bahawalpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


BAHAWALPUR
Bahawalpur
63100

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00