ANP Bajkata

Directions

ANP  Bajkata Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ANP Bajkata, Political Party, Bajkata, Bajkatta.

سانحہ بابڑہ ہماری تاریخ کا ایک دردناک باب ہے، جسے بھلایا نہیں جا سکتا۔ اس سانحے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ...
10/08/2026

سانحہ بابڑہ ہماری تاریخ کا ایک دردناک باب ہے، جسے بھلایا نہیں جا سکتا۔ اس سانحے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں ہمیں ہمیشہ انصاف، جمہوریت، امن اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کا درس دیتی رہیں گی۔ ہم اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ ان کی قربانیوں اور تاریخ کو آنے والی نسلوں تک پہنچاتے رہیں گے۔ شہداء کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔
عوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ بونیر
یوم شہداء بابڑہ 12 اگست 1948
بمقام باچاخان مرکز ڈگر
بتاریخ 12 اگست 2026
بوقت : 10بجے

تمام کارکنان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اس تاریخی پروگرام میں خصوصی طور شرکت کریں۔

10/08/2026

Nasar Khan
ڈیر ڈیر مبارک شہ

سپریم کورٹ میں عمران خان کی صحت بارے پیش کی گئی رپورٹ پر اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کا ردعمل🔴آج سپریم کورٹ میں ...
13/02/2026

سپریم کورٹ میں عمران خان کی صحت بارے پیش کی گئی رپورٹ پر اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کا ردعمل

🔴آج سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ بحیثیت سیاسی کارکن باعث تشویش ہے، ایمل ولی خان

🔴یہ صورتحال نہ حکومت اور نہ ہی ریاست کے لیے نیک شگون ہے

🔴عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ اصولی سیاست پر یقین رکھتی ہے

🔴پاکستان میں اے این پی سے زیادہ کسی اور جماعت کو سیاسی طور پر توڑنے اور دبانے کی کوشش نہیں کی گئی

🔴اس کے باوجود ہم نے ہمیشہ جمہوری اقدار کا ساتھ دیا ہے

🔴نواز شریف اور انکے خاندان کے ساتھ جب اسطرح کا عمل کیا جا رہا تھا، اے این پی نے اس کی بھی کھل کر مخالفت کی تھی

🔴آج اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے معاملات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے تو ہم اس کے بھی خلاف ہیں

🔴اے این پی کا واضح مؤقف ہے کہ صحت اور گھریلو معاملات سیاست سے بالاتر ہوتے ہیں

🔴کسی بھی سیاسی مخالف کے خاندان یا اس کی صحت کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں

🔴آئین اور قانون کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں جو بنیادی حقوق کے تحت آتی ہیں

🔴سیاست کو انتقام یا ذاتی دشمنی کے بجائے جمہوری اصولوں، آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر آگے بڑھایا جائے

🔴بصورتِ دیگر معاشرے میں تلخیاں بڑھیں گی اور جمہوری نظام مزید کمزور ہوگا

|

Address

Bajkata
Bajkatta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ANP Bajkata posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share