01/06/2026
#ریسکیو1122بنوں
بنوں: نارے پل کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک نامعلوم شخص شدید زخمی ہوا تھا۔
ریسکیو 1122 بنوں کی میڈیکل ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔
متوفی کے پاس ایسی کوئی دستاویز یا شناختی چیز موجود نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہو سکے۔
لہٰذا اگر کوئی فرد متوفی کو پہچانتا ہو یا اس کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ جائے تاکہ متوفی کی شناخت اور لواحقین تک اطلاع پہنچائی جا سکے۔
01/06/2026
#ریسکیو1122بنوں / ماہِ مئی کارکردگی رپورٹ
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد اور ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ عارف خٹک کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بخت اللہ وزیر کی زیر قیادت ریسکیو 1122 بنوں نے ماہِ مئی کے دوران مختلف ہنگامی حالات میں مؤثر اور بروقت امدادی خدمات فراہم کرتے ہوئے مجموعی طور پر 749 ایمرجنسیز میں عوام کی مدد کی۔
اعداد و شمار کے مطابق 611 میڈیکل ایمرجنسیز، 68 روڈ ٹریفک حادثات، 3 آگ لگنے کے واقعات، 31 فائرنگ کے واقعات، 1 ڈوبنے کا واقع، 3 بم دھماکوں کے واقعات، 1 عمارت گرنے کا واقعہ اور 19 ریکوری آپریشن سمیت 12 ریفرل ایمرجنسیز میں ریسکیو ٹیموں نے فوری رسپانس فراہم کیا۔
ریسکیو 1122 بنوں کے اہلکار شب و روز عوام کی جان و مال کے تحفظ اور بروقت امداد کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
31/05/2026
#ریسکیو1122بنوں
بنوں: خوجڑی بابر میں فائرنگ۔
فائرنگ کے نتیجے میں ( حضرت حیات ولد رفیع اللہ سکنہ خوجڑی بابر ) نامی شخص زخمی ہوا۔
ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔
31/05/2026
#ریسکیو1122بنوں
بنوں: تھانہ بسیہ خیل کے قریب ٹریفک حادثہ۔
حادثے میں (سبیل خان ولد شاہ دراز) نامی شخص زخمی ہوا۔
ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے خلیفہ گلنواز ہسپتال منتقل کیا۔
30/05/2026
#ریسکیو1122بنوں
بنوں: اخوندان ککی کے قریب ٹریفک حادثہ۔
حادثے میں یوسف نامی شخص زخمی ہوا۔
ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔
30/05/2026
☀️ گرمی کی شدت میں احتیاط ہی حفاظت ہے! ☀️
ریسکیو 1122 بنوں عوام سے اپیل کرتا ہے کہ شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ سے زیادہ پانی اور ORS استعمال کریں
کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں فوراً 1122 یا 0928664230 پر رابطہ کریں۔
آپ کی حفاظت، ہماری اولین ترجیح۔ 🚑💚
30/05/2026
ہم آپ سے صرف ایک کال کی دوری پر ہیں، درد ہو یا کوئی بھی حادثہ،
ریسکیو 1122 ہر لمحہ، ہر حال میں آپ کے ساتھ ہے۔
بس 1122 پر کال کریں، مدد فوراً آپ کی دہلیز پر ہوگی۔
آپ کی زندگی، ہماری ذمہ داری ۔
30/05/2026
ریسکیو1122 خیبرپختونخوا نے عیدالاضحیٰ کے پہلے دو دنوں کے دوران صوبہ بھر میں 1514 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز میں بروقت امدادی خدمات فراہم کیں۔
عید کی تعطیلات کے دوران 992 میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ صوبہ بھر میں 321 روڈ ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں زیادہ تر موٹر سائیکل حادثات شامل تھے۔ ریسکیو1122 ٹیموں نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کیا۔
اسی دوران مختلف اضلاع میں آگ لگنے کے 101 واقعات پیش آئے جن پر ریسکیو1122 کی فائر فائٹنگ ٹیموں نے فوری رسپانس کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور نقصانات کو محدود کیا, عید کے دو دنوں میں 56 دیگر ہنگامی واقعات، 32 جرائم سے متعلق واقعات اور 10 ڈوبنے کے واقعات میں بھی ریسکیو1122 نے خدمات فراہم کیں۔
مختلف حادثات اور ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 1491 افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ 43 افراد جاں بحق ہوئے۔
عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ریسکیو1122 نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر کے دریاؤں، ڈیموں اور سیاحتی مقامات پر عارضی واٹر ریسکیو کیمپس قائم کیے جہاں غوطہ خور، ریسکیو کشتیاں، لائف جیکٹس اور دیگر ضروری آلات موجود رہے۔
گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو کیمپس بھی قائم کیے گئے جہاں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز، ابتدائی طبی امداد اور ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔
ریسکیو1122 ہر مشکل صورتحال میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
29/05/2026
#ریسکیو1122بنوں
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد اور ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ عارف خٹک کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بخت اللہ وزیر کی ہدایت پر ریسکیو1122 بنوں نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر عوام کو بروقت اور بہترین ایمرجنسی سہولیات فراہم کیں۔
ریسکیو1122 بنوں کے اہلکار عید کے دن بھی جذبہ خدمت کے تحت مختلف مقامات پر الرٹ رہے اور مجموعی طور پر 80 ایمرجنسیز کو بروقت ریسپانس دیا گیا۔ جن میں 60 میڈیکل ایمرجنسیز، 14 روڈ ٹریفک حادثات، 03 فائرنگ کے واقعات، 02 ریکوری آپریشنز جبکہ ڈوبنے کا 01 واقعہ شامل ہے۔
ریسکیو1122 بنوں کے جوان عید کے موقع پر بھی عوام کی جان و مال کے تحفظ اور ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہے۔